ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ) ملتان میں تعلیمی بورڈ کی سیکریسی برانچ سے جوابی کاپیاں نکال کر حل کرنے کااسکنڈل منظر عام آنے پر چئیرمین بورڈ نے چیف سیکریسی آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔
تعلیمی بورڈ ملتان کی سیکریسی برانچ سے میٹرک امتحان کی جوابی کاپیاں نکال کر بورڈ کے باہر لے جانے اور دوبارہ حل کرانے کااسکنڈل سامنے آیا ہے جس پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض ہاشمی نے چیف سیکریسی آفیسر چوہدری عبدالسلام سمیت پانچ سیکریسی آفیسر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ۔ بورڈ انتظامیہ نے سیکنڈل کی انکوائری کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول مظفر آباد کے پرنسپل زبیر آسی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جبکہ سیکنڈل میں ملوث تین ملزمان کیخلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کرا دیا ۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سیکنڈل میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم فل / پی ایچ ڈی میں داخلوں کا آغاز آج بروز پیر 08 جون 2015 ءسے ہورہاہے۔داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ (www.uok.edu.pk )سے ڈاﺅن لوڈ کرکے 2500/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی اورمتعلقہ دستاویزات کے ساتھ15 جون2015 ءتک کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے دفتر میں جمع کراسکتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہداخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست17 جون 2015 ءکو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی کردی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 18 اور19 جون کوکراچی یونیورسٹی بزنس اسکول سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ بروزاتوار21 جون2015 ءکو صبح10:00بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں منعقد ہوگا۔جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر22 جون 2015 ءکو جامعہ کراچی کی ویب جاری کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ کونسل آف پر وفیشنلز کے زیر اہتما م گز شتہ روز دو تلوار سے متصل گروانڈ میں ’’یوتھ ‘‘سیمینارمنعقد ہوا جس میں انجینئر ز ،ڈاکٹر ز ، وکلا ء سمیت مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔
یوتھ سیمینار سے سینیٹر خو ش بخت شجا عت، سابق صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان و رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری اور سی او پی کے انچارج طحہ ٰ احمد خان نے خطاب کیا ۔ سمینار میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں نے اراکین پارلیمنٹ سے سوالات کئے اور نوجوانوں کی فلاح بہبود اوراور مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی ۔
سینٹر خوش بخت شجاعت نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹا سسٹم کے نام پر تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوانوں کا استحصال کیاجارہا ہے جبکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ نوجوان ہی کسی بھی ملک میں صحیح اور مثبت لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیاجائے اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیاجائے۔
رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہاکہ وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو تعلیم کو دل لگا کر حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے سیمینارر میں شریک مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے اپنے شعبوں میں دلجمعی سے کام کریں اور کونسل آف پروفیشنلز کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کو قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کا تحفہ دیں ۔