اتوار, 19 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (کراچی ) ملک کے سب سے پڑے شہر کراچی میں پہلا ویمن ٹی 20 کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا مقابلہ کررہی ہے ،یاد رہے کہ رواں سال مئی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے ملک میں انٹرنیشنل کر کٹ بحال کی تھی تو اب بنگلادیش ویمن کر کٹ ٹیم کی آمد سے 9 سال بعد پاکستان میں ویمن انٹرنیشنل کر کٹ کا انعقاد ہوا ہے ۔بنگلہ دیشی خواتین کرکٹرز نے 6 سال کے طویل عرصے بعد کراچی کے ویران کرکٹ میدان کو آباد کیا ہے ،اس سے قبل 2009 میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں (مینز ) کے درمیان آخری بار کراچی میں انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا تھا ۔ زرائع کے مطابق کپتان ثناء میر اور بسمہ معروف کے علاوہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل دیگر کرکٹرز پہلی بار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلں گی ۔ بنگلہ دیش ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہا ہے کہ پاکستان آکر خو شی محسوس ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب کراچی پولیس نے بنگلہ دیش ٹیم کے لیئے خصوصی سیکیو رٹی پلان تشکیل دیا ہے ۔لیڈی ایس ایس پی ارم اعوان کو ٹیم کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ٹیم کی سیکیو رٹی کے لیے بیک وقت 150 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاانتہائی اہم دورہ امریکا ان کی احمقانہ حرکتوں کی نظرہوگیا،مودی کامذاق کوئی اور نہیں بلکہ ان کااپنا ہی میڈیااڑارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیلفیز کے شوقین بھارتی وزیر اعظم کی امریکہ میں بھی خوب جگ ہنسائی ہوئی،نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کانعرہ لے کر فیس بک سی ای او مارک زکر برگ سے ملاقات کی تو بھارتیوں نے مارک زکربرگ کو ہینڈ واش بھیجنے کا اعلان کر دیا ،مظاہرین نے زکربرگ سے کہا کہ مودی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد آپ کو ہاتھ ہینڈ واش سے دھونا پڑیں گے بات یہیں پرختم نہیں ہوئی جب فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ مودی کو تحفہ پیش کرنے لگیں تو اس دوران مارک زکر برگ کیمرے کے سامنے آگئے، جس پر مودی نے سفارتی آداب کوبالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔ ایسی بچگانہ حرکتوں پر بارتی میڈیانے مودی کی خوب کلاس لی جبکہ کانگریس سمیت دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی انتہائی اہم دورے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے بھارت اپنے سفارتی مقاصدحاصل نہیں کرسکا۔

وزیراعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم متعدداہم مسائل پر پاکستان کی پالیسی کو اجاگر کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب میں مسئلہ کشمیر، افغانستان، انسداد دہشت گردی، جنوبی ایشیا کی صورتحال پربات چیت متوقع ہے۔ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے حل پر خصوصی توجہ مرکوزکرانا بھی متوقع ہے.اقوام متحدہ کیجرنل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بہت مصروف دن گزارا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرز میں ترک اور اطالوی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ترکی کے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹلی کا بہترین دوست ملک ہے جلد اٹلی کا تجارتی مشن پاکستان کا دورہ کرے گی

ایمزٹی وی (اسلام آباد) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں ریفرنس کی نقول حاصل کی گئیں۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو پڑھنے کے بعد دلائل دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 9 افسران کے خلاف مالی بدعنوانی پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس مالی بدعنوانی کا نہیں صرف اخیتارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔اس کو بھی جھوٹا ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کرپشن کےثبوت نہیں ہیں، عدالتوں کااحترام کرتےہیں،امیدہےانصاف ملےگا۔ ایمزٹی وی (اسلام آباد) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں ریفرنس کی نقول حاصل کی گئیں۔

راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو پڑھنے کے بعد دلائل دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 9 افسران کے خلاف مالی بدعنوانی پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس مالی بدعنوانی کا نہیں صرف اخیتارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔اس کو بھی جھوٹا ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کرپشن کےثبوت نہیں ہیں، عدالتوں کااحترام کرتےہیں،امیدہےانصاف ملےگا۔

ایمزٹی وی ( کابل) افغانستان کے شہر قندوز پر قبضے کی جنگ شدت اختیا ر کرگئی ،زرائع کے مطابق طالبان نے قندوز ایئر پورٹ کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا ،شہر کی اہم عمارتوں پر بھی طالبان کا قبضہ برقرار ہے ، طالبان کا افغان فورسز سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ،دوسری طرف امریکہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز جلد قندوز پر کنٹرول حاصل کرلینگی ،

ایمز ٹی وی ( نیویارک ) وزیر اعظم نواز شریف نے نیویارک میں ترکی اور اٹلی کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کی جن میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ،وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ،نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم احمد داﺅد کی ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماﺅں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی ،ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں ،اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ قابل تعریف ہے ، ملاقات میں سرتاج عزیز ،طارق فاطمی ،انوشہ رحمان اور سیکرٹری خارجہ ملاقات میں شریک تھے اٹلی کے وزیر اعظم میتیورنزی سے ملاقات میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ،دونوں وزرائے اعظم نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ،

ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں فروخت کیے جانے والے بغیر بوتل کے مشروبات اور پھلوں کا تازہ رس حفظان صحت کے اصولوں پر قطعی پورا نہیں اترتے اور ان میں مضر رساں بیکٹریا پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔یہ انکشاف شعبہ ماحولیات کے پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان اور ان کی ٹیم بعنوان :" کراچی میں وینڈرز اور ٹھیلوں پر دستیاب مشروبات ،فریش جو سز کا ما ئیکرو بائیو لوجیکل جائزہ "،میں کیا ۔ٹیم میں ڈاکٹر سید شاہد شوکت ،ڈاکٹر عامر عا لمگیر اور نور فاطمہ شامل تھے ۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اس ضمن میں آگاہی کا انعقاد کریں ،اور ایسے مشربات پر پابندی عائد کی جائے جو صحت ِ انسانی کے لیے نقصان دہ ہوں،لہذا ایسے مشروبات فروشوں کو پابند کیا جائے کہ وہ عالمی معیار صحت کے مطابق مشروبات فروخت کریں ،مزید یہ کہ تازہ رس اور مشروبات میں سب سے زیادہ بیکٹریل لو ڈ ،"کیلے "کے جوس میں پایا جاتا ہے جبکہ سب سے کم بیکٹریل لوڈ " لیموں " کے جوس کے نمونوں میں پایا گیا ۔تمام جوسز کے نمونوں میں کولی فارم فیسل کولی فارم بھی پایا گیا ۔سب سے زیادہ فنگل لو ڈ کیلے ،سیب اور تربوز جبکہ سب سے کم نارنجی کے جوس میں پایا گیا ،لیکن وینڈرز اور ٹھیلوں پر فروخت کنندہ عمومی حفظان صحت کے اصولوں سے نا وا قف ہیں اور لاعلمی میں وہ عوام الناس میں بیماریوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ بس اسٹاپ یا گلیوں پر بیکٹریا کی یہ نر سریاں ہیں جو صحت انسانی سے کھیل رہی ہیں ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی میں تیسری قومی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کانفرنس 5 اور 6 اکتوبر 2015 ءکو بسلسلہ " عالمی خلائی ہفتہ 2015 " ، ایچ ای جے کے ڈا کٹر سلیم الزماں آڈیٹوریم میں انسٹیٹوٹ آف اسپیس اور پلینٹری ایسٹروفز کس (ISPA )،اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور "سپار کو " کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ۔کانفرنس کا مو ضوع " خلاءکی در یافتیں " ہے تاہم خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے موضوعات کی ایک وسیع فیلڈ کو شامل کیا جائے گا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے ر جسٹریشن کی آخری تاریخ 1اور2 اکتوبر 2015 ہے ،مذکورہ کانفرنس میں پیشہ ورافراد ،اسکالرز ،اسا تذہ طلبا و طالبات اور ماہرین خلائی سائنس اور ٹیکنا لو جی کے مندو بین پاکستان کی مختلف جامعات اور اداروں سے شرکت کررہے ہیں کانفرنس میں ان مو ضوعات پر مقالات پیش کیے جائیں گے فلکیات ،ایسٹرو فز کس ،کو نیات ،خلائی ملازمات ،مصنوئی سیارہ مواصلات ،GNSS ،خلائی اینٹینا ،خلائی ٹیکنا لو جی اور انڈسٹری ،ریمو ٹ سینسنگ اور GIS ،اضافی شمسی سیارے ،خلائی حیاتیات ،پرواز حرکیات ،موسمیات پر مقالات پیش کیے جائینگے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو مہمان خصوصی جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اجلاس کی صدارت کرینگے ۔جبکہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ مہمان اعزازی ہو نگے ۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) ہالی ووڈ کے مشہو ر اور معروف اداکار بریڈ لے کو پر کی ڈرامے سے بھر پور کامیڈی فلم " برنٹ " کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ ہدایتکار جان ویلس کی اس فلم کی کہانی ایڈم جونز نامی بے مثال مہارت کے مالک ایک ایسے شیف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے نا منا سب رویے اور ڈرگس کے استعمال کرنے سے اپنا کیر ئیر تباہ کرلیتا ہے تاہم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرنے کے لئے ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر لندن کے ٹاپ ریسٹورنٹ مین مزیدار کھانوں کی تیاری شرو ع کردیتا ہے ۔ دی ویسنیٹ کمپنی کے تحت بننے والی ڈرامے اور کامیڈی کا مکس تڑکا لئے یہ فلم رواں سال 23 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی.

ایمز ٹی وی ( کراچی) محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباﺅ کم اور ہواﺅں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چار روز تک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ سکتا ہے لیکن اسکی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگی ۔ گرمی کی لہر دو اکتوبر تک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن دو اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔