بدھ, 27 نومبر 2024

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی، کراچی ریجن کے صدرپروفیسر فیروز الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد عامر الحق اور سینئر پروفیسرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چندبرسوں سے کراچی انٹر بورڈ امتحانات کے انعقاد میں بہتری کی طرف گامزن ہے اس کا اعتراف تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے کراچی کے تمام باشعور حلقوں نے کیا ہے اور کراچی انٹر بورڈ نے کالج اساتذہ کے بھرپور تعاون سے نقل مافیا کی بیخ کنی کی ہے اور امتحانات کو شفاف وپُرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

 

نئے نامزد چیئرمین کی تقرری میں کسی معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ہے سندھ کے تمام بورڈز کے سربراہ انتہائی تجربہ کار مستند اور اعلیٰ تعلیمی یافتہ ماہرینِ تعلیم ہیں جب کہ کراچی کے نامزد چیئرمین کا درس و تدریس سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی تجربہ ہے بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے سپلا کے رہنماؤں نے اربابِ اختیار کو بروقت آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ بورڈ نے انٹرکے امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں نئے چیئرمین کی تقرری سے آگے چل کر تمام کوششیں زائل ہوسکتی ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ اقدام کراچی کے معیارِ تعلیم کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ سپلا ایسے تمام تعلیم دشمن اقدامات کی پُر زور مذمت کرتی ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار آصف علی کے مطابق بی اے٬ بی کام٬ ایم اے٬ مدارس و ہومیوپیتھی اور ایم اے ( پرائیوٹ ) کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 جون 2015 تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن ) جامعہ کراچی کے انسٹیٹوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر طارق مسعود علی خان کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ڈیکلریشن کے تناظر میں ”عالمی یوم ماحولیات“ کے موقع پر آج سیمینار بعنوان: ” ماحولیاتی اعداد وشمار کا جائزہ“ انسٹیٹوٹ ہذا میں منعقد ہوگا۔ 

 

مذکورہ سیمینار کا مقصد ماحولیاتی اعداد وشمار کا تجزیہ اور گلوبل وارمنگ کا خطہ میں اثر پذیری کا جائزہ۔ رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر وقار حسین مہمان خصوصی ہونگے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود کلیدی خطاب کرینگے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کےلینڈ اسکیپ گارڈننگ کونسل کے چیئرمین ورجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع کے پر شجرکاری مہم کا افتتاح آج بروز جمعہ 05 جون 2015 ءکو کلیہ علم الادویہ میں صبح 10:30 بجے کیا گیاہے جس کا مقصد ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول کو خوشگوار بنانا ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں پودے بھی لگائے گئے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ سیشن برائے (2014-2015 ئ) کے لئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 24 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ 

 

طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 2500/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔دریں اثناء بی ایل اور ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 24 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 2500/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں ن لیگ، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان نے کہا ہے کہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ گزشتہ بجٹ کی طرح روایتی ہوگا۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے نند کمار اور مہتاب اکبر راشدی، ن لیگ کے شفیع جاموٹ، تحریک انصاف کی ڈاکٹر سیما ضیاء اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور وہ بہتر زندگی بسر کرنے کے قابل ہوسکیں۔ اپوزیشن ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، امن، بنیادی ڈھانچے ، زراعت اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صوبائی اور ضلعی محکموں میں گھوسٹ ملازمین کے خاتمے کی پالیسی بنائی جائے اور ملازمین کی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک نظام رائج کیا جائے ۔ بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر نظر رکھنے اور تجاویز مرتب کرنے کیلئے مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ نے کمیٹی قائم کی ہے ، جس میں پی ٹی آئی کے ثمر علی خان، فنکشنل لیگ کی مہتاب اکبر راشدی اور ن لیگ کے شفیع جاموٹ شامل ہونگے ۔ یہ کمیٹی بجٹ تجاویز اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کریگی۔ فنکشنل لیگ کے نند کمار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن نہیں مانتے ، وہ حکومت کی بی ٹیم ہے ، سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے ، لوگ آلودہ پانی پی پی کر بیمار ہو رہے ہیں، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ کے رواں مالی سال کے بجٹ میں فنڈز کے اجرا اور اخراجات میں 50 فیصد کا فرق ہے ۔ بجٹ کو عوامی بنایا جائے اور غیر ضروری اخراجات کم کیے جائیں۔ ڈاکٹرسیما ضیاء نے کہا کہ سندھ کے ہرسرکاری محکمے میں اضافی بھرتیوں کے باعث بجٹ کا بڑا حصہ تنخواہوں پر خرچ ہوجاتا ہے ۔ کراچی واٹربورڈ میں بھی اضافی عملہ اور گھوسٹ ملازمین ہیں۔ حکومت ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرکے گڈ گورننس کو یقینی بنائے ۔