Reporter SS
دبئی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جو دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
رینکنگ میں جنوبی افریقہ چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر بدستور برقرار ہے۔
دوسری جانب بولرز کی رینکنگ میں عامر جمال 17 ریٹنگ پوائنٹس کی لمبی چھلانگ لگا کر 57ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی ہے جبکہ سڈنی ٹیسٹ کا فیصلہ بھی کل آنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ شہر و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پپیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ اس کا مرکزکوہ ہند کش میں تھا۔
امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات بڑھانے کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں سکول ایجوکیشن کی طرف سے یہ 4 تجاویز سامنے رکھی جائیں گی ۔پہلی تجویزدی گئی ہے جس کے مطابق پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں دوسری تجویزیہ دی گئی ا سکول کے ٹائمنگ صبح 9سےدوپہر 2 بجے تک کی جائے۔
دی گئی تیسری تجویزکے مطابق مارچ میں ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے لیے صرف انہی طلباء کو سکول بلایا جائےجبکہ چوتھی تجویز باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائے۔
اجلاس میں ان تمام تجاویز کو مدِ نظررکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
کراچی: چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نےجماعت نہم کے نتائج کی ری چیکنگ کا فیصلہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر شرف علی شاہ کا قابل تعریف اقدام قرار دےدیا۔
انکا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکشن کی غلطی کو درست کرنے کے بعد مارکس شیٹس جاری ہونے سے بچوں، والدین اور اسکولز کی پریشانی دور ہو سکے گی۔
واضح رہے جماعت نہم کے نتائج میں بہت زیادہ غلطیوں کی شکایات سامنے آنے پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور دیگر ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پروفیسر شرف علی شاہ نے مارکس شیٹس کے جاری کیے جانے کے شیڈول کو موخر کر دیا ہے۔اب نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق نویں جماعت کی مارکس شیٹس جاری کی جائیں گی۔
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، محمد سلیم، توصیف شاہ، مرتضی شاہ،شہاب اقبال، محمد ساجد، اشفاق حسین اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے اس فیصلے کو طلبہ و طالبات کی پریشانی کے تناظر میں بہتر قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کنٹرولر ایگزامینیشنز اور ان کا عملہ ذمہ داری سے غلطیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد 31جنوری، 2024ء کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹرمیں منعقدہوگا۔
گذشتہ روز وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے زیر صدارت تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسر اور پرنسپل افسران شریک تھے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آزاد کشمیر ریجنز کے طلبہ کی خواہش پر انہیں اسلام آباد کے کانووکیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔
یاد رہے قبل ازیں یونیورسٹی نے مقامی سطح پر طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے طلبہ کے لئے مظفر آباد میں 30جون، 2024ئ کو کانووکیشن منعقد کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔اس فیصلے کی روشنی میں اب اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور راولپنڈی ڈویڑن(اٹک، چکلالہ، جہلم اور راولپنڈی)کے طلبہ اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں 31جنوری کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔
وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیرکے طلبہ کو اسلام آباد کے کانووکیشن میں شامل کرنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں بھی صد رپاکستان کے ہاتھوں سے ڈگری ملنے کا اعزاز حاصل
ممبئی: با لی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ پاکستانی شائقین کےلئے نیٹ فلکس پر ریلیز کردی جائے گی
بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بلاک بسٹر فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔
’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔
انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔
پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انجری کے شکار میٹ ہنری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارک چیپمین، میٹ ہینری، فن ایلن، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنےشامل ہیں
جبکہ ڈیرل مچل، گلین فلپس، بین سیئرز،مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوںٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ا پنا نام ریکارڈ بُک میں درج کروالیا۔
سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کیخلاف آل راؤنڈر عامرجمال نے پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 ٍچھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔
عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلئیر بھی ہیں
اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں
سڈنی : آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔ عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جبکہ جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلے روز محض ایک اوور بیٹنگ کرسکی۔
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے 160 برس مکمل ہونے پر فاؤنڈرز ڈے تقریب منعقد کی گئی۔
تاریخی ادارے نے 1864 میں اندرون لاہور حویلی دھیان سنگھ میں آنکھ کھولی،9 طلبا کے ساتھ تعلیمی سفر شروع کرنےوالے اس تعلیمی ادارے میں اس وقت 15 ہزار سے زائد طلبازیر تعلیم ہیں۔
تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان اور سابق وی سی پروفیسر حسن امیر شاہ نے بھی شرکت کی۔
اس پرُوقار تقریب میںسابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے کہا ایسے اداروں کے ساتھ تجربے نہیں کرنے چاہیے، جو اس ادارے کی روایات کو نقصان پہنچائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر احمد عدنان نے کہا بگڑے ہوئے سسٹم کو ٹھیک کرنا آسان نہیں، بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، طلبا کے ہاسٹل چارجز اور فیس کم کر دی، طلبا سے جو زیادہ ٹیوشن فیس لی گئی، اس کو اگلے سمسٹر میں ایڈجسٹ کریں گے ۔
اولڈ راوین ڈاکٹر فرید ملک نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے مختلف کلاسز کو آن لائن کر دیا۔ بی ایس پہلے سمسٹر ، ایف اے، ایف ایس سی کی کلاسز بھی آن لائن ہو نگی۔