Reporter SS
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔
مشتمل آفیشلز کا پینل مجموعی طور پر 7 امپائرزپر ترتیب دیاگیاہے جس میں راشد ریاض، احسن رضااور آصف یعقوب بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔
کراچی اورراولپنڈی ٹیسٹ میں حسن رضا اورجو ولسن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں اینڈی پائکرافٹ کو ریفری نامزد کیا گیا ہے۔
جامعہ این ای ڈی کے شعبہ آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ کے زیرِاہتمام چھٹی دو روزہ عالمی کانفرنس " Cities and the Poor عنوان سے جامعہ کے سٹی کیمپس میں منعقد کی گئی، جس کا محور خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارے والے افراد تھے.
معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پالیسی کیا ہے؟ اور کیا ہونی چاہیے؟ غریب اور متوسط شہری کی زندگی بہتر کیسے بنائی جاسکتی ہے، ان اہم سوالات کے جواب ہمیں دنیا بھر کے تحقیقی مقالوں سے ملتا ہے.
پالیسی پر بات ہونا پہلا قدم اور اطلاق دوسرا اقدام ہے، دونوں کے ذریعے ہی شہری کی زندگی آسان بنائی جاسکتی ہے. میں سمجھتا ہوں کہ پالیسی بنانے اور اس کا اطلاق کروانے والوں کو لازمی کانفرنس میں شریک ہونا چاہیے.
اس موقعے پر پیغام دیتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام شہری کو باوقار زندگی نہیں دے رہا ہے. معاملات پر سیر حاصل بحث و تمحیص سے مسائل کا حل ممکن ہے.
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم کا کہنا تھاکہ کانفرنس اکیڈمیا، تحقیق کار، حکومت اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے.
بین الاقوامی کی نوٹ اسپیکر ڈاکٹر جوزفین بیل (لندن اسکول آف اکنامکس) سمیت 3 بین الاقوامی اور 5 قومی ماہرین نے کانفرنس سے خطاب کیا جب کہ آے آر عارف حسن اور ان کی ٹیم کی رکن امل ہاشم نے پریزینٹیشن کے ذریعے غریب افراد کا احوال دکھایا. اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کانفرنس کنوینر فریحہ تحسین نے ٹیم سمیت مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.جامعہ ترجمان کے مطابق ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ اورطالب علم کانفرنس میں شریک ریے.
دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کےمیچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا ۔
جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔
سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔
کراچی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون و پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے
جس کے مطابق مذکورہ امتحان کیلئے پیپرز یکم دسمبر بروز جمعرات سے شروع ہوں گے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ یہ امتحانات پارٹ ٹو اکیڈمک اورپارٹ ون اکیڈمک سیشن2018-2020 اور 2020-2022کے طلباو طالبات کے لئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے گروپ کا پرچہ روزانہ صبح ساڑھے 8 بجے اور سیکنڈ گروپ کا پرچہ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگاتاہم جمعہ کے روز سیکنڈ گروپ کے پیپر کے اوقات دوپہر اڑھائی بجے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ امیدواران کو رول نمبر سلپیں ان کے اداروں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے داخلہ فارمز پر تحریر کئے گئے۔
پتوں پر ارسال کی جارہی ہیں لہٰذاجن امیدواروں،طلبا و طالبات کو27 نومبر تک رول نمبر سلپیں نہ ملیں وہ فیصل آباد بورڈ کی انٹر برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کراچی: جامعہ کراچی میں سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ کےسلسلے میں ملک کی مختلف جامعات کے وائس چانسلر کا اجلاس23 نومبر کو ہوگا۔
جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام اورجارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک اور امریکی حکومت کی معاونت سے دوروزہ قومی کانفرنس بعنوان: ”سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ“ کی افتتاحی تقریب 23 نومبر 2022 ء کو شام 4:00 بجے ایچ ای جے جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی،جبکہ کانفرنس کے افتتاح سے قبل پائیدار نصاب کی ترقی کے سلسلے میں ملک بھر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلر زکا اجلاس 23 نومبرکوصبح 10:00 بجے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔کانفرنس میں پائیدارترقی سے وابستگی میں درپیش چیلنجز اور مواقعوں اور پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے توقعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ترجیحات کی ایک جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
کانفرنس سے جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے جیمزویٹی،نشیت سہائے،سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی ودیگر خطاب کریں گے۔
لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن سے دنیا کے بہترین بولرز کے حوالے سے رائے لی گئی۔
ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے کین ولیمسن کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی جس میں میزبان نے ان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور آسٹریلیا کے ورلڈ کلاس بولر مچل اسٹارک میں سے کسی ایک کے یارکرز کو منتخب کرنے کا کہا۔
میزبان نے کین سے پوچھا کہ دونوں میں سے کس کی یارکر گیند خطرناک اور زیادہ اچھی ہوتی ہے۔
جواب میں کیوی کپتان نے کچھ سیکنڈز سوچا اور پھر کہا کہ دونوں بولرز کی یارکرز کافی حد تک ایک جیسی ہیں۔
پھر کین ولیمسن اپنے جواب کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی کا نام لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بولنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں مشہور ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ سال دوم کے سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم جمع کروانےکااعلان کردیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 24نومبر سے بروز پیر 26 دسمبر 2022ء تک وصول کیے جائیں گے۔
اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں ۔
جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔علاوہ ازیں پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹ ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔
کراچی : جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹرآف فزیکل تھراپی، بی اے / ایل ایل بی اور بی ای،بی ایس اور بی ایڈ میں داخلوں کا آغازکردیاہے
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای،بی ایس اوربی ایڈ(آنرز)(مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2023 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ خواہشمند طلبہ 29 نومبر2022 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،بی ایس چائنیز،کامرس،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی ایس) اورٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)شامل ہیں جبکہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن،کمپیوٹرسائنس اورپبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔
ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کاداخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
کراچی: جامعہ کراچی شعبہ ویژول اسٹڈیزمیں داخلوں کاآغازہوچکاہے۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام)،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام)میں داخلے برائے سال2023 کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق خواہشمند طلبہ29 نومبر2022 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ (HSC) یا مساوی امتحان میں کم ازکم سیکنڈڈویژن 50% فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلباوطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہیں جبکہ ڈپلومہ کرنے والے کم ازکم 60% فیصد مارکس کے حامل طلبہ اہل ہوں گے۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 22نومبر 2022ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔