ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کے پاس سے 450 گرام ہیروئن بر آمد ہوا۔ اس خاتون کا نام شبانہ ہے اور یہ ایک غیر ملکی ایئر لائن سے سری لنکا کے شہر کولمبو جا رہی تھی ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اس عورت کو اینٹی نارکو ٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمہ کے گروہ کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) حکومت نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں نئی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف غیرملکی دورے سے واپسی کے بعد کشمیر پالیسی پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔کشمیر پالیسی کو مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی جسکے بعد وزیراعظم پالیسی کی منظوری دیں گےذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پالیسی کی منظوری کے بعد وزیراعظم اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے جس کے بعد پالیسی پر ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں پالیسی بیان دینے کے بعد کشمیرکمیٹی کا اجلاس بلاکر نئی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کشمیرکمیٹی پالیسی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کر ے گی۔
ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور بعض پر تشدد واقعات کے باعث روس نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقام کی فہرست سے نکالتے ہوئے روسی شہریوں کو وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بھارت بالخصوص ”گوا“ کو روسی شہریوں کے لیئے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)عام انتخابات 2013ء کے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدے طے ہوا تھا جس کے مطابق ڈھائی سال بعد صوبے کا اقتدارنیشنل پارٹی سے لے کر مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا جانا ہے تاہم ذرائع کے مطابق حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔ٹفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مابین ہونی والے معاہدے کے حوالے سے (ن) لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف مری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بغاوت کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ان اراکین کا خیال ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان مسلسل نظر انداز ہوتے رہے ہیں جس سے ان کے حلقوں میں بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور وہ اپنے حلقوں کی عوام کی حمایت لینے کے لیے بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر بغاوت کر لیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں سب سے زیادہ 22 ارکان کی طاقت رکھنے کے باوجود (ن) لیگ کو اقتدار سے دوررکھا گیا۔ اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بلوچستان حکومت میں شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہولی ووڈ سیریز ''ہوم لینڈ'' کے بعد اب ٹی وی سیریز ’دی برنک‘ میں بھی پاکستان کو منفی انداز میں پیش کیا گیا جس پر اس شو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار ٹم رابنس اور جیک بلیک کے شو ’دی برنک‘ کو ایک سیزن کے بعد ہی غیر مقبولیت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گزشتہ مہینے اس شو کو ختم کر دیا گیا۔کامیڈی شو ’دی برنک‘ کا موضوع ہے امریکا کے جنوبی ایشیا کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور مو ضوعات مثلاً فوجی بغاوت ، ایٹمی جنگ اور وزرائے اعظم کے قتل کو مو ضوع بنایا گیا ہے۔پاکستان میں ٹی وی سیریز”ہوم لینڈ “ کے بعد ”دی برنک“ پر بھی شدید رد عمل دیکھنے میں آیاہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) گزشتہ رات رائے ونڈ کے قریب ایک نائٹ کوچ اور کنٹینر میں تصادم ہوا ، جسکے باعث ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ اس حادثے کی وجہ سے اس علاقے میں ریلوے پھاٹک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا تھا۔آٹھ گھنٹے بعد آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے ۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کیمپس خیر پور میرس میں مختلف شعبوں میں داخلے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیلف فنانس اور اسپیشل اسکیم کے تحت مختلف شعبوں میں داخلے کے لئے سیٹیں موجود ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں بیٹھنے والے امیدوار ۱ کم از کم 40 مارکس کے لئے تھے ایسے امیدوار سیلف فنانس اور اسپیشل اسکیم کے تحت داخلے کے لئے 4دسمبر2015تک ڈائریکٹر فنانس کے نام پر ڈمانڈ ڈرافٹ جمع کرواسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(واہ کینٹ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے ،جس سے حالات بہتر ہوئے ہیں،ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ دور کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کراچی میں صحافیوں کو نشانہ بنانا بہت تشویشناک ہے،بیماری پر ہی مریض کا آپریشن کیاجاتاہے۔کراچی میں آپریشن ایسے ہی جاری رہیگا ،وفاقی وزارت داخلہ اسے مانیٹر کررہی ہے ،2013اور آج کےشہر قائد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے 28اگست 2013ء کو آپریشن کا مطالبہ کیا ، تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے اس آپریشن کا آغاز کیا،جس کے بعد حالات میں بہتری آئی۔چوہدری نثار نے بلوچستان کے امن کے حوالے سے کہا کہ 2013 ءمیں پہلی بار کوئٹہ گیا تو سنسان شہر تھا ،آج 90 فیصد پنجابی بلوچستان اور کوئٹہ واپس آچکے ہیں۔