ھفتہ, 23 نومبر 2024


افغانستان میں جھڑپوں میں23 فوجی اور10طالبان ہلاک

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں 23 افغان فوجی اور 10 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے، کار بم دھماکے میں رومانیہ کے 4 فوجی بھی زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ خوست کے سرحدی علاقے بابرک چیک پوسٹ کے مقام پر افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں  23 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 10 طالبان بھی مارے گئے۔ جھڑپ میں 15 جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ اس حوالے سے مصدقہ ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرم ایجنسی کے ساتھ منسلک افغان صوبہ خوست کے سرحدی علاقے بابرک چیک پوسٹ پر جمعے کو صبح طالبان نے اچانک حملہ کر دیا جس میں چیک پوسٹ اور قریب مقیم افغان فورسز کے 23 اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 

افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 طالبان بھی مارے گئے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ ان حملہ آوروں کا تعلق افغان طالبان سے تھا یا حقانی گروپ سے تھا۔ صوبہ خوست کے ضلع علی زئی اورلوئر کرم ایجنسی علی زئی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment