ویب ڈیسک: گوگل میپس میں صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ۔
صارفین کواس فیچر کے ذریعےگوگل میپس میں محفوظ لسٹس اور لوکیشنز کو سرچ کرسکیں گے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے سیوڈ فیچر میں اب سرچ کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ فیچر ان صارفین کےلئے کارآمد ثابت ہوسکےگا جنہوں نے بہت زیادہ مقامات کو گوگل میپس میں محفوظ کیا ہواہوگا۔
اس فیچر کو استعمال کرنےکےلئے سیوڈ سیکشن میں جاکر وہاں سرچ ٹول پر کلک کریں۔