ایمز(صحت)ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئے بلکہ ماں کے لئے بھی ایک خطرناک بیماری سے تحفظ دیتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبیّ تحقیق میں سامنے آیا ہے۔لیسر پیر مانینٹ کی تحقیق مین بتایا گیا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے سے خواتین میں ذیابطیس کے مرض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین نے دوران حمل ذیابطیس کا شکار ہونے والی خواتین کا دو سال تک جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ بچو ں کو دودھ پلانے سے خواتین میں زندگی بھر کئے لئے جسم سے چمٹ جانے والے ذیابطیس ٹائپ ٹو مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ حمل ایک میٹا بولک چیلنج ہوتا ہے جس کے دوران شوگر لیول کم زیادہ ہوتا رہتا ہے اور خواتین کو عارضی طور پر ذیابطیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔تاہم بچے کی پیدائش کے بعد یہ مرض خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے مگر ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لئے زندگی کے باقی عرصے میں بھی ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اس سے قبل یہ تحقیق بھی سامنے آئی تھی کہ بچوں کو دودھ پلانے کی عادت خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں موبی لنک چلانے والی کمپنی ومپل کام کے چیف ایگزیکٹیو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابوظہبی گروپ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت وارد کو ٹیلی کام کو پاکستان میں موبی لنک چلانے والی کمپنی ومپل کام نے خرید لیا ہے. ترجمان کے مطابق ومپل کام اور وارد ٹیلی کام کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری اور دیگر شرائط پوری کرنے میں 6ماہ لگیں گے.
ایمزٹی وی(کراچی) دہشت گردوں کی جانب سے مزارِ قائد پر ممکنہ دہشت گردی کے پیشِ نظر سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ شر پسند عناصر دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپرشن کو روکنے اور قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے مزارِ قائد کے احاطے میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی کرسکتے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کو تحریری مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں مزار قائدکی سیکوریٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ایمز(کھیل)آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کی ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ڈے نائٹ میچ کھیلیں گی،جس میں گلابی گیند استعمال کرنے کا تجربہ کیا جائے گا ۔ٹیسٹ کرکٹ کی ایک سو اڑتیس سالہ تاریخ میں پہلی بار سفید گیند کی جگہ گلابی گیند استعمال ہوگی۔ایڈلیڈ کے میدان میں نئی تاریخ رقم ہوگی، آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں اٹھارہ سو چوراسی سے اب تک ایک سو چالیس میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائیگا۔ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ اور گلابی گیند کے استعمال پر اعتراضات سامنے آئے لیکن اب تجربے سے کرکٹ میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ماہرین نے مصنوعی روشنی میں گلابی گیند کو بہتر قرار دیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں گلابی گیند آزمائشی طور پر استعمال کی گئی تھی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت کے لیے مالٹا روانہ ہوگئے۔ مالٹا میں سربراہی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ وزیر اعظم 29 نومبر کو فرانس میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کرینگے جبکہ سربراہی کانفرنس میں انتہا پسندی‘ دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
ایمزٹی وی(لاہور)اکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حلقے کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 800 صفحات پر مشتمل مواد اکٹھا کرلیا ہے جسے اس کی قانونی ٹیم نے بھی انتخاب کالعدم قرار دلوانے کے لیے کافی ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حلقے سے شکست کھانے والے علیم خان کو ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد علیم خان آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں انتخاب کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کریں گے۔ تحریک انصاف کےرہنما علیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی جسے ثابت کرکے ایاز صادق کو ایک بار پھر گھر بھیجیں گے۔
ایمز(کھیل)شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھ ہی گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ بھارت سے بات ضرور کریں مگر اپنی شرائط کی وکٹ پر وزیراعظم ہاﺅس کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں۔وزیر اعظم کرکٹ بورڈ کو زبانی ہدایات دے کر مالٹا دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیراعظم ہاﺅس آج تحریری طور پر پی سی بی کو خط کا جواب دے گا۔بھارتی بورڈ کے جواب کے بعد تاریخوں کا تعین بھی جلد کیا جائیگا۔
ایمز(کھیل)پاکستان انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔شاہینوں نے تیاریاں کرلی۔ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا دیدار بھی ہوگیا۔پاکستان انگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے کا میدان دبئی میں سجے گا۔انگلش ٹیم کے ارادے بھی خطرناک ہیں۔ ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پر بھی انگلینڈ کی نظریں ہیں۔پاک انگلینڈ سیریز میں ٹیسٹ کے ون ڈے ٹرافی ٰنگلینڈ کے نام رہی ۔تیسری ٹرافی کے لئے دونوں ٹیمیں بے قرار ہیں۔