جمعرات, 26 دسمبر 2024


قومی ادارے کی جناب سے دل کے مریضوں کے لئے اہم اعلان

 

ایمزٹی وی(صحت)قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے گذچتہ روزاسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب نے کمزوردل والے مریضوں کو جان بچانے والی مہنگی ڈیوائسز مفت لگانے کااعلان کیا ہے ۔اس ڈیوائس کے نتیجے میں کمزوردل کے حامل افراد کی دل کی دھڑکنیں متوازن ہوجائیں گی اور ان کی زندگیوں کو بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ مارکیٹ میں آئی سی ڈی نامی ڈیوائس کی قیمت 7 لاکھ روپے سے لیکر 17 لاکھ روپے تک ہے۔ ماضی میں ایسے مریضوں کو پیسوں کی کمی کی وجہ سے اس ڈیوائس اورعلاج کی پیشکش نہیں کی جاتی تھی مگر اب ہر سال 500 کمزوردل والے مریضوں کو یہ ڈیوائس مفت لگائی جائے گی۔ دریں اثناء قومی ادارہ برائے امراض قلب نے حکومت سندھ اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے پہلے مفت موبائل چیسٹ پین یونٹ کاافتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ یونٹ گلشن چورنگی پر نصب کیا گیا ،جس کا افتتاح پیر کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف الیکٹرو فزیالوجسٹ ڈاکٹر زاہد جمال، ڈاکٹر غزالہ عرفان، پروفیسر ندیم رضوی اور عذرا مقصود سمیت میئر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو، اسپتال کے ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر، چیف آپریٹنگ آفیسر عذرا مقصود، این آئی سی وی ڈی ویلفیئر ٹرسٹ کے امین ہاشوانی، ڈاکٹر امجد گلزار ودیگر بھی موجود تھے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments2

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    19/07/2017

    Cialis Generico Andorra viagra Viagra Que Pasa Si

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    08/07/2017

    Precio Levitra 4 Comprimidos cheap cialis Viagra Ontario