جمعرات, 28 نومبر 2024

لاہور: جنوبی افریقااورپاکستان کی ٹیموں کےدرمیان دوسراٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلاجائےگا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پاکستانی وقت کےمطابق6:00 کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یادرہےگزشتہ روز ہونے والےپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو تین رنز سے شکست دیدی تھی۔

کراچی: پشاورزلمی کےہیڈکوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل کےچھٹےایڈیشن میں شرکت کےلیےکراچی پہنچ گئے۔

کراچی پہنچنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہے۔

ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو سلام پیش کیا اور ساتھ پیغام بھی دیا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔

خیال رہےکراچی کنگز کے جو کلارک اور اس کے علاوہ پشاور زلمی کے روی بپارا بھی روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے 20 فروری سےپی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کراچی میں شروع ہونےجارہا ہے اور ٹورنامنٹ کے ابتدائی 14 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ کاانعقاد کیا گیا

آج ہونے والے ڈی فارمیسی کےداخلہ ٹیسٹ میں تقریبا چودہ سو طلباء نے شرکت کی۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ کرونا کے پیش نظر داخلہ پالیسی کے مطابق اس سال ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طالبعلموں کا انٹرویو نہیں لیا جائے گا اورطالب علموں کو ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبر کے حساب سےداخلہ دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایڈمیشنز نعمان احسن کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔

داخہ ٹیسٹ کے دوران کورونا ایس او پیز کو مد نظررکھتے ہوئےلیا گیا طلبہ کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کے لیے مختلف ٹیسٹ سینٹر قائم کیے

گئے جس میں تمام نگران امتحان نے طالب علموں کو مناسب فاصلے اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کے ساتھ ٹیسٹ سنٹر میں داخل کیا اور ٹیسٹ لیا گیا/

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز، جامعہ سندھ جانب سے خواتین کے قومی دن کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

آگہی واک کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز، جامعہ سندھ کی جانب سے کیا گیا، جس کی قیادت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز ڈاکٹر مصباح بیبی، ڈاکٹر امیر علی برڑو، آفتاب راجڑ، نجمہ گوپانگ، صدف و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلہوڑو نے کہا کہ خواتین کو صحتمند طرز زندگی اختیار کرنا چاہئے اور تعلیم پر خصوصی دھیان دیکر معاشرے میں اپنے آپ کو مستحکم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وومن امپاورمنٹ تب ممکن ہے جب خواتین تعلیم، صبر و لچک کا مظاہرہ کریں گی اور محنت کو یقینی بنائے گی۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئیڈیا جسٹ کے اشتراک سے نیشنل آئیڈیاز بینک کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں کیا ۔

اس کا مقصدسرسید یونیورسٹی، نیشنل آئیڈیاز بینک کے ذریعے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گی جہاں تمام آئیڈیاز جمع کئے جائیں گے اور بعد ازاں تجارتی اور کاروباری قدر رکھنے والے ایسے آئیڈیاز کی پزیرائی کی جائے گی جو اقتصادی خوشحالی اور بہتری کا باعث بن سکیں ۔

سر سید یونیورسٹی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سماجی و اقتصادی بہتری میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ علی گڑھ اسپرٹ سے مامور سرسید یونیورسٹی کی توجہ معاشرتی اور اخلاقی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ جدیدیت، نئی ریسرچ اور کمر شیلائزیشن پر مرکوز ہے

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل آئیڈیاز بینک کے قیام کے لیے سرسیدیونیورسٹی ، وزارتِ انفارمیشن و مواصلات اور آئیڈیا جسٹ کی کوششوں اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جدت پر مبنی آئیڈیاز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ملاپ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں نیشنل آئیڈیاز بینک ایک اہم کردار ادا کرے گا

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات سید امین الحق کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور ہر دوسرے لمحے کوئی نیا آئیڈیا ظہورپزیر ہوتاہے یا ہر تھوڑے عرصے بعد ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاتی ہے

پاکستان کے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں مگر ان کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے کوئی اچھا پلیٹ فارم نہیں ہے ۔ ان کے تخلیقی آئیدیاز، وسائل کی کمی اور فقدان کے باعث ادھورے رہ جاتے ہیں ۔ اپنے آئیڈیاز کو ترقی یافتہ بزنس کی شکل دینے کے لیے نوجوانوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انھیں اپنے خواب پورا کرنے کے لیے مناسب سہولیتیں اور آسانیاں دستیاب نہیں ہوتیں ۔ نیشنل آئیڈیاز بینک کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

تقریب کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، رجسٹرار سید سرفراز علی، اورک کی ڈائریکٹر رابعہ نور انعام و دیگر عمائدین اور ٹیکنوکریٹس شامل تھے۔

کراچی: وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے ”بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی“ کا دو روزہ دورہ کیا

دو روزہ دورے کے دوران انہوں نے ادارے کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے وفاقی سیکریٹری کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔

بعد ازاں وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر اقبال چوہدری کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پروفیسر اقبال چوہدری نے ایک پریزینٹیشن کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہونے والے سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر ارشد محمود نے بین الاقوامی مرکز کی قومی خدمات اور صنعتوں کو دی جانے والی تحقیقی رہنمائی کی تعریف کی اور وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے ادارے کے واسطے تمام تر مدد و معاونت کا یقین دلایا۔

کراچی: محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں رواں سال شروع ہونے والے ایک نئے 4سالہ ڈگری پروگرام بی ایس- بائیوٹیکنالوجی میں داخلے جاری ہیں۔

یونیورسٹی کی لائف سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر، ڈاکٹر کامران عظیم کا کہنا ہے کہ بائیو ٹیکنالوجی کا مضمون اس وقت زندگی کے تمام اہم شعبوں جن میں میڈیکل ، زراعت، ادویہ سازی، ماحولیات اور فوڈ انڈسٹری شامل ہیں میں بڑی اہمیت اختیار کر چکی ہے اور اس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بائیو ٹیکنالوجی کے اداروں جن میں یونیورسٹیز، ہسپتال، لیب، زرعی ترقیاتی ادارے ، درسگاہیں اور فوڈ تیار کرنے والی فیکٹریوں میں باآسانی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیو ٹیکنولوجی دراصل حیاتیات، سالماتی حیاتیات، جینیات اور حیاتیات کے بہت سے دوسرے شعبوں پر لاگو ٹیکنالوجی ہے،بائیو ٹیکنولوجی سیلولر اور بائیو مکولر عمل کو ٹیکنالوجی اور مصنوعات تیارکرنے کے لئے استعمال کرتی ہے جو ہماری زندگی اور فطرت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں ۔

۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 250 سے زائد بائیوٹیکنالوجی کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات اور ویکسین مریضوں کے لیے مہیا کی جا چکی ہیں جن میں ایسے افراد پہلے کی بیماریوں سے دوچار نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 13.3 ملین سے زائد کاشتکار پیداوار میں اضافے،کیڑے مکوڑوں سے پہنچنے والے نقصان کو روکنے اور ماحولیاتی نقصانات کو کم کرنے کے لیے بائیو ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں ۔

بایوٹیکنالوجی نے حال ہی میں بیماریوں سے لڑنے، ماحولیاتی نقصان کو کم کرنے، بھوکے کو کھانا کھلانے، کم اور صاف ستھری توانائی استعمال کرنے اور محفوظ و صاف ستھرا اور زیادہ مؤثر صنعتی پیداواری عمل ہے

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں سمسٹر اسپرنگ 2021 کا آغازاگلے مہینے سے شروع ہوگا۔

کراچی: وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو،اسپیشل سیکرٹری آصف میمن، چیف پروگرام مینیجر آر ایس یو حنیف چنا و دیگر افسران شریک تھے
اجلاس میں سندھ میں تعلیمی شعبے میں جاری فارن فنڈڈ پروجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔

اجلا س میں صوبائی وزیر تعلیم کاکہنا تھاکہ کوشش کی جائے کہ ان پراجیکٹس میں زیادہ تر اسکولز کو اپ گریڈ کیا جائےتاکہ بچوں کاپرائمری تعلیم چھوڑنے کے عمل کو روکا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اساتذہ کی ٹریننگ جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں۔ بچوں کا پروفائل اور حاضری کے عمل کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے ۔
ہم تمام اسکولز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں اب ہمیں مزید چیزیں ڈیجیٹلائزڈ کرنی ہیں تاکہ حقیقی صورتحال ایک کلک پر ہو ۔

لاہور : لاہورتعلیمی بورڈکےنئےمستقل چیئرمین تعینات کردیئےگئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب کواب مستقل چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جس کی سمری کی منظوری مل گئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایس اینڈ جی اے ڈی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئےخط لکھ دیاہے۔

ڈاکٹر مرزا حبیب ڈائریکٹر ریسرچ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن تعینات تھے ۔

گزشتہ سال 14 فروری سے لاہور بورڈ کے چیئرمین کی سیٹ پر عارضی افسر تعینات ہے ۔

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے داخلہ فیس جمع کرانے کی توسیع کردی گئی

ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے طلبہ کی سہولت دیکھتے ہوئے داخلہ فیس جمع کرانے کی 17 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

سرکاری ڈینٹل اور میڈیکل کالجوں میں داخل ہونے والے امیدوار 17 فروری تک متعلقہ کالجز میں فیس جمع کرا سکیں گے کی گئی ۔