جمعرات, 26 دسمبر 2024


شریف میڈیکل کمپلیکس غیرقانونی گردہ ٹرانسپلانٹ میں ملوث

 

ایمزٹی وی(صحت)گردہ ٹرانسپلانٹ اسکینڈل میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے لگے، پہلا غیر قانی گردہ ٹرانسپلانٹ آپریشن شریف میڈیکل کمپلیکس میں کیا گیا۔ نوازشریف کے پرسنل سیکرٹری کے بھائی کو گردہ لگایا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گردہ ٹرانسپلانٹ اسکینڈل میں گرفتار ہونے والی نرس صفیہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا آپریشن شریف میڈیکل کمپلیکس میں کیا گیا ۔
نواز شریف کے سیکرٹری کے بھائی جاوید کو گردہ لگایا گیا۔ آپریشن ڈاکٹر ذکی نے کیا۔ صفیہ بی بی نے بتایا کہ بشیر نامی شخص شکار تلاش کر کے لاتا جن میں زیادہ تر بھٹہ مزدور ہوتے تھے، گردہ کے عوض 2 لاکھ روپے ادا کئے جاتے جبکہ ڈاکٹر خود ایک آپریشن کے 13 لاکھ روپے وصول کرتا تھا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment