منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے موجودہ اور سابقہ نادرا ملازمین کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 18 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 8 اہلکار گرفتار اور10ملازمین کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے۔

وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان ملازمین نے پچھلے ادوار حکومت میں منظم طریقے کار کے تحت ہزاروں جعلی شناختی کارڈ جاری کیے، ان ملازمین کی نشاندہی گزشتہ 3 ماہ سے جاری شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے ذریعے ہوئی تھی،

اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نادرا کو جعل سازوں اور پاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کر دیا جائے گا اور اس کے راستے میں کوئی رکاوٹ یا سفارش قبول نہیں کی جائیگی، یہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اس میں عوام اور میڈیا کی معاونت کا شکر گزار ہوں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانونی دباؤ کے تحت تقریباً 1700 افراد نے رضا کارانہ طور پر اپنے جعلی شناختی کارڈ واپس کیے، اس سے پہلے اس قسم کی کوئی ایک مثال بھی نہیں، شناختی کارڈ تصدیق کے عمل کو 6ماہ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا، عید کے بعد جعلی شناختی کارڈ دینے میں ملوث نادرا ملازمین کی دوسری قسط کے خلاف کاروائی ہو گی، تیسرے مرحلے میں جعلی کارڈ بنوانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016 کے سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان آج دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جائے گا،

اس سلسلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہو گی ۔جس میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل ایوارڈاور بورڈ کی جانب سے بالترتیب ایک لاکھ ،پچاس ہزار اور تیس ہزار کا چیک دیا جائے گا ۔

مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(بلوچستان) بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے گیاندری میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں اور فراریوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف کی ہدایات پر دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)حکومت سندھ نے صوبے میں محکمہ تعلیم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

۔وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں تعلیم اورشرح خواندگی کے محکمہ کو دو الگ الگ محکموں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ جو اسکول ایجوکیشن اور دوسرا کالج ایجوکیشن میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ پرائمری اور کالج سطح پر صحیح طریقے سے توجہ دی جا سکے

بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہو نے کہا کہ صوبہ میں 45447اسکول ہیں جہاں پر 145000ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کام کر رہا ہے ۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ایک سیکریٹری کیلئے ممکن نہیں ہے کہ وہ ایک وقت میں اسکول اور کالجز کو دیکھے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ انہیں رپورٹس ہیں کہ چند اسکولوں میں زائد ٹیچنگ اسٹاف ہے جبکہ زیادہ تر اسکولوں میں اسٹاف کی کمی کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر ٹیچرز بھیجیں جس کیلئے انہیں بھرتی کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیمی سرگرمیوں کیلئے اسٹاف کی معقول تعداد بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ محکمہ کو اس فیصلہ پر عملدرآمد کرنا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل کی سطح سے اسکول کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کریں۔
اس سے اسکولوں کے قابل عمل اور غیر قابل عمل اور اساتذہ اور طلباء کے صحیح اعداد و شمار کا پتا چل سکے گا۔

انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ اسکولوں کے دورے کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک مختیارکار اپنے علاقے کے پرائمری اسکولوں کے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکنڈری اسکولز اور ڈی سی کالجز کے دورے کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایم پی اے ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو حلقہ کے حساب سے اسکولوں کی کارکردگی کو دیکھے گی، جن کا مجموعی طور پر ایم پی اے ذمہ دار ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ ہر ایک اسکول کیلئے داخلوں کا ہدف مقرر کرے

وزیراعلیٰ ہاؤس کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر،چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سیکریٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہو، اے سی ایس (ترقیات) محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔


ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصو صی برا ئے انفا ر میشن ٹیکنا لو جی ڈاکٹر سکندر شو رو نے ارفع کریم آئی ٹی سٹی پبلک پرا ئیویٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت تعمیر کر نے کی منظو ر ی دیتے ہو ئے سیکریٹری آئی ٹی کو 15دن میں آئی ٹی پا لیسی ،فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی ہدا یا ت دی ہیں۔یہ با ت انہو ں نے ارفع کریم آئی ٹی سٹی کے سلسلے میں بلا ئے گئے اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی۔

ڈاکٹر سکندر شو رو نے کہا کہ جلد از جلد تما م ضا بطے کی کارروائی مکمل کرکے کنسورشیم منتخب کیا جا ئے جو کہ فنانشنل ، ٹیکنیکل،قا نو ن، ماحولیاتی اور انتظا می معاملات کو حتمی شکل دیں تا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے اس کی با ضا بطہ منظو ر ی لی جا سکے ۔معا و ن خصو صی نے بتا یا کہ محکمہ آئی ٹی نے ارفع کریم آئی ٹی سٹی کے لئے زمین حاصل کر لی ہے ضرورت اس با ت کی ہے کہ اس کی تعمیر میں حائل رکا وٹو ں کو جلد از جلد دو ر کیا جا ئے ۔

انہو ں نے ایس بی آئی کی چیئر پر سن نا ہید میمن کو بھی اس سلسلے میں کر دا ر ادا کر نے کو کہا اور دو نو ں محکمو ں کے در میا ن با ہمی رابطوں کو مزید مو ثر بنانے کی ہدا یت کی۔اس مو قع پر مو جو د چیئر پر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے بتا یا کہ بو ر ڈ آف ریو نیو سے زمین کے حصو ل میں کچھ رکا وٹیں آرہی ہیں جس کے لئے انہو ں نے ڈاکٹر سکندر شو رو سے در خواست کی کہ اس سلسلے میں ان کی مدد در کا ر ہوگی تا کہ اس قو می سطح کے منصو بے کو جلد از جلد آگے بڑ ھا یا جائے۔

نا ہید میمن نے بتا یا کہ ابتک 23تعلیمی ادا ر ے کرا چی ایجو کیشن سٹی میں زمین الا ٹ کروا چکے ہیں اور بہت سے بین الا اقوا می اداروں نے بھی اس منصو بے میں دلچسپی ظا ہر کی ہے۔ اس مو قع پر سیکریٹری آئی ٹی پر ویز احمد سیہڑ ،ڈائریکٹر جنرل پی پی پی یو نٹ علی سبطین ،ڈائریکٹر پی پی پی یو نٹ فہد انصاری اور دیگر افسران بھی اجلا س میں موجود تھے


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کے دفتر کو بکرا منڈی میں تبدیل کردیا گیاہے ، ایک بکرے کی فروخت پر 200 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں ڈائریکٹوریٹ پرائمری اسکولز میں غیر قانونی طور پر بکرا منڈی قائم کر دی گئی ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ان سے ایک بکرے کی فروخت پر 200 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

دفتر کے احاطےمیں گزشتہ ہفتے سے بکرا منڈی قائم ہے اور محکمہ تعلیم لا علم ہے۔ وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر من پسند این جی اوز کے اسکولوں اور ملازمین کے دفاتر کے اکثر دورے کرتے ہیں جبکہ انہیں دیگر دفاتر اور سرکاری اسکولوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے


ایمزٹی وی (اسلام آباد)پانامہ پیپرز کے معاملے کے جائزہ کے لیے قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس 20 سے 29ستمبر تک جاری رہے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے حسابات پر آڈٹ رپورٹس بھی اسی ایجنڈے میں شامل کر لی گئیں ہیں۔ پامامہ پیپرز کے معاملے پر ایک بار پھر چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے،گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ا ی سی پی اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر کو قومی اسمبلی کے ضابطہ کار کے قاعدہ 225 کی ذیلی شق 4 کے تحت پانامہ پیپرز کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو اجلاس میں تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی گئی ہے

یاد رہے کہ کسی متعلقہ ادارے کے سربراہ یا کسی وفاقی سیکرٹری کے طلبی کے باوجود اجلاس میں نہ آنے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی ضابطہ کار کے تحت اس چاہے وہ کتنا بڑا آفیسر کیوں نہ ہوکوگرفتار کر کے پی اے سی میں لانے کی ہدایت کر سکتی ہے۔پی اے سی کا یہ اہم اجلاس 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔

21 ستمبر کو وزارت فیڈرل ایجوکیشن وہائیر ایجوکیشن کمیشن، 22 ستمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ،وزارت ہائوسنگ و تعمیرات 23ستمبر کو دفاعی پیداوار 27 ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان، اقتصادی امور ڈویژن ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 28 ستمبر کو فنانس ڈویژن جبکہ 29 ستمبر کو بھی وزارت خزانہ کے حسابات میں بے قاعدگیوں سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے 79 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا۔رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ججز کی جانب سے79لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نور محمد مسکانی کو دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر عدالت عالیہ لاہور کے ججز،ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور پنجاب کی عدلیہ کے عملے نے سانحہ کوئٹہ کے شہداءکےلئے اعلان کردہ رقم کےلئے فنڈز فراہم کئے۔ججز اور عملے کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ رقم سانحہ شہداءکے لواحقین کو دی جائے گی۔

تعلیم/گلگت بلتستان) کے آئی یو بورڈ نے بی ایڈ کے سالانا امتحانات کے لئے سینکڑوں طلبا و طالبات کا سینٹر بغیر کسی اطلاع کے اسکردو منتقل کردیا جس سے طلبا و طالبات کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ4/5 سالوں سے بی ایڈ کے امتحانات گانچھے میں ہوتے رہے ہیں مگر اس سال بغیر کسی وجوہات کے سنٹر کو سکردو میںرکھنا سمجھ سے بالاتر ہے لہٰذا وائس چانسلر کے آئی یو اور صوبائی وزیر تعلیم فوری نوٹس لیں۔

اس حوالے سےمطالبہ کیا ہے کہ طلبہ وطالبات جن کی تعداد100 کے قریب ہے ڈگری کالج خپلو میں امتحانی سنٹر قائم کریں تاکہ طلبہ وطالبات کو مزید پریشانی ودیگر مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا نہ پڑیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور) ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ اور تورغر میں پانی سے ۵میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے چھوٹے منصوبوں پرمرکزی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعہ کے باعث تین سال گزرنے کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا جبکہ منصوبے کے لیے 85کروڑ بھی مضتص کیئے جا چکے ہیں ۔

تاہم جس کمپنی سے منصوبوں پر کام کروایاجانا تھا اس کے حوالے سے مرکزی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا۔اور معاملہ عدالت تک چلاگیا عدالتی احکامات کے باوجود مذکورہ منصوبوں پر کام شروع نہ کیاجا سکا ۔