Saturday, 21 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(سندھ )کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2015 میں دی ڈیموکریٹ پینل کے تمام امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ہفتہ کی شب جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں صدر کے عہدے پر کامیاب ہونے والے فاضل جمیلی، نواب قریشی، اے ایچ خانزادہ، حنیف اکبر اور رضوان بھٹی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خاتمے لئے صحافیوں اور پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے اس نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔