بدھ, 27 نومبر 2024

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بچوں کو میٹھا کھلانے کے شوقین والدین خبردار ہو جائیں،برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خوراک میں زیادہ میٹھے کا استعمال صحت کے لیے زہر ہے ۔برطانوی محکمہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی خوراک میں چینی کی مقدار کم سے کم کر کے انہیں دودھ ،پانی اور پھل کھانے کی ترغیب دیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ چینی کے زیادہ استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے جو ذیابطیس،سرطان اوردل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو چاکلیٹ کے بجائے دودھ ، جوس اور پھل کھانےکی عادت ڈالیں۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ  محمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پاکستان  کی واحد سرکاری ہونیورسٹی بن گئی ہے۔جو اپنے نو طالب علموں اور چار فیکلٹی ارکان کو برٹش کونسل پاکستان کے تعاون سے برطانیہ"فیوچر لیڑر شب ٹریننگ پروگرام" کے لئے 5 جون کو بھیج رہی یے۔

ڈاکڑ محمد علی شیخ نے کہا کہ برطانیہ جانے والے طالب علموں کا انتخاب خالص میرٹ کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ڈاکڑ محمد علی شیخ نے کہا کہ برطانیہ جانے والے سندھ مدرسہ ہونیورسٹی کے طالب علم اور فیکلٹی ارکان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سندھ مدرسہ کے بعد دوسری مادر علمی لنکنس ان کا دورہ کریں گے.

 

  • ایمز ٹی وی ( اایجوکیشن) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشوروں کے میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹٰہ کے اعلانیہ کے مطابق لمس یونیورسٹی جامشورو میں سیکورٹی بہتر کرنے اور لمس کی زمین کو محفوظ بنانے کے لئے لمس کی زمین پر باونڈری وال تعمیر کی جا رہی ہے۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2015ء کے سائنس گروپس کے طبعیات کے پرچے کی کاپیاں جاجنے کا عمل بروز پیر یکم جون دوپہر ڈھائی جبے سے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں شروع ہوریا ہے.