باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، اوپنرز شان مسعود اور صائم ایوب وکٹ پر موجود ہیں۔
دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ سینچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں چار فاسٹ بولر کے ساتھ میچ کھیل رہی ہیں، پلینگ الیون میں کوئی اسپیشلسٹ سپنر شامل نہیں۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم اور مہمان ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا اسپن بولنگ کروائیں گے۔
جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں رسائی کے لیے جنوبی افریقا کے لیے ایک ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔
پاکستان الیون
کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس۔
جنوبی افریقا الیون
کپتان ٹیمبا بووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش۔