پیر, 25 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کیلیفورنیا: ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نےاپنی روبو ٹیکسی رُونمائی کردی۔

روبو ٹیکسی کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ یہ نجی ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کر دے گی۔

جمعرات کے روز کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی ایک تقریبا میں ایلون مسک نے ٹیسلا سائبر کیب کے ساتھ ایک 20 سیٹر روبو ویب کا پروٹو ٹائپ بھی متعارف کرایا۔ دونوں گاڑیوں میں اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز جیسے روایتی کنٹرولز موجود نہیں ہیں جو ان کو مکمل طور پر خودکار بناتے ہیں۔

Elon Musk unveils Tesla's new Cybercab robotaxi. How much it'll cost

ٹیسلا سربراہ نے حالیہ برسوں میں برقی کار ساز کمپنی کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے ٹیسلا نے فُل سیلف ڈرائیونگ نامی آٹونومس سافٹ ویئر نو برس قبل بیچنا شروع کیے تھے لیکن اس کی کے قابلِ اعتبار ہونے پر شکوک ہیں۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سائبر کیب 2026 سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔

افغانستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان طالبان کی عدم شرکت کی وجہ افغانستان کا اس تنظیم کا رکن نہ ہونا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی اور اس نے بطور ایس سی او چیئر طالبان حکومت کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں۔

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن تو نہیں البتہ 7 جون 2012 سے بطور آبزرور ریاست کے شامل ہے تاہم 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں منگولیا بھی بطور آبزرور شامل ہیں جسے اجلاس میں کیا گیا ہے لیکن افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔

تاحال طالبان حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ سابق افغان حکومتوں کے معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا اور جب تک طالبان ایسا نہ کرلیں ان کی شرکت ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ 1992 سے چین، قازقستان، کرغیزستان، روس اور تاجکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون کا اتحاد شنگھائی فائیو کے نام سے قائم تھا۔

تاہم سنہ 2001 میں ازبکستان کے اس اتحاد میں شامل ہونے پر اس کا نام شنگھائی تعاون تنظیم رکھ دیا گیا۔ اس کے بعد 10 جولائی سنہ 2015 کو تنظیم میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔ بعد ازاں اس میں بیلاروس اور ایران بھی شامل ہوئے۔

عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے درخواستوں کی سکروٹنی درد سر بن گیا۔

سرکاری کالجز کے سربراہان کو سکروٹنی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دو لاکھ سے زائد درخواستوں کی سکروٹنی دو دن میں کرنا ممکن نہیں۔ کالج سربراہان کا کہنا ہے کہ بعض امیدواروں کی جانب سے ڈیٹا ہی درست اپ لوڈ نہیں کیا گیا ۔

اکثر کالجز کے سربراہان کمپیوٹر سکلز سے نابلد ہیں، کالج سربراہان نے درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔

گزشتہ رات پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہے۔ ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ پارٹی قیادت اور سینیئر رہنماوں نے احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی۔

ارکان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

لاہور: پیف پارٹنراسکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کے بعد اسکولوں کو حاضری رجسڑ کی بنیاد پر فنڈز جاری ہونگے۔

انرولمنٹ کا ریکارڈ ڈیجٹل طریقہ سے آن لائن ایپ پر رکھا جائے گا،انرولمنٹ کو چیک کرنےکیلئےطلبا کا داخلہ فارم چیک کیا جائے گا،بچوں کی حاضری کم ہونے پر اخراج کا رجسٹرڈ بھی دیکھا جائے گا۔

پیف حکام کے مطابق اسکولوں میں عمارت اور فرنچر کی حالت زار کا بھی جائزہ لیا جائے گا،جبکہ بچوں کو فراہم کیجانے والی سہولیات کی بھی مانیٹرنگ ہوگی،فیک ریکارڈ پیش کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میڑک کے بعد انٹرمیڈیٹ میں بھی نجی شعبے نے برتری حاصل کرلی، انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشنز نجی شعبے کے نام رہیں۔

صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں 83 فیصد پہلی تین پوزیشنز نجی کالجز کے طلبہ کے نام رہیں ،17 فیصد پوزیشنز سرکاری کالجز کے طلبہ نے حاصل کیں ،سات تعلیمی بورڈ کی اعلان کردہ پوزیشنز میں نجی کالجز کا غلبہ رہا ۔

صرف صوبے کے دو تعلیمی بورڈز میں سرکاری کالجز کے طلبہ نے زیادہ پوزیشنیں حاصل کیں ،اس سے قبل میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بھی اکثریتی پوزیشنیں نجی  اسکولوں کے طلبہ نے حاصل کی تھیں

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے سے خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 10 اور 11 اکتوبر کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ چند علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

دوسری جانب، مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباو مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا۔ ہوا کے کم دباو کا فاصلہ کراچی سے 100 کلومیٹر بڑھ گیا اور سسٹم اس وقت کراچی سے ایک ہزار کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ہوا کا کم دباو اگلے 12 گھنٹوں میں ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوائیں زیادہ تر شمال اور شمال مشرق کی جانب سے چلنے کا امکان ہے۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

لاہور: آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کوانگلینڈ کےخلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعدآرام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، تاکہ دونوں اننگز میں بابراعظم محض 30 اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں آخری ففٹی پلس اسکور دسمبر 2022 میں اسکور کیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل 20 اننگز میں وہ محض 20.33 کی اوسط سے صرف 366 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جس میں سینئیر پلئیرز کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 اسپنرز کو میدان میں اُتارا جاسکتا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کی آزمائش کر رہا ہے۔

اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔

سوشل میڈیا ٹوڈے کے مطابق ’سیو‘ بٹن کی شمولیت کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسند کرنے والا بٹن بھی ہٹایا جانے والا ہے۔

موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر پر ’لائیک‘ اور ’ڈِس لائیک‘ کے بٹن دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود ہوتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں شروع کی جانے والی آزمائش میں ’سیو‘ بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ویڈیو ناپسند کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بٹن کو ہٹایا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبا کر ظاہر ہونے والے مینو سے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد: معروف اداکارہ صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کو بااختیار بنانےکے لیے یونیسف کے مشن میں شامل ہوگئیں۔

یونیسف نے صبا قمرکوپاکستان میں بچوں کےحقوق کی پہلی قومی سفیر مقررکردیا ہے۔

یہ اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس موقع پر صبا قمر نے کہا کہ ان کے لیے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی سب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں یونیسف کی ٹیم کے ہمراہ سفر کے دوران بچوں اور خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور یونیسف کی جانب سے اُٹھائے گئے مؤثر اقدامات کی بدولت ان مشکلات میں ہونے والی کمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔

Page 38 of 2425