جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پراوزسے دبئی روانہ ہوگئے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔

صوبہ سندھ میں گورنر پر کے عہدے پر14سال تک فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرر العبادغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سےدبئی روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے

 

 

ایمز ٹی وی(لندن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں اب مکمل طو رپر صحت مند ہوں، مگر مقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا، عدالتیں ٹھیک فیصلہ نہیں کر رہیں

بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں بہتری آئی ہے ،حکومت کو فوج سے ڈپلومیسی سیکھنی چاہیے ،مجاہدین کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں ، دنیا میں ہم تنہائی کا شکار فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہے ہیں میں قومی سطح کا لیڈر ہوں۔

سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آ رہا، میرے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عدالتیں غلط فیصلے کر رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے مگر کیسز کی وجہ سے واپس نہیں آ رہا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کو اکسا رہا ہے،

ہمیں بھرپور جواب دینا پڑے گا پھر بھارت خود ہی ٹھیک ہو جائے گا،بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں کچھ بہتری آئی ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے تنہا ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ فوج سے ڈپلومیسی سیکھے ۔ سابق صدر نے کہا کہ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایم کیو ایم کو متحد کر سکے، امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، 18 ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کیا، صوبے چھوٹے ہونے سے مسائل حل ہوں گے

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور وزیراعظم، صدر مملکت سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک صدر ہم ادورے اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور 2 روز تک اسلام آباد میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ ترک صدر دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا جواب نہ دیا تو قوم پوری کہانی سمجھ جائے گی، نیوز گیٹ سکینڈل دبانے نہیں دیں گے: فیصلہ ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آبا)رہنماءپاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت خود امریکہ کے اندر واضح تقسیم کی بنیاد ہے،یہ جیت عالمی امن کے لئے الارمنگ ہے۔

نو منتخب صدر کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں، اوباما، ان سے مستقبل میں بھی ملاقاتیں کروں گا: ٹرمپ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ بری طرح پولر ائزیشن کا شکار ہوا ہے،امریکی صدارتی نتائج نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ٹرمپ کی جیت سے بیرونی محاذ پر غیر یقینی کا تاثر عام ہو رہا ہے۔غیر سنجیدگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہم نیو کلیئر پاور کی حیثیت سے امریکہ کو خطے میں نیوٹرل کر سکتے تھے مگر ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی صورتحال میں امریکا اور اس کی نئی انتظامیہ کا بہاو بھارت کی جانب ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پراوزسے دبئی روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔

صوبہ سندھ میں گورنر پر کے عہدے پر14سال تک فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرر العبادغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سےدبئی روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے۔

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اوباما کو گالیاں دینے والے فلپائن کے صدر روڈریگو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں تم صدر بن گئے اب جھگڑا ختم۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر کسی نے مبارکباد دی تو کسی نے افسوس کا اظہار کیا لیکن فلپائن کے صدر سب سے زیادہ خوش نظر آئے، بدکلامی کے لیے بدنام صدر روڈریگو نے ٹرمپ کے صدر بننے پر پیغام دیا کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں تمہیں صدارت مبارک ہو۔ فلپائنی صدر نے ٹرمپ زندہ باد کا نعرہ لگا کر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مزید کوئی جھگڑا نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ فلپائنی صدر اپنی تقریروں میں گالم گلوچ کرتے رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کا بھی کچھ یہی حال ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دورہ چین کے موقع پر ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے فلپائن کیساتھ فوجی اور معاشی اتحاد کھو دیا ہے، اب ان کا ملک امریکا سے الگ ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صدر براک اوباما آسیان اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچے تھے، جہاں ان کی فلپائنی صدر سے ملاقات طے تھی تاہم اب صدراوباما نے ملاقات منسوخ کرکے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔

صدر اوباما نے فلپائن کے صدر روڈریگو سے ملاقات میں منشیات سے متعلق ماورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا کہ جس پر فلپائنی صدر نے براک اوباما کی والدہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا کےنمایاں مسلمان رہنماؤں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں تبدیلی کے لیے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

واشنگٹن میں امریکا کےمعروف مسلمان رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔کونسل آن امریکن اسلامک رلیشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹرنہاد اواد نےکہا کہ امریکی آئین میں دیے گئے حقوق کے تحفظ کےلیےوہ نئے امریکیصدرکا ساتھ دیں گے۔شمالی ورجینیا کےدارالحجرہ اسلامک سینٹر کے امام جوہری عبدالمالک کاکہنا تھا کہ شاید ہم نے اپنے خدشات اور تحفظات کوپس پشت ڈال دیا ہے۔

مسلم پبلک افیئرکونسل کی الہان کاگری کاکہنا تھا کہ وہ صدارتی انتخاب کےنتائج کوتسلیم کرتی ہیں اورجمہوری اصولوں اور اقتدارکی پرامن منتقلی پر یقین رکھتی ہیں۔مسلمان رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ امریکا میں نسل مذہب اورزبان کی بنیاد پرکسی کے ساتھ تفریق روا نہیں رکھا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(نیو یارک)ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کے طول و عرض میں مظاہروں کا آغاز ہو گیا ،مختلف شہروں میں ہزاروں امریکی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کردیا ۔


تفصیل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی مشتعل مظاہرین ملک بھر سمیت وائٹ ہاوس کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر ہیلری کے حامیوں نے وائٹ ہاﺅس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔مشتعل مظاہرین نے نومنتخب صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورمظاہرین غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں،واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے سڑک پر کھڑے ہوکر ٹریفک کو روک دیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سب کا صدر ہوں، ٹرمپ کا اپ سیٹ، وعدہ کرتا ہوں عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپ سیٹ کردیا ، امریکا میں سارے سروے اور اندازے ہوا ہوگئے اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45؍ ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں ، ہیلری کلنٹن کے 228؍ الیکٹورل ووٹ کے مقابلے ڈونلڈ ٹرمپ نے 290؍الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ، نئے انتخابی نتائج کے بعد امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر ریپبلکن کا کنٹرول ہوگیا ہے ۔

ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور ٹرمپ کو جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔ ادھر کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا اور انتخابی مہم کے دوران تنقید کے نشتر برسانے والے، مذاہب اور ممالک کیخلاف باتیں کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا رنگ بدل گیا اور اتحاد ، شراکت داری اور مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ میں سب امریکیوں کا صدر ہوں ، وعدہ کرتا ہوں عوام کو مایوس نہیں کروں گا ، رنگ ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر سب لوگوں کی خدمت کروں گا ، تمام ممالک سےملکر کام کریں گے ، سب سے انصاف ہوگا ، شراکت داری چاہتے ہیں تنازعات نہیں ، انتخابی مہم نہیں تحریک چلائی تھی ، ملکی مفاد پہلی ترجیح ہوگی ، جوساتھ چلے گا اسکے ساتھ چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ہیلری کلنٹن کی کامیابی سے متعلق تمام تبصرے ،تجزئیے اور سروے نتائج غلط ثابت ہوئے اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دے کر 4؍ سال کیلئے امریکا کے 45؍ ویں صدر منتخب ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 290؍ الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538؍ میں سے کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن 228؍ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20؍ جنوری 2017ء کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے انتخاب میں شکست تسلیم کی اور انہیں مبارک باد دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوٹا، ایڈاہو،نارتھ کیرولائنا، اوہائیو، مونٹانا، لوزیانا، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس، ارکنساس، ٹیکساس، الاباما، انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینی سی اورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوئے۔

ادھر ہلیری کلنٹن واشنگٹن، کیلی فورنیا، ورجینیا، کولوراڈو، نیو میکسیکو، کنیکٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا، الینوائے، میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس، روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں جیتی ہیں۔ کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا اور انتخابی مہم کے دوران تنقید کے نشتر برسانے والے، مذاہب اور ممالک کے خلاف باتیں کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحاد ، شراکت داری اور مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اختلافات کے بجائے اتفاق رائے سے چلیں گے، تنازعات کے بجائے شراکت داری کو فروغ دیں گے۔ دیگر ممالک سے امریکا کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تمام ملکوں کے ساتھ معتدل رویہ اپنائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکیوں کے پرانے زخموں کو ٹھیک کریں گے اور وہ ہر امریکی شہری کے صدر ہوں گے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہم امریکی مفادات کو سب سے اوپر رکھیں گے اور سب کے ساتھ معتدل تعلقات رکھیں گے‘۔ نتائج سامنے آنے کے بعد حامیوں سے خطاب کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کو بھی اسٹیج پر لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی اہلیہ اور بچوں کا شکر گزار ہوں جو اس مشکل سفر میں میرے ساتھ رہے، میں اس ملک سے بہت محبت کرتا ہوں، آپ سب کا میرا ساتھ دینے کا۔ ٹرمپ نے کہا کہ متحد ہوکر امریکا کے خواب پورے کریں گے، بلارنگ، نسل و مذہب امریکیوں کی خدمت کریں گے۔ امریکا میں نئے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ایمز ٹی وی(نیویارک) امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست خوردہ امیدوار ہیلری کلنٹن نے الیکشن کے نتائج تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔


نیویارک میں اپنے کارکنان اور انتخابی رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے نومنتخب صدرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن ہارنے پر افسوس ہے ہم نے سخت محنت کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے تاہم اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونا ہی بڑی بات ہے اور اب امریکا کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نے ثابت کیا کہ امریکی عوام ہمارے تصور سے زیادہ اندرونی طور پر بہت منقسم ہیں، ہم امریکی قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے، جانتی ہوں کہ میری طرح اور بہت سے لوگ بھی شکست پر دکھی ہیں لیکن ہماری انتخابی مہم کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ہے۔


اپنے خطاب کے دوران ہیلری کلنٹن آبدیدہ ہوگئیں لیکن انہوں نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی اقدار کی حفاظت کرنا ہوگی، ہماری جمہوری اقدار پر امن طور پر اقتدار کی منتقلی کی حمایت کرتی ہے، امریکا کے لئے خدمات پراوباما اورمشل اوباما کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تمام امریکیوں کے لئے کامیاب صدر ثابت ہوں گے اور ہمیں انہیں کھلے دماغ کے ساتھ لیڈر بننے کا موقع دینا چاہیئے۔

Page 7 of 16