Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم) وزیر اعلٰی سندھ کی تبدیلی کے بعد سندھ کے جامعات میں وائس چانسلر کی تبدیلی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ سندھ کی دو سب سے بڑی جامعات ، جامعہ کراچی، جامعہ سندھ میں وائس چانسلر کی تبدیلی کے سلسلے میں تلاش کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں بلایا جسکا جب کہ ڈاﺅ یونیورسٹی میں بھی مستقل وائس چانسلر کی تعناتی نہیں ہوسکی ہے۔
وزیر اعلٰی سندھ کے سیکرٹری برائے جامعات و تعلیمی بورڈز بھی مستقل نہیں ہیں، سیکرٹری صحت کے پاس اس کا اضافی چارج ہے جس کی وجہ سے جامعات اور تعلیمی بارڈز کا شعبہ بری طرح متاثر ہے جس کا اثر طلبہ پر پڑرہاہے۔ جامعہ کراچی کی تلاش کمیٹی تین ناموں کا انتخاب بحی کرچکہ تھی تا ہم اس کی سمری نہیں بنائی گئی اس کے علاوہ سندھ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)گزشتہ روزانجمن تاجران مظفرآباد کے رہنما سردار عبدالر زاق خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشا ئیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تاجر برادری کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتی ہے ۔ بیروزگاری پر قابو نجی شعبے اور تاجروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ آزاد خطے میں تجارت بڑھے گی تو روزگار کے مواقع پید ا ہونگے ۔ سرکاری شعبے میں ملازمتیں ختم ہو تی جارہی ہیں ۔ تمام پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری دینا ممکن نہیں رہا ۔ اس لئے آزاد کشمیر کے تاجروں کو کاروبار میں وسعت پیدا کرنے کیلئے بلا سود یا آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے درجنوں بینک آزاد کشمیر میں کاروبار کر رہے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کے اربوں روپے جمع ہیں فائدہ بینک اٹھارہے ہیں لیکن ان بینکوں کا آزاد کشمیر کے سماجی شعبے کی بہتری کیلئے کوئی کردار نہیں۔ امید ہے نئی حکومت اس جانب ضرور توجہ دے گی۔
صدر آزادکشمیر نے کہا کہ چین جنگی حکمت عملی سے نہیں بلکہ تجارت کے ذریعے دنیا کی نمبر ایک اقتصادی سپرپاور بن چکا ہے ۔ اب وہی سیاست دان کامیاب ہوگا جو تجارت کے اسرار و رموز سمجھے گااور تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلے گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ذکااللہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نیول چیف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امورسے آگاہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میری ٹائم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لئے پوری طرح لیس اورملکی دفاع کے لئے ہردم تیارہے۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کی حفاظت قابل تحسین ہے قومی دفاع میں ہماری بحریہ کی صلاحیتیں اورکلیدی کرداراہمیت کا حامل ہے، حکومت ملک کے دفاع کے لیے پاک بحریہ سمیت تینوں افواج کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم)صوبا ئی وزیرتعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہرکی زیر صدارت محکمہ تعلیم کےاعلیٰ سطحی اجلا س ہوا۔ اجلاس میں صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہرکی سر کا ر ی اسکولو ں میں انرولمنٹ بڑھا نے کی ہدا یت جاری کردی۔ کا لجز کی سطح پر جدید تقا ضو ں کے مطا بق نئے مضا مین متعا رف کرا ئے جا ئیں گے۔
اس موقع پر ان کامزید کہناتھا کہ سرکاری اسکولوں پرقابض تمام مافیا کافوری خاتمہ کیاجا ئے۔
علاوہ ازیں نو یں ،دسویں ،گیا ر ہو یں اور با ر ہو یں جما عت کے طلبا ءکی حا ضری کو جا نچنے کے لئے با ئیو میٹرک سسٹم متعا ر ف کرا یا جا ئے گا
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پولیس اے آئی جی اسلام آباد عاشر حمید کی پراسرار موت کا معمہ حل ہوگیا ہے، فرانزک رپورٹ کے مطابق عاشر حمید کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی۔
پنجاب فرانزک لیبارٹری کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ کے مطابق اے آئی جی عاشر حمید کے دل کی 2 شریانیں مکمل طور پر بند تھیں جب کہ دو شریانیں جزوی طور پر بند ہونے اور شریانوں کے سکڑنے اور ان میں چربی جم جانے کے باعث دباؤ پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے عاشر حمید کو خون کی الٹی بھی ہوئی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق عاشر حمید کے معدے میں زہریلے اجزا کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ۔
واضح رہے کہ عاشر حمید گزشتہ برس اکتوبر سے اے آئی جی آپریشنز اور اسٹیبلشمنٹ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے جب کہ موت سے ایک ماہ قبل ہی ان تبادلہ بلوچستان ہوچکا تھا تاہم موت کے وقت تک وہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں واقع آفیسر میس میں رہائش پذیر تھے اور 22 جولائی کی صبح عاشر حمید اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2016 قومی اسمبلی میں پیش كر دیا گیا جس میں بچوں كے ساتھ زیادتی كی سزا عمر قید یا سزائے موت مقرر كرنے كی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی كے اجلاس میں مسرت احمد زیب نے تحریک کے ذریعے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2016 پیش کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ بل كی منظوری سے بچوں كے ساتھ زیادتی كرنے والوں كو پھانسی یا عمر قید كی سزا ملنی چاہیئے، موجودہ قانون كے تحت یہ سزا صرف 7 سال ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے بل كی مخالفت نہیں كی اور ایوان سے تحریك كی منظوری كے بعد مسرت احمد زیب نے بل ایوان میں پیش كیا۔
اس كے علاوہ قومی اسمبلی میں بے سہارا، یتامیٰ (بحالی و فلاح و بہبود) بل 2016 سینیٹ سے منظور كردہ صورت میں زیر غور لانے كی تحریك منظور كرتے ہوئے اس پر30 دنوں میں رپورٹ طلب كر لی۔
ایمزٹی وی(چترال)وادی کیلاش میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
زائع کے مطابق چترال کی وادی کیلاش میں پاک افغان سرحد کے قریب استوئی کےمقام پر افغان صوبے نورستان سے دہشت گرد داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی در اندازی روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گرد مختلف کارورائیوں کے دوران 8 پاکستانی چرواہوں کو ہلاک کرکے سیکڑوں بھیڑ بکریاں چھین کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا نتائج کے مطابق اس بار ایک بار پھر طالبات بازی لے گئیں۔ پہلی پوزیشن ایمن بلوچ، دوسری الفیہ جب کہ تیسری پوزیشن حنا جاوید
نے حاصل کی۔ بورڈ کی جانب سے50ہزار،30ہزار اور20ہزار روپے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر دیے گئے ۔
جنرل گروپ میں سٹیزن سیکنڈری اسکول گرلز کیمپس باتھ آئی لینڈکی ایمن بلوچ بنت ندیم احمدنے پہلی، ایف سی مورس والا گرلز سیکنڈری اسکول رحمت بائی کیمپل اسٹریٹ کی الفیہ بنت برہان الدین نے دوسری اور ڈی اے نیلم بائی اسکول 167، زمزمہ نمبر3فیز5 کی حنا جاوید بنت جاوید نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کوئی بھی پرائیویٹ امیدوار پوزیشن حاصل نہیں کرسکا۔
امتحانات میں جنرل ریگولر و پرائیویٹ گروپ کے مجموعی طور پر24583 طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی اور24263 نے شرکت کی۔
ایمزٹی وی(تعلیم) نجی اسکول میں ٹیچر کے طلبہ پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم نے نوٹس لے لیا جب کہ ٹیچر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چترال میں دی لرنر نامی نجی اسکول میں مرد ٹیچر نے چھوٹی جماعت کے طلبہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا
خبر منظر عام پرآنے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم عاطف خان کو جب اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور واقعہ پر 3 روز میں ٹیچر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے عاطف خان نے کہا کہ ٹیچر کے خلاف جتنا ہوسکا سخت کارروائی کریں گے اور یہ کارروائی 3 دن کے اندر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہم نے ہاٹ لائن بنائی ہے اور بینرز بھی لگائے ہیں کہ جہاں بھی ایسے واقعات ہوں ہمیں اطلاع دی جائے جب کہ اب تک ہم 7 ہزار 200 اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکریوں سے نکال چکے ہیں۔ ذرائع کےمطابق بچوں پر تشدد کرنےوالے ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا اور اسکول پرنسپل کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے.
ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ کل برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹیسٹ ہوئے جس میں شاہینوں کو کسی میچ میں کامیابی نہیں ملی تاہم انگلش شیروں نے چار میچ جیتے جبکہ تین میچ بغیر ہار جیت ختم ہوئے۔
پاکستا نی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم کا مقصد صرف ایک ہی ٹیسٹ جیتنا تھا۔
برمنگھم ٹیسٹ سے متعلق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو اپنے اندر وہی جنگجویانہ صلاحیت پیدا کرنا ہو گی جس کا لارڈز میں مظاہرہ کیا تھا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ محمد حفیظ کی بطور باولر ٹیم میں جلد واپسی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے باہر رکھنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔