پیر, 25 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اپنے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، تمام مہمان پہنچ گئے ہیں اور اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان اور مندوبین آج صبح جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا استقبال کریں گے پھر گروپ فوٹو کا سیشن ہو گا، جس کے بعد شہباز شریف اپنے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

تنظیم کے رکن ملکوں کے نمائندےمعیشت، تجارت، ماحولیات اورسماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر خطاب کریں گے، تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ رکن ممالک باہمی تعاون کووسعت دینے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم کانفرنس کے شرکا کو ظہرانہ دیں گے اور اختتامی سیشن کے بعد نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈاراورایس سی اوکےسیکریٹری جنرل میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

اس سےقبل ایس اوسی سمٹ کے لیے آنے والے مہمانوں کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیا گیا، بھارتی وزیرخاجہ سبرامنیم جے شنکر نور خان ایئربیس پہنچے تو وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب ایشیائی امور نے استقبال کیا، روایتی لباس پہنے بچوں نے معزز مہمان کو گُلدستے پیش کیے۔

روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم کا بھی شاندار خیرمقدم کیا گیا جبکہ قازقستان کےوزیراعظم کا وفاقی وزیر علیم خان،کرغزستان کے وزیراعظم کا وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے استقبال کیا۔

بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے خوش آمدیدکہا، تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کا وزیرتجارت جام کمال اور ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد مریدوف کا استقبال وفاقی وزیر خالد مقبول نے کیا۔

 

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کی کال پرلیگی وزراکی چیخیں پھرشروع ہوئیں، پرامن احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بنا کر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی معیشت کاپہیہ جام ہو چکا ہے، شنگھائی کانفرنس پر حکومت سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کی کال پرلیگی وزراکی چیخیں پھرشروع ہوئیں، پرامن احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بنا کر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی معیشت کاپہیہ جام ہو چکا ہے، شنگھائی کانفرنس پر حکومت سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو اسلام آباد ہمارے لیے کوئی دور نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدے گی، اسلام آباد میں احتجاج کیلئے زبردست طریقے سے جائیں گے، ہمارا جائز مطالبہ ہے بانی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ ملاقات کی اجازت مل گئی تو پھر پارٹی کا فیصلہ آجائےگا، اپنی طرف سے بیانیہ بنانے والے بنا تصدیق بات نہ کیا کریں۔


انھوں نے کہا کہ میں تو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں تھا ہی نہیں، پارٹی کے ہر فیصلے کا پابند ہوں، پارٹی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ہماری تیاری بھی مکمل ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کا مشروط اعلان کیا ہے، فل ہاؤس پارلیمان پشتون جرگہ کے 22 نکاتی اعلامیہ کا جائزہ لےگا، کمیٹی کی سفارشات پر قراردادیں ایوان میں لائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کےپی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے سے متعلق قرارداد پر یہاں عمل کیا جائےگا، وفاق کو بھی مسائل کے حل کے لیے سفارش کی جائے گی۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی بچی کی طرف سے زیادتی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بچی کی طرف سے ایسا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ایک بچی کا نام لیا گیا اس نام کی تمام بچیاں واقعے سے انکاری ہیں اگر کسی کے پاس واقعے کی مصدقہ اطلاعات ہیں تو شیئر کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خدارا دوسروں کی بچیوں کو اپنا سمجھیں اور ان کے گھروالوں کے پوسٹر مت لگائیں، جس گارڈ پر مبینہ زیادتی کا الزام لگا وہ کل سے زیر حراست ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازا یک ایک لمحےکی رپورٹ لے رہی ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس طلابہ سے زیادتی ہوئی اس کے والد نے رابطہ کرلیا ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق کالج کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں طلبا نے حکومت کو احتجاج کے دوران گرفتار طلبہ کو رہا کرنے کے لیے آج رات 12 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ذمہ دار اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو کل پورے لاہور کی شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔

 

کراچی: دبئی میں ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کے بڑے عالمی ایونٹ میں سے ایک Gitex Global 2024 کا آغاز آج سے ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اس اہم ٹیکنالوجی ایونٹ میں پاکستان انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے امکانات کو بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے۔

جیٹیکس گلوبل کے ساتھ نارتھ اسٹار اسٹارٹ اپ شو بھی جاری ہے جس میں پاکستان سے 10 اسٹارٹ اپس اور انکوبیٹرز شرکت کررہے ہیں۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس کو مڈل ایسٹ، سعودی عرب اور دیگر ملکوں سے بھرپور رسپانس حاصل ہورہا ہے۔

مجموعی طو رپر اس ٹیک ایونٹ میں 80 پاکستانی کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس شرکت کررہے ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کو امید ہے کہ جیٹیکس گلوبل میں پاکستان کی بھرپور شرکت مڈل ایسٹ اور MENA ریجن میں پاکستان کے لیے آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری لانے اور خطے کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگی۔

وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیش کے ادارے اگنائٹ کے تحت ایکسپینڈ نارتھ اسٹار جائیٹکس 2024 میں 10 پاکستانی اسٹارٹ اپس شرکت کررہے ہیں۔ ان اسٹارٹ اپس کا تعلق ہیلتھ کیئر، ایرواسپیس، انرجی، گیمنگ، ٹریول ٹیکنالوجی اور اسمارٹ سٹیز سے ہے۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس اپنے جدید سلوشنز دنیا کے سرمایہ کاروں، ممکنہ پارٹنرز اور ٹیکنالوجی کے مداحوں کے سامنے پیش کریں گے۔

اگنائٹ کے سی ای او عدیل اعجاز شاہ نے جیٹیکس گلوبل میں شرکت کو پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپس جدت اور انٹرپرنیوریل جوش و جذبے سے لیس ہیں۔ اس سے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں عالمی سرمایہ کاری لانے اور شراکت داری کے ذریعے ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملیگی۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیٹرنٹی چھٹیوں پر ہیں اس لیے ان کو زیر غور نہیں لایا گیا۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی20 میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منتخب اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹونس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ملے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر نگرانی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیک ویلی گوگل نے شعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانے کی یاداشت پر دستخط کردیے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یاداشت نامہ کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسرطارق رفیع، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی،سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں، سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ اوردیگر موجود تھے۔

تقریب میں گوگل کے ریجنل ہیڈ گریٹر ایشیا مسٹر پال ہچنگس، ٹم پاولینی، کنٹری ڈائریکٹر حارث سفیان اور دیگر شریک تھے۔ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں اور سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ نے گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں تعلیمی تبدیلی کے سفر کا اہم دن ہے، ہم تعلیمی میدان میں تبدیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ مفاہمتی یاداشت نامہ پر دستخط کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس اقدام سے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں اور طلباء کی ترقی کے لیے ہماری شراکتداری کے عزم کو تقویت ملے گی۔ یہ تعاون گوگل فار ایجوکیشن ٹولز کو 30 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو تقویت دے گا۔ مزید برآں اس سے 14000 فیکلٹی ممبران اور تقریباً 2لاکھ طلباء کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب ٹیک ویلی کے ریجنل ہیڈ برائے ایشیا پال ہچنگس نے کہا کہ گوگل تعلیم کے شعبہ میں بہت سارے ممالک میں کام کر رہا ہے جبکہ گوگل پاکستان میں سندھ حکومت کے تعلیم سے منسلک اداروں سے شراکت داری کر رہا ہے۔

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 659 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیےاسکواڈکا اعلان کردیا ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر جمال ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

Page 35 of 2425