بدھ, 27 نومبر 2024

 کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکے تحت نویں اوردسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کاآغاز 5 جولائی سے ہورہاہے۔

اس حوالے سے ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نےگزشتہ روز اپنے دفتر میں امتحانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ناظم امتحانات سید محمد علی شائق، ڈپٹی کنٹرولر طارق کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال نویں اور دسویں جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار 249طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ 438 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکول شامل ہیں۔طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

رواں سال نویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 جبکہ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 54ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔ اسی طرح جنرل گروپ کے امتحانات میں 37ہزار 680 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ناظم امتحانات اور دیگر افسران کو کہاکہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران کووڈ19کی وباء کے باعث ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں،امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کے حوالے سے تمام ہدایات آویزاں کی جائیں، طلباء و طالبات ماسک کا استعمال لاز می کریں۔امتحانی سینٹروں پر معمور سینٹر سپرنٹنڈنٹ، سینٹر کنٹرول آفیسرکو کووڈ ویکسین لگوانے کی ہدایات گورنمنٹ آف سندھ پہلے ہی جاری کر چکی ہے ہم نے بھی اس حوالے سے تمام امتحانی سینٹروں پر لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔

۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  پر سینٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔چیئرمین سید شرف علی شاہ نے نے بتایا کہ تمام ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں

۔ چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے، انہوں نے طلبہ کو متنبہ کیا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔

لاہور: لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےسالانہ امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری کردی۔

لاہوربورڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایچ ایس سی سی پارٹ ٹو پرائیوٹ و ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کردی ہے۔

 لاہور نے انٹرسال دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

ریگولر امیدوار اپنی پرچی اپنے متعلقہ اداروں سےحاصل کرسکتے ہیں

جبکہ پرائیوٹ امیدوار اپنی پرچی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

روالپنڈی: بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نےسالانہ امتحان 2021 کے رول نمبر سلپس اپلوڈکردیئے۔

بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی بورڈ نے ایچ ایس سی سی پارٹ ٹو پرائیوٹ و ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کردی ہے۔

پرائیوٹ امیدوار اپنی پرچی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدوار اپنی پرچی اپنے متعلقہ اداروں سے
حاصل کرسکتے ہیں۔

 واضح رہےراولپنڈی بورڈ کے تحت انٹرسال دوم کے سالانہ امتحانات کاآغاز 10 جولائی سے ہوگا۔

اسلام آباد: انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی نے واضح ہدایت جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری  امتحانات کے حوالے سےافواہوں پر آئی بی سی سی کا کہناہے کہ طلباءامتحان کی تیاری جاری رکھیں نویں سےبارہویں جماعت تک کےامتحانات اعلان کردہ نظام الاوقات کے مطابق ہوں گے۔

آئی بی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ طلبا جعلی کہانیوں یا افواہوں پر کوئی دھیان نہ دیں، امتحانات منسوخ نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد: احتجاج کرنے والےطلبا پرپولیس کی کارروائی پر سیاسی رہنما احسن اقبال نے امتحانات میں توسیع کرنے کامطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹرپر انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات مختصر نوٹس اورنصاب مکمل کروائے بغیر امتحانات لینے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں-حکومت ان پر تشدد کر رہی ہے-

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانات کو 30-45 دن کے لئے ملتوی کیا جائے چونکہ انٹر کے امتحانات کا تعلیمی سفر میں اہم ترین مقام ہوتا ہے-گرفتار طلبہ کو فورا رہا کیا جائے-

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی ، متعدد طلبا کو گرفتار کرنے پر سیاسی رہنما مونس الہٰی کا رد عمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے ٹوئیٹر پر انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ جب 75فیصد کورس بھی نہ پڑھائے گئے ہوں، آن لائن سہولت طالب علموں کی غالب اکثریت کو میسر نہ ہو،سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ کا کورونا بحران میں کوئی پرسان حال نہ ہو،تو پھربورڈ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے بچے سچے ہیں۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے ! #WeWantPromotion #CancelAllBoardExams کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔

برٹش کولمبیا: کینیڈامیں ایک اوراسکول کے باہرسےمزیدبچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ اسکول سے عمر 7 سے 15 سال کے درمیان مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیںجنہیں 1890 سے 1970 کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔

بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد

19 ویں صدی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ چند روز قبل بھی ایک اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی رول نمبرسلپس جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کی سالانہ امتحان 10 جولائی سے شروع ہونگے

امتحانات میںشریک ایس ایس سی اور ایچ ایس سی پارٹ II کے باقاعدہ امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں سے جمع کی جاسکتی ہیں جبکہ پرائیوٹ /سابق امیدواروں کی سلپس انکے داخلہ فارمزمیں درج پتے پر روانہ ارسال کردی گئی ہے۔

رول نمبر سلپس موصول نہ ہونے کی صورت میں ایف بی ایس ای کی ویب سائٹ یعنی www.fbise.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں طلباکاامتحانات کےخلاف احتجاج جاری ہے

تفصیلات کے مطابق آج صبح ہی طلبا کی بڑی تعدادبڑی تعدادبورڈ امتحانات کے خلاف ایچ ای سی کے باہر پہنچ گئی ہے ۔

طلبا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 منسوخ کرنےکے ساتھ ساتھ  #WeWantPromotion  کانعرہ لگایا۔

اس موقع پر کسی بھی ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کےتحت سنڈیکیٹ کےفیکلٹی نمائندگان کےلیےالیکشن کاانعقادکیاگیا۔ 

انتخابات میں پروفیسرز کیٹگری میں پروفیسر ڈاکٹر رضاعلی خان،ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیٹگری میں ڈاکٹر شہنیلہ زرداری،اسسٹنٹ پروفیسرز کیٹگری میں صفی احمد ذکائی جب کہ لیکچرز کی کیٹگری میں کاشف اسرارنے کامیابی حاصل کی۔ تمام نمائندگان تین سال کے لیے رکن سینڈیکیٹ منتخب کیے گئے ہیں۔

جامعہ ترجمان کے مطابق پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے پروفیسرڈاکٹر رضا علی خان اورپروفیسرڈاکٹر عطا اللہ خواجہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے ڈاکٹر کاشف احمد، ڈاکٹر شہنیلہ زرداری،ڈاکٹر معاذ اختر، اسسٹنٹ پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹر محمد عامرقریشی، ڈاکٹر کامران زکریا،انجینئر ڈاکٹر جاوید حنیف،صفی احمد ذکائی جب کہ لیکچرزکیٹگری کے لیے کاشف اسرار، محمد صمد خان میں کانٹے دار مقابلہ رہا۔

یاد ر ہے کہریٹرننگ آفیسر /رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور پرزائیدنگ افسر/ ڈپٹی رجسٹرار مخدوم خالد ہاشمی کی سرپرستی میں ووٹ کاسٹ کیے گئے. شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈینز نے جیتنے والے اساتذہ کو مبارک باددی۔