بدھ, 27 نومبر 2024

ملتان: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سےملتان میں ٹرانسجینڈرز کے لئےاسکول کھول دیئے گئے

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر احتشام سیکرٹری اسکول جنوبی پنجاب اور ان کی ٹیم نے عمدہ کام کیا ہے ہم نے انہیں ہر وہ چیز فراہم کی ہے جس کی تعلیم کے لئے درکار ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ضلع میں یہ ا سکول کھولے جائیں گے۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم سب کا حق ہے اور معاشرے میں ٹرانسجینڈر کو ہم نے ایک سائیڈ لائن پر رکھا ہم چاہتے ہیں انہیں تعلیم کے زیورسے آراستہ کیاجائے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد جاب کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

 

پشاور: وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان تارکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بچے اور والدین چاہتے ہیں کہ بورڈ امتحانات ملتوی ہوجائے لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ امتحانات ہر طرح سے منعقد ہونگے۔

امتحانات کا انعقاد 2 مراحل میں ہوگا پہلے مرحلے میں 10 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے امتحانات ہوں گے جبکہ 27 جولائی سے دوسرے مرحلےمیں 9،11 کلاسوں کے امتحانات شروع کیے جائیں گے۔

انہوںامتحانات کے حوالےسے تفصیلا ً بتایا کہ امتحانات میں نقل سے نمٹنے کے لئے امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کردیئے گئےہیں جو لوگ دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے ہیں انھیں مثالی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچے کا مستقبل بچانا چاہتے ہیں۔ یہ معمول کی صورتحال نہیں ہے۔ ہم کوویڈ بحرانوں کے درمیان ہیں۔

اس منظر نامے میں ، طلباء کو اگلی کلاسوں میں فروغ دینے سے طلباء کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ طلباء کی آسانی کے لئے امتحانی نصاب بھی مختصر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈکے تحت گیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کااجراء کردیا۔

بورڈ کے مطابق ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز3اگست سے ہوگا۔

مذکورہ ڈیٹ شیٹ کے تحت سالانہ امتحان /امپرومنٹ/ آئی بی سی سی کے امیدوارامتحان دیں گے۔

 

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کےسالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز 2 اگست سے ہوگا۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ سالانہ امتحان /امپرومنٹ/ آئی بی سی سی کے امیدواروں پر لاگو ہوگی۔

اسلام آباد: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ماری اینڈریڈاز نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشرقی میڈیٹرینین آفس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کے تحت جے ایس ایم یو فیملی میڈیسن میں ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اختر بھی ان کے ساتھ تھیں۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں ان کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا گنارتھنا مہیپلا نے دستخط کیے۔

وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے اس موقع پر آن لائن شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کو قیمتی تجربہ حاصل ہو گا اور ڈپلومہ کے ذریعے ملک میں طبی عملے کی استعداد میں جدید بنیادوں پر اضافہ ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ جے ایس ایم یو اس ایک سالہ پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام کو متنوع طریقہ تعلیم کے تحت تیار کرے گا اور اسے ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے ڈاکٹروں کو پیش کیا جائے گا۔

اہور: معرکہ کارگل میں دشمن پراپنی دھاک بٹھانے اورہیبت طاری کردینے والے فوجی جوان کیپٹن کرنل شیرخان کا آج 22 واں یوم شہادت ہے۔

5 جولائی 1999 کو ارض وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی داستان سنہرے حروف میں لکھی گئی۔ 22 سال گزرجانے کے باوجود بھی کیپٹن کرنل شیر خان کی شجاعت کے قصے ہرطرف ہیں۔

1999 میں معرکہ کارگل میں کیپٹن کرنل شیرخان نے بھارتی فوج کوزبردست جانی نقصان سے دوچار کیا اور بھارتی فوج کو پسپا ہونا پڑا۔ اس معرکے میں کیپٹن کرنل شیرخان نے خود جام شہادت نوش کیا۔ حکومت پاکستان نے ان کے عظیم کارنامے پرانہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشان حیدرعطا کیا۔
کیپٹن کرنل شیرخان کے یوم شہادت پرڈی جی آئی ایس پی آر نے پیغام میں کہا کہ ہمیں شہید کیپٹن کرنل شیر خان پر فخر ہے۔

کیپٹن کرنل شیرخان 1970 کوصوابی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کو کرنل شیر خان کے نام سے پکارنا شروع کردیا تھا۔ ہنس مکھ کیپٹن کرنل شیرخان اپنی حس مزاح کی وجہ سے اپنے دوستوں میں بہت مقبول تھے ۔ اپنی بہادری اورقربانی کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

کراچی : امتحانی مراکز میں پرچے تاخیر سے پہنچانے کے معاملےپروزیر تعلیم سندھ سعید غنی کابیان سامنے آگیا۔

اس حوالےسے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ میٹرک اور انٹر بورڈ میری وزارت میں نہیں آتی محکمہ تعلیم کی وزارت میں اسکولز اور کالجز آتے ہیں بورڈز اور جامعات نہیں آتے۔

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز کچھ امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم اس سلسلے میں معاملات کو دیکھ رہا ہوں

شکایات پر متعلقہ بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات سے معلومات لی گئی ہیں۔

کراچی: کراچی میں دسویں جماعت کےپہلا پرچہ تاخیر کاشکار ،

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کاکہنا ہے کہ آج سےسندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کاامتحانات کاآغاز ہواہے لیکن ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بدانتظامی دیکھنے میں آئی متعدد مراکز پر پرچے دیر سے پہنچے جس کی وجہ سے اساتذہ اور طلبا کی جانب سے بے چینی او ر ذہنی خوف میں مبتلا رہی،امتحانی مراکز پر پرچے تاخیرسے پہنچنا بورڈ کی نااہلی ہے۔

امتحان شروع ہونے سے ایک روز قبل کئی بچوں کو اپنے مراکز کاعلم نہ تھا علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ ایس اورپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے80اور100 گزکی عمارت میں 500 بچوں کے امتحانی مراکز بنادیئے گئےہیں۔

کراچی:شہرقائدمیں میٹرک کےامتحانات کاآغازہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں نویں اور دسویں جماعت کاسالانہ امتحانات 2021 کا آغاز ہوگیا۔

ثانوی تعلمی بورڈ کے تحت آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہے، جس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا ۔

کراچی ثانوی بورڈ نے میٹرک کےامتحانات کے لئےشہرمیں 438 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں ، جن میں سے طالبات کے لئے 201 اورطلبہ کیلئے 237 امتحانی مراکزہیں۔
رواں برس امتحانات میں 3 لاکھ 48ہزار 249طلباامتحانات میں شرکت کریں گے ، سرکاری فیصلوں کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین کاامتحان لیا جائےگا۔

امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز کا خاص اہتمام کیا گیاہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائےتعلیم شفقت محمود کاامتحانات سےمتعلق اہم بیان سامنےآگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اسکولز کھول کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔