جمعرات, 28 نومبر 2024

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کےشائقین کےلئےخوشخبری, پی ایس ایل ایڈیشن 6کےلئےٹکٹس آن لائن فروخت کی جائیں گی 

ذرائع کےمطابق پی سی بی نےپی ایس ایل ایڈیشن 6 کےٹکٹس کےفروخت کےلئےایک ویب سائٹ سےمعاہدہ کیاہے.

پی ایس ایل کےشائقین کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت 

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 20فروری 2021سےشروع ہونےوالے سپرلیگ میچزمیں صرف7500شائقین کرکٹ کومیچ دیکھنے کہ اجازت ہوگی جبکہ دوسرےمرحلےقذافی اسٹیڈیم میں5500سپرلیگ کےمتوالے شریک ہوسکیں گے. 

یادرہےکوروناوائرس کےپیش نظراین سی اوسی نےصرف20 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت دی ہے. 

 

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کاکہناہےکہ تعلیمی معیاراور تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی سمجھوتانہیں کیاجائےگا

تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےآج ملیرسے منتخب ہونےوالےسندھ اسمبلی کےرکن محمودعالم جاموٹ سےملاقات کی.ملاقات کے دوران محمودعالم جاموٹ نےصوبائی وزیرکواپنےعلاقےکےاسکولزکےحوالےسےآگاہ کیا. 

اس موقع پروزیرتعلیم سندھ سعید غنی کاکہناتھاکہ کوروناوباکی وجہ سےجو تعلیمی نقصان ہواہے ہم غیرمعمولی اقدامات کرکےجلدہی چیزوں کومعمول پرلایاجائےگا.

انہوں نےمزیدبتایا کہ تعلیم کےمعیاراورتعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں کےمعیارپرسمجھوتہ نہیں کیاجائےگامیں خوداسکول ایجوکیشن ورکس اورکالجزکادورہ کرونگا میرےمحکمہ کےکوئی بھی افسرکسی بھی افسرکی وجہ سےرکاوٹ بناتواسکےخلاف کارروائی ہوگی. 

اس موقع پرسیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمدبخش ناریجو سیکریٹرکالجزخالدحیدرشاہ ودیگرموجودتھے.

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےزیراہتمام داخلہ ٹیسٹ 12فروری کومنعقدکیاجائے گا. 

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کاداخلہ ٹیسٹ 12فروری اور بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلےکےلئے ٹیسٹ 15فروری کومنعقدہوگا.

جامعہ کےوائس چانسلرپروفیسرسیدمحمدطارق رفیع نےبتایا کہ ٹیسٹ کےدوران کوروناکےتمام ایس اوپیزپرعمل درآمدکیاجائےگا اورانٹرویوبھی نہیں لیئےجائیں گے.

کراچی : داؤدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےزیراہتمام بیچلر آف آرکیٹیکچراور بیچلر آف انجینئرنگ کےمڈسیمسٹرکےفزیکل امتحانات کےپہلے مرحلےکاآغازآج سےہوگیاہے.

فزیکل امتحانات کےپہلےمرحلے میں 13فروری تک بیچ 2019 اور بیچ فال 2019کےامتحانات لئے جائیں گے.جبکہ 15 فروری سےبیچ 2018اوربیچ فال 2020کےمڈ سمسٹر اور ایم ایس /پی ایچ ڈی کےفائنل سمسٹرامتحانات لئےجائیں گے.22فروری سے تمام بیچزکالیبارٹری ورک لیاجائےگا. 

اس موقع پر وائس چانسلرفیض اللہ عباسی, پرو وائس چانسلر ڈاکٹرعبدالوحیدبھٹو, ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان علی میمن اوررجسٹرار سیدعلی شاہ نےامتحانی مراکزکادورہ کیا اور امتحانی مراکزمیں تمام ایس اوپیزپرپر عمل درآمدبنانےکےلئے انتظامات کاجائزہ لیا. 

اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرفیض اللہ عباسی کاکہناہے کہ کورونا وائرس نےتعلیمی سلسلےکومفلوج کرکے رکھدیا تھا تاہم فیکلٹی ممبران اورانتظامی عملےکی انتھک محنت اور لگن سےہم اس قابل ہوئےکہ مہلک وائرس کےدوران تمام ایس اوپیزکےتحت امتحانات لےسکیں. 

انہوں نےمزیدکہاکہ ہمیں فزیکل امتحانات دینےوالے پرعزم اورباہمت طلبا کوبھی سراہنا چاہیئے جو تعلیمی سرگرمیوں کےفروغ میں سب سے آگے ہے. 

لاہور:پنجاب بھر میں نویں دسویں اور گیارہویں وبارہویں جماعت کےامتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیاہے. 

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس کاکہناہے کہ رواں سال دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے18جون 2021 تک ہونگے جبکہ نویں جماعت کےامتحانات 24جون سے 11جولائی تک جاری رہیں گے. 

جبکہ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15اگست سے شروع ہونگے جو 29اگست تک جاری رہیں گےجبکہ بارہویں جماعت کےامتحان یکم ستمبر سے 21ستمبرتک منعقد کئےجائیں گے.

تمام امتحانات کادورانیہ دوگھنٹےہوگا جبکہ پیپرز میں ایم سی کیوز کاتناسب بڑھادیاگیاہے جبکہ سبجیکٹوو مختصرہوگا. امتحانی مراکز میں ایس او پیز کےتحت پرچے لئےجائیں گے. 

انہوں نےمزیدکہاہےکہ رواں سال موسم گرماکی تعطیلات 11جولائی سے14اگست 2021 تک ہونگی 

انہوں نےمزید بتایا کہ پہلی سےآٹھویں جماعت تک تعلیمی سال 2021کاآغاز یکم اپریل ,نویں اور دسویں کلاسز کاآغاز 15اگست جبکہ انٹرمیڈیٹ کےطلبا 21ستمبرسے نئی کلاسز کاآغازکریں گے. 

اسلام آباد: طلبایونین پر پابندی کےخلاف طلبا کی ریلی نکالی جارہی ہے. 

9فروری  1982کوطلبا تنظیموں پرپابندی عائدکئےجانے پرآج انجمن طلبا اسلام آباد کی جانب سے یوم حقوق ویوم سیاہ منارہی ہے.

اس حوالے سےپوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ گریٹ سےزیرو پوانٹ تک ریلی نکالی جارہی ہے.

 ریلی میں سماجی, سیاسی, مذہبی شخصیات سمیت طلبااور صحافی تنظیمیں شریک ہیں. 

لاہور: محکمہ غیررسمی تعلیم کےتحت 13ہزار سےزائدغیررسمی اسکولوں کےاساتذہ کوگزشتہ سات ماہ سےتنخواہوں کی عدم ادائیگی کےباعث تدرسی عمل روک دیاہے.

اساتذہ کاکہنا ہےکہ جولائی سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے پہلےتوکورونا کی وجہ سےاسکولز بند تھے. 

دوسری جانب محکمہ نےکہا کہ محکمہ خزانہ اور منصوبے کا پی سی ون پی این ڈی کےدرمیان شٹل کاک بننےکی وجہ سے تاخیر ہوئی 

اس حوالےسے محکمہ لٹریسی کاکہناہےکہ محکمہ ڈی ای اوز کےاکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائےگی.جلداساتذہ کوتنخواہیں ادا کردی جائیں گی.

پشاور: پشاور کاقدیمی اورتاریخی علمی درسگاہ اسلامیہ کالج کاہاکی گراؤنڈمصنوعی روشنیوں کا پہلاہاکی گراؤنڈ بن گیا. 

حکومت نے 8کروڑروپےکی لاگت سے آسٹروٹرف بھی بچھادی گئی ہےجس کےبعد اب رات کوبھی میدان سجےگا.

ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخٹک کاکہناہے کہ صوبے میں ہاکی کےکھیل کےفروغ کےلئے بین الاقوامی معیارکےٹیرف بچھائےجارہے ہیں.

نئےٹرف بچھانے کےمنصوبےکےتحت اسلامیہ کالج گراؤنڈپربھی بین الاقوامی ٹرف بچھایاگیا ہے.اسلامیہ کالج کاشمارپشاور کےقدیم ترین درسگاہوں میں ہوتاہےجہاں حکومت نے8کروڑ روپےکی لاگت سےآسٹروف اورفلٹس لائٹ لگادی گئی ہے.

انہوں نےمزیدبتایاکہ صوبے کے 18اضلاع میں ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کےتحت107 منصوبوں پرکام جاری ہے.

صوبائی حکومت نےصوبےبھرمیں 8نئےٹرف بچھانے کی منظوری دے دی ہے.جس لےبعد اب تک چارسدہ اور پشاور میں نئے ٹرف بچھادیئےگئےہیں.ڈی آئی خان اورکوہاٹ  میں مئی اور سوات کےکھلاڑیوں کےلئےٹرف جون میں میّسرآئےگی.

ایبٹ آباد اورنوشہرہ میں دسمبرتک ٹرف بچھانےکاعمل مکمل کرلیا جائےگا. 

 

اسلام آباد: چیرمین کی انٹر بورڈ کمیٹی (آئی بی سی سی) نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایت پر علاقائی سطح پر انٹر بورڈ کے شریک نصاب سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی بی سی سی کے مطابق ، شیڈول کے مطابق پہلا مقابلہ 11 فروری کو کراچی میں ، دوسرا 16 فروری کو سکھر میں ، تیسرا 18 فروری کو بہاولپور میں ، چوتھا 22 فروری کو لاہور میں ، پانچواں مقابلہ 26 فروری کو اسلام آباد میں ، چھٹا مقابلوں میں ہوگا۔ یکم مارچ پشاور میں اور ساتواں علاقائی مقابلہ 4 مارچ کو ایبٹ آباد میں ہوگا۔

مقابلوں کا حتمی راؤنڈ مارچ کے آخر تک قومی سطح پر اسلام آباد میں ہوگا۔علاقائی مقابلہ کے پوزیشن ہولڈر آخری مقابلہ میں حصہ لیں گے۔

یہ مقابلے نعت ، قرأت ، قومی گانوں اور مباحث کے زمرے میں ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آئی بی سی سی میں اس قسم کے مقابلے ہوں گے۔ اس سے قبل ، آئی بی سی سی نے کھیلوں کے زمرے میں انٹر بورڈ مقابلوں کا انعقاد کرچکا ہے۔

آئی بی سی سی ان مقابلوں کا انعقاد انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی (آئی بی ایس سی) اور انٹریونیورسٹیزکے کنسورشیم (آئی یو سی پی ایس) کے اشتراک سے کرتے ہیں۔

ان پروگراموں کے کامیاب انعقاد کے بعد ، آئی بی سی سی طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تخلیقی تحریری اور تخلیقی فنون مقابلہ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ آئی بی سی سی نے سال 2021 کے کھیلوں کے مقابلوں کے سالانہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ کےمتنازعہ پرائیوسی پالیسی کے بعد موبائل ایپ ٹیلی گرام نے عوام الناس میں اپنی جگہ بنالی۔

گزشتہ ماہ جنوری میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنےوالی کمپنی سینسر ٹاور کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام کو 63 ملین صارفین کی جانب سےڈاؤن لوڈکیاگیاہے 

اگر ٹیلی گرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد کا موازنہ گزشتہ سال یعنی جنوری 2020 سے کیا جائے تو اس میں 3.8 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا دوسری جانب جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں دوسرے نمبر پر ٹک ٹاک اور تیسرے نمبر پر سگنل ایپ آئی ہے۔

علاوہ ازیں سب سے زیادہ ڈاؤن کی جانے والی ایپس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر فیس بک اور پانچویں نمبر پر واٹس ایپ شامل ہے۔