Reporter SS
کراچی: علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
انسٹیٹیوٹ کے 30 طلباء کو ملک کے ممتاز صنعتی ادارے نیشنل ریفائنری نے دو سالہ انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔الیکٹرانک اور الیکٹریکل کے طلباء کا یہ انتخاب اے آئی ٹی کی شاندار کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتا ہےجو کہ یہ انسٹیٹیوٹ کی ایک بہت بڑی اور اہم کامیابی ہے۔
نیشنل ریفائنری نے ان طلباء کو عملی مہارت اور صنعت سے متعلق معلومات اور علم فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر ایک جامع تربیتی پروگرام تیار کیا ہے۔انٹرن شپ کے پہلے سال نیشنل ریفائنری کی طرف سے طلباء کو ایک مناسب معاوضہ دیا جائے گا اور دوسرے سال طلباء کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور مہارت کی بنیاد پرمعاوضے و دیگر مراعات میں اضافہ کیا جائے گا۔
تاہم طلباء مالی فوائد کے علاوہ، کینٹین کے رعایتی نرخوں سمیت سالانہ، اتفاقی و بیماری کی چھٹیوں کے حقدار ہوں گے۔علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء کی بڑے پیمانے پر ایک ممتاز ادارے میں انٹرن شپ کی پیشکش اس بات کی غماز ہے کہ اے آئی ٹی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت سے لیس بہترین پروفیشنل تیار کررہا ہے اور یہاں کے فارغ التحصیل طلباء کے لیے پیٹرولیم کے سیکٹر میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پشاور: پشاورتعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا۔
پشاور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نصیر اللہ خان کاکہناہےامتحانی شیڈول کی تبدیلی کا فیصلہ طلبا اور والدین کےمطالبے اور رمضان المبارک کے تقدس کے لئے تبدیل کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول کی تبدیلی کا فیصلہ خیبرپختونخوا کےتمام بورڈز کےچیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا ۔
سمیت خیبر پختونخوا کےتمام بورڈز کے تحت میٹرک کے امتحانات اب امتحانات 18 اپریل کو ہوں گے۔
بھارت میں ہاتھیوں کے غول نے اسکول پر حملہ کرکےعمارت کو تہس نہس کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں سرکاری اسکول میں ہاتھیوں کے غول نے حملہ کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھیوں کے غول نے اسکول میں داخل ہوتے ہی حملہ کیا اور اپنی پوری طاقت سے اسکول میں توڑ پھوڑ کرکے عمارت کو نقصان پہنچایا۔
ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول میں لگے درختوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن خوش قسمتی سے اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
اسکول میں ہاتھیوں کی توڑ پھوڑ اور نقصان کا تخمیہ لگانے کیلئے سرکاری ٹیم نے اسکول کا دورہ بھی کیا جب کہ ہاتھیوں کے غول کی اسکول پر یلغار کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاموسم سرماکی تعطیلات کے حوالے سے بڑااعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھرمیں تمام تعلیمی ادارے10جنوری سے کھلیں گے۔
انکا مزید کہنا تھاکہ سردی میں اضافے کے باعث اسکولز کے اوقات کار تبدیل کئے جارہے ہیں،
10جنوری سے 22جنوری تک تمام اسکولز 30:9بجے اسکولز کھلیں گے،
تمام تعلیمی ادارے بچوں کو گرم کپڑے اورجیکٹس پہننے پر پابندکریںگے۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان نے 15جنوری 2024 سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات 2023 کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈنے ضمنی امتحانات برائے2023 میں شریک امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ بروز پیر 15 جنوری 2024ء سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی شیڈول ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔
جن امیدواروں کو بروز منگل 9 جنوری 2024ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہ ہوں وہ بروز بدھ 10جنوری 2024ء سے انٹربورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے اپنے ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز حاصل کرسکتے ہیں۔
امیدواروں کو ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز کے حصول کیلئے امتحانی فارم اور فیس جمع کروانے کی رسید، میٹرک کے سرٹیفکیٹ یا مارکس شیٹ کی کاپی اور رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔
کراچی: عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا 25واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقدکیا گیا۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹرسروش ہشمت لودھی نے کی۔جلسہ تقسیم اسناد میں 379 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
الیکٹریکل انجینئرنگ بیچ 2019 سے 156طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 107 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے116 طلبہ کو ڈگریاں تفوویض کی گیں
تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے
شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوشن آف انجینئرنگ پاکستان آئ ای پی کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا بھی گیا۔
این ای ڈی وائس چانسلر ڈاکٹر سروش ہشمت لودھی کا جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا عثمان انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ اچھا تجربہ رہا نجی یونیورسٹیز میں نے عثمان آف انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی ٹاپ میں آتی ہے، فارغ التحصیل طلبہ کیلئے میرا پیغام ہے اپنے اندر لچک لائیں ،آج طلبہ کی کامیابی ان کے والدین کی وجہ سے ہے ان کو بھولنا نہیں چاہئیے اگر آپ والدین کی عزت کریں گے تو نئی آنے والی نسل آپ کی عزت کرے گی۔
کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں نتائج تبدیلی کی انکوائری کا معاملےپر انکوائری کمیٹی کو سابق چیئرمین انٹربورڈ،سابق ناظم امتحانات کے خلاف ثبوت مل گئے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین چار سالوں میں بڑے پیمانے پر فیل طلبہ کو اے ون گریڈ سے نوازا گیا،سندھ حکومت کی اہم شخصیت کے ترجمان کی بیٹی کو بھی نوازا گیا، انٹر بورڈ کے دو ملازمین کی بیٹیوں کو بھی اے ون گریڈ سے نوازا گیا، انکوائری رپورٹ میں میٹرک بورڈ کے ایک ملازم کے بھانجے کو بھی اے ون گریڈ سے نوازنےکاانکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق ناظم امتحانات انٹر بورڈ اسلم چوہان انکوائری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے جبکہ انکوائری کمیٹی نے سابق چئیرمین کو بھی طلب کرلیا جبکہ فرحان اختر اور زبیر کٹبر کے خلاف بھی کاروائی کی تیاری جاری ہے۔
یاد رہے محکمہ بورڈز و جامعات کے دو افسران نے بھاری رقم وصول کرکے اس سے قبل کی جانیوالی انکوائری رپورٹ دبادی تھی
کراچی:
کراچی: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کوٹی20 ٹیم کا نائب کپتان مقررکردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈکےخلاف قومی ٹیم اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی،صاحبزادہ فرحان،ا سامہ میر،بابراعظم، حارث رؤف،
وکٹ کیپر اعظم خان، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر،عباس آفریدی،وکٹ کیپر محمد رضوان، ، افتخار احمد،عامر جمال، ، محمد نواز، صائم ایوب،زمان خان اور وکٹ کیپر حسیب اللہ کو شامل کیاگیاہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنور ی سے ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلامیچ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 14 جنوری کو ہملٹن اور تیسرا 17 جنوری کو ڈونیڈن جبکہ چوتھا 19 جنوری اور پانچواں 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہےکیویز کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم کا اسکواڈ سڈنی سے براہ راست آکلینڈ پہنچ چکا ہے اور میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نےوزیر تعلیم سندھ رعناحسین کی ہدایت پراسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے سردی کی لہر کے پیش نظراسکول کےاوقات کار میں تبدیلی کی ہدایت کی تھی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی ریجن کے اسکولز کے علاوہ سندھ کے باقی اضلاع میں اسکولز صبح 9 بجے شروع کیے جائیں
جبکہ کراچی ریجن میں اسکولز صبح 8:30 کھولے جائیں گے۔
اسکول ایجوکیشن سندھ کی طرف سے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔