کراچی: جامعہ کراچی نے طلبا وطالبات کی سہولت کےلئے کلیم فارم کی ہدایت جاری کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 08 فروری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔
داخلہ فہرستیں جاری کردی
طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔
کراچی: جامعہ کراچی نےبیچلرز،ماسٹرز اور ڈپلومہ ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نےکہا ہے کہ ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس10 فروری2021 تک صبح10:00 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کے کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اخترکاکہنا تھا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس واؤچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی اور عمارت گروپ آف کمپنیز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔
جامعہ کراچی اورعمارت گروپ آف کمپنیز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے تحقیق،تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے طلباوطالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ ڈائریکٹر پروپ شوئر،عمارت گروپ آف کمپنیز تیمورعباسی نے دستخط کئے۔
لاہورشاعر مشرق اور قومی شاعر علامہ اقبال کا مجسمہ دادوتحسین کی بجائے الٹا مذاق بن گیا۔
سوشل میڈیا پرمجسمہ ساز سمیت انتظامیہ کو صارفین آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں
بعض صارفین کاکہنا ہے کہ کہ یہ مجسمہ کہیں سے بھی علامہ اقبال کا نظر نہیں آرہا اور اپنا مجسمہ دیکھ کر ان کی روح تڑپ رہی ہوگی۔
بعض لوگ بھی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ علامہ اقبال توحید پرست تھے اور ان کا مجسمہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ مجسمہ سازی غیر اسلامی فعل ہے۔
بعض لوگوں نے اس مجسمے کو بھونڈے انداز میں کسی اناڑی کا بنایا گیا شاہکار قرار دیاہے
مجسمے میں علامہ اقبال کے ہاتھ میں قلم بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو پہلی نظر میں بعض لوگوں کو سگار نظر آرہا ہے۔
لوگوں کا مطالبہ ہے ہکہ حکومت پنجاب اس مجسمے کو توڑ کر دوبارہ صحیح طرح سے بنوائے۔
لاہور پارک انتظامیہ نے بھی وضاحت کی ہے کہ علامہ اقبال کا یہ مجسمہ کسی ماہر فن کار سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نے اپنی مددآپ کے تحت بنایا ہے اور علامہ اقبال سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے جن کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے نصب کیا گیا۔ ان کی اس کوشش کا مذاق اڑانا کسی طور درست نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
اس پر سوشل میڈیا ناقدین نے کہا کہ ر جس کا کام اسی کو ساجھے، مالیوں کا کام پانی دینا ہے ۔ ان مالیوں سے شاعر مشرق پر طبع آزمائی کرانی کی بجائے کسی حکمراں سیاست دان کی شکل بنوالیتے۔ کیا اقبال ہی پر تجربہ کرنا ضروری تھا؟
دبئی: گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں تعمیر کیئے جانےوالے اسٹیدیم کوآئی سی سی نےکودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیاہے
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنےلایا جائے۔
آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعدد فینز کیپ ٹاون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔
پاکستان میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔
اسلام آباد : ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلنےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ میں تعلیمی اداروں کےکھلنے پرتمام طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتا ہوں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرانہوں نے ایسے تعلیمی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جامعات جو سرکاری اجازت کے باوجود ابھی تک نہیں کھول رہی ہیں انہیں میں یہ کہنا چاہوںگا کیمپس کی کلاسوں میں آن لائن اسباق کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں بات چیت معاشرتی سلوک کو ڈھالتی ہے۔ انہیں دوبارہ غور کرنا چاہئے۔
کراچی: عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت اسپرنگ سال برائے 2021 کے لئے داخلے جاری ہے۔
خواہش مند طلبہ 17 فروری 2021 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔
بیچلرز پروگرام میں کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔
فارم جمع کروانے والے طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ 20 فروری 2021 کو این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ داخلہ فارم جمع کرانےوالے طلباو طالبات کے ایڈمٹ کارڈز بھی آن لائن ہی موجود ہوں گے۔
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کےلئےسنہری موقع
پچھلے سال این ای ڈی یونیورسٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ بنا کوئی ٹیسٹ دیئے داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ جبکہ پری میڈیکل کے طلبہ سائنسز پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔
طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ www.uit.edu پر دیکھ سکتے ہیں۔
کراچی: دائود انجنیئرنگ یونیورسٹی کے طلباء کافزیکل امتحان کے خلاف مین گیٹ پر احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کرنے والے طلبا کاکہنا ہے کہ آن لائن پڑھایا ہے تو امتحان بھی آن لائن لیئے جائیں ،
فزیکل امتحانات کے خلاف طلبا مزید متحرک ہوگئے
اگر جامعہ فزیکل امتحان لیناچاہتی ہےتو پھرتمام بیچزکودوہفتےجامعہ بلاکر کلاسز لی جائیں۔
طلبانے مطالبہ کیاہے کہ دور دراز سے آنے والے طلباء کوسفری اور رہائش کے اخراجات جامعہ ادا کرے اورفیسوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی کم کیا جائے
لاہور: ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کھلنے پر وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرنیک خواہشات کاظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پنجاب کے پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کے تمام طلبہ اور اساتذہ کا استقبال کرنا چاہتا ہوں۔
پہلی تا آٹھویں جماعت اورجامعات میں تدریسی عمل بحال
نیز انہوں نے ہدایت کی ہے کہ میری تمام اساتذہ ، عملہ اور والدین سے درخواست ہے کہ وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
کراچی: ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی ادارے آج سے شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج سےملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت اورجامعات میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔
اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دروازےحکومتی احکامات کی روشنی میں پر طلبہ کا کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کے لئے تدریسی عمل کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے جب کہ تدریسی عمل کے دوران انہیں ہاتھ سینیٹائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے 18 جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں ۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس فروری سے ہی تعلیمی ادارے کبھی بند اور کبھی جزوی طور پر کھلے ہیں، گزشتہ برس سالانہ امتحانات بھی نہیں لئے گئے تاہم رواں برس ناصرف تعلیمی سال کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ ہر صورت امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔