Reporter SS
اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نےتعلیمی نصاب میں خطبہ حجۃ الوداع کی تعلیمات کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سیر ت، تمدنی شعور اور رواداری کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جمال شاہ کاکہنا تھا کہ نبی کریمﷺ نے معاشرے میں ذمہ دار شہری بن کر معاشرے کی خدمت کی تعلیمات دیں،انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور اسکی اہمیت کو مسلسل اجاگر کرتی ہیں ۔
انہوں نے اس بارت پر زور دیا کہ تعلیمی نصاب میں خطبہ حجۃ الوداع کی تعلیمات کوشامل کیاجانا چاہیئےتعلیمی ادارے ان تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کو پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔
معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی
گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل معروف فرنچائز کراچی کنگز نے اسکواڈ کے محض 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز جیمز ونس، شعیب ملک، میر حمزہ تبریز شمسی جبکہ حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے حاصل کیے گئے فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ میں برقرار رکھے گی۔
پہلے سیزن سے وابستہ کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر بھی ٹیم کو چھوڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب نوجوان بیٹر طیب طاہر کی بھی کسی دوسری فرنچائز میں ممکنہ منتقلی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوئی تھی، جس میں کنگز نے یونائیٹڈ سے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ یونائیٹد نے کنگز سے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا تھا۔
مانیٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور بہترین ٹِرک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اب صارفین اپنی تصاویر کو ڈیجیٹل اواتار میں تبدیل کر سکیں گے۔
ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔
مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے، اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کرکے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اس کے بعد اگر دل کرے تو آپ لباس یا دیگر تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
جب کوئی فرد نیا اواتار بنائے گا تو کمپنی کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا، تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ اس کی ذاتی تفصیلات کو کس حد تک کسی تصویر کو اواتار میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ واٹس ایپ کے مطابق ایک سال کے دوران ایک ارب سے زائد اواتار بنائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ اواتار کا فیچر دسمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اپنا اواتار بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ سیلفی کو ہی کارٹون ڈرائنگ میں بدلنا ممکن ہوگا۔
کراچی: مونٹریال پروٹوکول، یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام اور منسٹری آف کلائمیٹ چینج اینڈ اینوائرنمنٹل کوآرڈینیشن کے نیشنل اوزون یونٹ نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے عالمی اوزون ڈے کے موقع پر آگاہی مہم کے تحت آواری ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں سرسید یونیورسٹی کے کلیہ سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر کے رئیس پروفیسر ڈاکٹر میر شبرعلی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اوزون کے تحفط جیسے اہم موضوع پر آگاہی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے انعقاد پر مونٹریال پروٹوکول کی کوششوں کا سراہا۔
مہمانِ اعزازی ڈاکٹرسلیم جنجوعہ،مونٹریال پروٹوکول UNDP، نے افتتاحی کلمات پیش کئے اور عالمی اوزون ڈے 2023 سے متعلق آگاہی مہم کے انتظامات اور مونٹریال پروٹوکال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ پالیسی پر مبنی تحقیق اور جدید منصوبوں کے اجراء کے ذریعے بین لاقوامی کمٹمنٹ کے تحت مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں تعلیمی اداروں کا ایک جامع کردار ہے۔
اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بطور مہمان تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے تاثرات پیش کئے۔انہوں نے کراچی میں ایک ایسے موضوع پر آگاہی مہم کے انعقاد پرڈاکٹرسلیم جنجوعہNPM (Montreal Protocol)۔UNDP کی کوششوں کو سراہا جو ماحولیاتی پائیداری کے لیے ضروری ہے اور کرہ ارض پر انسانی بقا کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔اس موقع پرجامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا کی سابق چیئر پرسن ڈاکٹر حاجرہ طاہر نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔
کراچی: جامعہ کراچی میں بی ای،بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس ان اسپورٹس بزنس مینجمنٹ(مارننگ پروگرام)اورڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ) پروگرام داخلے برائے سال 2024 ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں قائم 22 امتحانی مراکزمیں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق24 شعبہ جات کی 1517 نشستوں پر داخلوں کے لئے 9044 داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 8098 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔
داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور امیدواروں کے پورٹل پر07 دسمبر2023 ء تک اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے تمام داخلی دروازوں پر پوائنٹس(بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تھا جو طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک لے کرجانے کی سہولت فراہم کرتے رہے۔
داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے جامعہ کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک کی موجودگی کے ساتھ ساتھ (واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔ میڈیکل افسراور ان کا طبی عملہ بمعہ ایمبولینس موجود تھا۔شیخ الجامعہ نے داخلہ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام اساتذہ،انتظامی عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی کاوشوں کو سراہا۔
کراچی: کراچی انٹر بورڈ میں بدعنوانیوں کے خلاف آج سے بڑے پیمانے پر انکوائری کا آغاز ہوگیا۔
رفیق بریرو، شاہ میر خان بھٹو اور شہزاد فضل عباسی پر مشتمل انکوائری ٹیم مالی بدعنوانیاں، نتائج میں ردو بدل کی تحقیقات کرے گی۔
کرپشن میں ملوث افسران میں عظیم صدیقی، زرینہ راشد، زاہد رشید، شجاعت ہاشمی، کاشف صدیقی ،سابق چئیرمین ڈاکٹر سعید الدین ، سابق ناظم امتحانات اسلم چوہان بھی میگا کرپشن میں شامل ہیں
گذشتہ تین سالوں میں بڑے پیمانے پر فیل طلبہ کو اے ون گریڈ سے نوازا گیاجبکہ بورڈ کے مالی بجٹ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی۔
کراچی: شہر میں خنکی/سردی میں مزید اضافہ ہونے سے درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.4 ڈگری گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم پارہ 15.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
رواں ماہ کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
لاہور : آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لینے کی اجازت مل گئی۔
دورہ آسٹریلیا کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم دونوں کرکٹرز کو شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی سیشن میں حصہ نہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ولیمے کا استقبالیہ بھی 26 نومبر کو پنجاب کے پھول نگر میں دوپہر کو طے ہے۔ بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان کے علاوہ کئی کرکٹرز کی فہیم کے ولیمے میں شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 نومبر کو روانہ ہوگا، دونوں کرکٹرز روانگی سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا
سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کےامیدواراپنے انرولمنٹ فارم 22نومبر سے جمع کرواسکیں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔