ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)گورنمنٹ ڈگری کالج نڑوالا بنگلہ والا میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد پہلی پرنسپل کی تعیناتی کے لئے انٹر ویو آج ہونگے۔ صوبائی سکیریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لاہور میں گرلز کارخانہ بازار کی اسسٹنٹ پروفیسر شوکت پروین ، ایسوسی ایٹ پروفیسر روبینہ شاہین اور گرلز کالج عید گاہ روڈ کی اسوسی ایٹ پروفیسر نویدہ کوثر انٹرویو کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز رانا منور خاں بھی موجود ہوں گے

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارراوائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سلحہ برآمد کیاگیا جس میں 7ایس ایم جی، 5تیس بور پستول2سیون ایم ایم رائفل اور 2بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں جبکہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ زرائع کے مطابق گرفتار ملزم کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانا چاہتے تھے جس رینجرز نے ناکام بنادیا ہے ۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 خطرناک دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیئے.(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دہشتگردی میں ملوث مولوی عبدالسلام ولد شمسی، علی ولد اول باز خان، اور سبیل عرف یحیٰ ولد عطاء اللہ کے بلیک وارنٹ جاری کیے گئے۔یاد رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،جن میں زیادہ تر تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کےمطابق مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین کی 21 نشستیں لے کر برتری حاصل کرلی ہے جب کہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے شہر اقتدار کی 50 یونین کونسلز سے چیئرمین شپ کی 21 نشستیں لے کر برتری حاصل کرلی ہے جب کہ تحریک انصاف چیئرمین کی 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے اس کے علاوہ 11 آزاد امیدوار بھی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں پرامن اندازمیں انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور8 ہزارسے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 625 فوجی جوان اور رینجرزکے 700 اہلکار بھی کوئیک رسپانس فورس کے طورپرالرٹ رہے۔ پولیس، ایف سی، اسپیشل برانچ اور پاک فوج کے جوانوں کو خصوصی موبائل سمیں فراہم کی گئیں جن کی مانیٹرنگ جی پی آر ایس کے ذریعے کی گئی۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم کا م(ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ ون (فرسٹ ایئر) اینول 2015 ءایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ ٹو (سیکنڈ ائیر)اینول 2015 اور ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ تھری (تھرڈ ایئر)2015ء کے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے دیکھئے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) پاکستان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے مداح پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلمساز نندتا داس نے منٹو کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فلم میں مرکزی کردار کے لیئے ورسٹائل اداکار عرفان خان کو پیشکش کی گئی جس کے لیئے انہوں نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ دیگر کرداروں کے لیئے بھی اداکاروں سے رابطے کیئے جارہے ہیں جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے 30 نومبر کے بعد سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔بلیک بیری کمپنی کے سی ای او کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک کے موبائل فون آپریٹرز کو مطلع کیا کہ بلیک بیری کے بی ای ایس (بلیک بیری انٹر پرائز سروس) کے سرورز کو سیکیورٹی خدشات کی بناءپر دسمبر سے ملک میں آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔پاکستانی حکومت ملک میں بی ای ایس کے تمام ٹریفک کی نگرانی کرنا چاہتی تھی جس میں ای میلز اور بلیک بیری میسنجر میسجز بھی شامل تھے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل )وزیراعظم نواز شریف ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے ہیں .ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دو ہفتے تک جاری رہنے والی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے پہلے روز خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔اس دوران پاکستان کے وزیربرائے موسمی تبدیلی زاہد حامد نے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس پاکستان کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ ترقی یافتہ دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے وسائل اور ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی تعلقات بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹاسک دے دیا۔ ذارئع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے دونوں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکریں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی رہنما یاکارکن کی گرفتاری پرتحفظات ہوں تو اس پر براہِ راست حکومت سے بات چیت کی جائے اور ان معاملات پر تنقید نہ کی جائے، اس سے آپریشن کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے باضابطہ رابطے سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں جماعتوں کی قیادت سے پس ِپردہ رابطے کر کے سیاسی ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کراچی آپریشن پر پارلیمانی جماعتوں کو اِن کیمرہ بریفنگ تجویز دے گی جس میں واضح کیا جائے گا کہ قومی اداروں کی جانب سے گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔