جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)ایران نے امریکی مصنوعات پر ہابندی عائد کردی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیرِ تجارت نے ملک میں امریکی اشیاء کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجہان کو روکنے کے لیے امریکی اشیاء کی درآمد پرپابندی عائد کردی ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد کے لئے اعلامیہ تمام اداروں کو جاری کردیا گیا ہے ۔گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے صدر حسن روحانی پر زور دیا گیا تھا کہ معشیت کے استحکام کے لیےغیر ملکی درآمد کے بجائے ملکی اشیاء کے استعمال کو بڑھایا جائے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):بھارت میں کانگریس مسلمانوں کے خلاف مودی سرکاری کی پُرتشدد پالیسیوں کیخلاف میدان میں آگئی۔ اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دانشوروں، ادیبوں اور مورخین کے بعد سیاستدان بھی میدان میں آگئے ہیں۔ کانگریس آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔ مارچ کی قیادت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سیکریٹری جنرل راہول گاندھی کریں گے۔سونیا گاندھی نے صدر پرناب مکھرجی کو مودی سرکار کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے 1984 میں سکھوں کاقتل عام کرنیوالی کانگریس کس منہ سے انہیں لیکچر دے رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں ۔لاہور سے بطور آرگنائزر شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پنجاب میں پی ٹی آئی کے پرانے سیٹ اپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔تاہم عمران خان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ پی ٹی آئی آرگنائزر لاہور شفقت محمود کے مستعفی ہونے کے بعد کارکنوں کی طرف سے پنجاب کے دوسرے شہروں کے آرگنائزرز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈجنرل پرویز مشرف کےخلاف ججز نظر بندی کیس فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا آئندہ سماعت پر سابق صدر کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر بحث ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام کی رخصت کے باعث ججز نظر بندی کیس کی سماعت نہ ہو سکی ، پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر بحث ہونا تھی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے میڈیکل رپورٹ کے بغیر سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ جمع کروا کر وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ آنے تک وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد روک رکھا ہے ، آئندہ سماعت13نومبر کو ہوگی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے باعث بند کی جانے والی دکانوں میں سے صدراوربولٹن مارکیٹ کی گیارہ دکانوں میں ڈکیتی کی واردات کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی واردات جلوسوں کے اختتام پر سیکورٹی اہلکاروں کی واپسی کے بعد ہوئی جبکہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی ہفتہ کی شام پولیس سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی میں ہوئی۔ڈکیتی ایم اے جناح روڈ پر قائم میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹھ دکانوں پر جبکہ صدر کی تین دکانوں میں ہوئی۔

ایمزٹی وی ( کوئٹہ) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا تاہم یہ منصوبہ شروع ہوتے ہی دشمنوں نے سازشیں تیز کردی ہیں ۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گوادر کا شغر روٹ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،بلوچستان میں بہت خوشگوار تبدیلیا ں آرہی ہیں اور جلد ہی صوبے میں امن و امان بحال ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے ،پاک چائنا راہداری منصوبے سب سے پہلے بلوچستان بعد میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا اور ساتھ ہی افغانستان ،ایران ،وسطی ایشیاءکو بھی ہوگا ،جبکہ راہداری منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبہ شروع ہوتے ہی دشمنوں نے سازشیں تیز کردی ہیں ،

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے قبضے کے بعد سرکاری فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرہی ہیں۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے افغانی صدر اشرف غنی سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان قومی حکومت کی قیادت سیکورٹی کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اس نے اعلان کے باوجود قندوز میں کوئی کاروائی نہیں کی جس سے وہاں پھنسے شہریوں کو خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ جبکہ افغان سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ صورتحال کنٹرول کرنے کے جہاں سرکاری فوجیوں کو قندوز بھیجا جاچکاہے وہیں غیر ملکی اتحادی فوج کا بھی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سے انیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے، چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سےانیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان یمن کی صورتحال کو مدِ نظررکھ کر کیا جائے گا۔پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی فورس چینی صدرکی سکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی۔گزشتہ روز ہی اسپیشل سیکیورٹی فورس کا قیام صدارتی آرڈیننس کے زریعہ عمل میں لایا گیا ہے

Page 16 of 16