Saturday, 21 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر خالد کے اعلامیہ کے مطابق ماسٹرز ڈپلومہ پروگرام میں داخلے برائے سال 2015 -16 کی حتمی داخلہ فہرست جاری کردی گئی ہے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ فہرست میں نہیں وہ اپنی فیس 03 اگست سے 10 اگست 2015 ، 03:00 بجے سے 7:00 بجے تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں جمع کرا سکتے ہیں ۔ ایسے طلبہ و طالبات جو جاری کردہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 3 سے 7 اگست تک جامع کراچی میں واقع یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے 500 روپے کے عوض کلیم فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔ درست کلیم کی حتمی فہرست 10 اگست کی جائے گی جبکہ کلاسز کا آغاز 13 اگست 2015 کو سے ہوگا ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کے روز نادرا ہیڈکوارٹرز میں قومی شناختی کارڈ کے آن لائن اجرا کا افتتاح کردیا۔ اب شہری اپنے شناختی کارڈز کی تجدید سمیت نادرا سے متعلق امور گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے تحت نمٹاسکیں گے۔ صرف پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کے دفتر آنا پڑے گا۔ 6 ماہ کے بعد پاسپورٹ کی تجدید بھی گھر بیٹھے ہوسکے گی۔ دبئی کی طرح کے13 نیکسٹ جنریشن بزنس سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ نادرا چھ ماہ میں ڈی این اے لیب بنائیگا۔ میرج، برتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کیلیے سینٹر لائزڈ اور ڈیجیٹلائزڈ سسٹم لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید اور دیگر امور کیلیے جدید سافٹ ویئرتیارکرلیا ہے۔ نادرا کا آن لائن فارم جلدنادراکی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہوگا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)کراچی میٹرک بورڈ نےطلباکےپریکٹیکل کی نتائج پرمشتمل کاپیاں جمع نہ کروانے والوں اسکولوں کے نام جاری کردئے تفصیلات کےمطابق 10تعلیمی ادارے ایسے ہیں جنھوں نے اپنے طلبا کے فزکس پریکٹیکل کے نتائج پر مشتمل کاپیاں اب تک جمع نہیں کرائی ہیں جس کی وجہ سے 800 طلبہ متاثر ہوئے ہیں اُن کے مسئلہ کو بھی ترجیحی بنیاد پر حل کیا جا رہا ہے۔ ایسے اسکولوں میں دی ہائی برو اسکول ، 7-C-22, بلاک آئی نارتھ ناظم آباد،سر سید چلڈرن اکیڈمیD-17رضویہ سوسائٹی ناظم آباد، باب ُ العلم پبلک سیکنڈری اسکول B,75,77لیاقت آباد، کے بی گرامر اکیڈمی A-121بلاک 17ایف بی ایریا گلبرگ،آل سینٹس ہائی اسکول پلاٹ نمبر 67بلاک 13-Eگلشن اقبال، نیازی گرامر پرائمری و سیکنڈری اسکول محمود آباد نمبر6،عائشہ پبلک اسکول سیکٹر Aعوامی چوک منظور کالونی،فریال ماڈل اکیڈمی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ماڈل کالونی،کراچی کریسنٹ سیکنڈری اسکول L259-260سیکٹر 48/C کورنگی نمبر ڈھائی اور اے بی ایس گرامر اسکول B-13 سیکٹر 7/A سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔