Sunday, 22 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کشمیر):بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک سمیت ان کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا یے۔تفصلات کے مطابق یاسین ملک کو کشمیر کے علاقے سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ گزشتہ روز شہید ہونے والے 4 نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر جاریے تھے۔دوسری طرف شبیر احمد گیلانی ،شبیر شاہ اور نعیم احمد خان اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں اور انہیں اپنے گھروں سے نکلنے نہیں دیا جارہاہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور)خیبرپختونخواءمیں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے اور رٹہ سسٹم سے طلبہ کو نکالنے کے لئے خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی تربیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت محکمہ اسکولزاینڈلیٹریسی اور یو ایس ایڈ کے تعون سے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے تحت خواتین اساتذہ کی پانچ روزہ تربیت مکمل کرلی گئی ہے ریڈنگ پروجیکٹ کا مقصدپرائمری سطح پر طلبہ کی تعلیم بنیاد کو مضبوط بنانا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جاسکے۔طلبہ کو رٹے کی بجائے سمجھ کر پڑھنے کی سہولت فراہم کیا جاسکے۔تربیت کے دوران پرائمری اسکولز کی کلاسز اول اور دوم می خواتین اساتذہ کوپڑھانے کی مہارت سے آگاہ کیا گےا اورانہیں ںتدریس کے جدید طریقے سکھائے گئے تاکہ طلبہ میں تعلیم کا شوق اور رجحان بڑھ سکے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔15 ستمبر کا دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاس کردہ متفقہ قرارداد کے تحت دنیا بھر میں یوم جمہوریت کے طور پر منایا جاتا ہے اور رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام ممالک اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں اور ملکی پالیسیوں میں عوامی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ نے اپنے ماتحت تمام عملے کوہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی تمام خط وکتابت اردو زبانیںیقینی بنائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے اس حوالے سے جاری کئے گئے حکم نامے کو بھی اردو زبان میں لکھا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے کے بعد گلگت بلتستان میں اب بھی بعض اہم سرکاری ادارے انگریزی زبان کوہی ترجیح دے رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے صوبے میں پہلی بار اردوزبان کو بطور سرکاری زبان اپناتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیاہے۔

ایمزٹی وی (پشاور) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک میجر شہید ہو گیا، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سپن وام کے علاقے کاکا زیارت میں شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں ڈنڈی کچ چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں میجر اسماعیل نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے ، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔

ایمز ٹی وی (دیر بالا) خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کے حلقہ پی کے 93 واڑی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ اور جماعت اسلامی کے ملک اعظم کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ تو پیپلز پارٹی کو بھی اے این پی، ن لیگ اور جے یو آئی کی سپورٹ ہے۔یہ نشست جماعت اسلامی کے ملک بہرام خان کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی پرخالی ہوئی تھی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزارتہتر ہے۔ نوے ہزار تین سو پینسٹھ مرد اور ستاون ہزار سات سو ساٹھ خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔ضمنی انتخاب کے لئے ایک سو بیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ نوے پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔اس انتخاب میں سات ہزار پولیس اور لیویز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو پارٹی کے اندرونی انتخابات میں شکست دینے کے بعد میلکم ٹرنبل آج آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔ 2007 میں جان ہارورڈ نے اپنے عہدے کی مدت مکمل کرنے والے آخری آسٹریلوی وزیراعظم تھے جس کے بعد سے سیاسی یقینی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ گزشتہ دو برس کے دوران آسٹریلیا میں تین وزرائے اعظم تبدیل ہوچکےہیں اور اب میلکم ٹرنبل چوتھے وزیر اعظم ہیں ۔ٹرنبل 2013 سے اب تک وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے وزیر مواصلات تھے۔ جنھوں نے ایبٹ قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے پارٹی انتخابات میں انہیں شکست دی اور مدت مکمل ہونے سے پہلے کرسی چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

نئے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ آنے والے مہینوں کے دوران ان بنیادوں کو درست کریں گے جو آئیندہ برسوں میں ملک کی خوشحالی کی ضامن ہوگی ۔ حکومت اپنی معینہ مدت پوری کرے گی یعنی عام انتخابات آئندہ سال کے وسط میں ہی ہوں گے

ایمز ٹی وی ( افغانستان):امریکی ڈرون طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب واقع افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے لال پورہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں طالبان کمانڈر حبیب اللہ بھی شامل ہے تاہم طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے ضلع گومل میں امریکی ڈرون حملے میں 15 طالبان مارے گئے تھے ۔

کوئٹہ (ایمزٹی وی ) جامعہ بلو چستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اعلامیہ کے مطابق ایم ایڈ مارننگ اوربی ایڈ آنرز کے غیر حاضر طلباءکو تاکید کی گئی ہے کہ وہ حاضری یقینی بنائیں ورنہ انکے نام شعبہ سے خارج کر دیئے جائیں گے ۔لہٰذا پندرہ دن کے اندر اندر اپنا داخلہ دوبارہ کروائیں ۔75 فیصد سے کم حاضری والے طلبہ امتحانات میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہونگے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پوسٹ میں 5 سال کے دوران 55 کروڑ 90 لاکھ کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے538 کیسز سامنے آئے جن کے خلاف ملک بھر میں 212 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے83 پولیس، 29 نیب اور99 ایف آئی اے کے پاس ہیں۔ دستاویز کے مطابق پوسٹ ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ملک بھر میں اس وقت 12 ہزار 35 ڈاک خانے کام کر رہے ہیں، گزشتہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں 405 نئے پوسٹ آفس کھلے اور 584 بند ہوئے، 2 ہزار 851 ملازمین بھرتی ہوئے، جن میں 1,666کنٹریکٹ جب کہ1,007 ڈیلی ویجز ملازمین شامل ہیں۔ ملک میں پوسٹ ڈپارٹمنٹ کے 374 یونٹس پر دیگر محکموں اور قبضہ مافیا کا راج ہے جن میں کمرشل، رہائشی عمارتیں اور قیمتی پلاٹ شامل ہیں، ان میں پوسٹ آفس کے20 دفاتر، 344 رہائشی یونٹ، 14 پلاٹ شامل ہیں جن یونٹس پر قبضہ مافیا کا راج ہے اس میں اسلام آباد کے 6 رہائشی یونٹ، 4 آفس بلڈنگ اورایک پلاٹ شامل ہے، سب سے زیادہ کراچی میں 182 رہائشی یونٹس پرقبضہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پرلاہور میں69 رہائشی یونٹس اور 4 پلاٹوں پر قبضہ ہے۔