بدھ, 27 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بزم اساتزہ  اردو سندھ کی بانی و صدر پروفیسر فرزانہ خان ،معتمد عوموی عرفان شاہ، مرکزی رہنماوں  پروفیسر سراج قاضی ،سید منظر شاہ، پرفیسر ساجدہ ظہیر ،پروفیسر محمود خان، نے اپنے مشترکہ بیان مین قومی زبان اردو کو 27 سال گزر جانے کے باوجود دفتری اور سرکاری زبان نہ بنائے جا سکنے

سپریم کورٹ کی حکومت پر برہمی اور سخت نق نوٹس لینے کو بزم کے بنیادی مطالبہ اور جدوجہد کی کامیابی اور ہر پاکستانی کے لے اطمینان کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست کے ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اردو کو سرکاری حیثیت دیتے ہوئے اسے وفاقی و صوبائی مقابلے کے امتحانات کی زبان بنائے.

ایمز ٹی وی ﴿ہیلتھ ڈیسک﴾ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی منایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل درآمد سے ہی نوجوان نسل کو اس بری عادت سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں سگریٹ، پان، شیشہ اور سگار کی شکل میں تمباکو نوشی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ 

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو جرمانے اور سزاؤں کے قانون پر عمل درآمد سے اس بڑھتے ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تمباکو نوشی کرنے والوں کی اکثریت اسے برا بھی سمجھتی ہے اور چھوڑنا بھی چاہتی ہے، تاہم زیادہ تر کی اب یہ مجبوری بن چکی ہے۔ پاکستان میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے، تاہم قوانین پر عملدر آمد نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل اس مضر صحت عادت میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿انٹرٹینمنٹ﴾ کراچی آرٹس کونسل میں 8 روزہ رنگا رنگ یوتھ فیسٹیول اختتام کو پہنچ گیا۔گلوکاری اور مصوری سمیت مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے-

 

آرٹس کونسل کی جانب سے کراچی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اور ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ۔8روز جاری رہنے والے اس یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کے درمیان گلوکاری، تصویری، تقریری، فوٹوگرافی اور پینٹنگ کے مقابلے کرائے گئے اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے- 

 

یوتھ فیسٹیول کے آخری دن ڈانس کمپی ٹیشن کے طلبا نے میڈلے ڈانس پیش کیا۔ یوتھ فیسٹیول میں نوجوان خاصے خوش اور پرجوش رہے اور آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا-آخر میں معروف بینڈ فیو ژن اور کایا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے رنگوں، روشنیوں اور مزے کے تاثر میں چار چاند لگادیئے-

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑگئی، بھارت کی یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک گروپ کو معطل کردیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے اور انہیں آئینہ دکھانے کے الزام میں بھارتی یونیورسٹی میں ایک طلبہ گروپ کو معطل کردیا گیا ہے ۔ 

 

چنائے کی ایک انجینئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بائیں بازو نظریات کے حامل ایک طلبہ گروپ کو اس الزام کے تحت معطل کیا گیا ہے کہ وہ نریندر مودی کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس کے طلبا کے ایک گروپ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور تنظیم کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں جبکہ یونیورسٹی کے متعدد طلبہ کی جانب سے بھی مرکزی حکومت کو خط ارسال کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ نریندر مودی اور ہندوئوں کیخلاف نفرت کو فروغ دے رہا ہے۔

 

مذکوره گروپ کے ایک رہنما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی انتہاپسند مرکز میں حکومت کی مدد لے کر مخالف آوازوں کو دبانا چاہتے ہیں اور مودی حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ملک لوٹنے میں مدد دے رہی ہے ۔ طلبا گروپ کو معطل کرنےکےیونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ مودی حکومت نے کسی بھی کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طلبا گروپ کیخلاف یونیورسٹی ایکشن لے رہی ہے اور اس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔

ایمز ٹی وی ﴿اسپورٹس﴾ قیادت سنبھالتے ہی ریکارڈز اظہر علی کی جھولی میں گرنے لگے، وہ ہدف کے کامیاب تعاقب میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی قائد بن گئے، انھوں نےدورقیادت میں 2تھری فیگر اننگز کھیلنے والے انضمام الحق اور شاہد آفریدی کو بھی جوائن کرلیا،گذشتہ 5میچز کے دوران اوسط اور رن ریٹ میں بھی نمایاں بہتری آگئی۔

 

اظہر علی کیلیے قیادت کا تاج بطور بیٹسمین بھی بڑا مبارک ثابت ہوا، انھوں نے ٹیم کی کمان سنبھالتے ہی رنز کے انبار لگانا شروع کردیے ہیں،اوپنرنے جمعے کو زمبابوے کیخلاف 102 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، یوں انھیں ہدف کے کامیاب تعاقب میں سنچری بنانے والے پہلا پاکستانی کپتان بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا،اس سے قبل عامر سہیل نے بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں 1998میں کھیلے گئے میچ میں 97رنز بنائے تھے۔ اظہر نے دورقیادت میں 2تھری فیگر اننگز کھیلنے والے سینئرز کو بھی جوائن کرلیا،ان سے قبل انضمام الحق 87اور آفریدی38میچز میں یہ سنگ میل 2،2 بار عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،پاکستان کی جانب سے مجموعی طور ون ڈے کرکٹ میں 170سنچریاں اسکور کی گئیں، ان میں سے صرف 11 کپتانوں کی جانب سے تھیں۔

 

یاد رہے کہ اظہر علی نے قیادت سنبھالنے سے قبل 14میچز میں 41.09کی اوسط اور 64.84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 452رنز اسکور کیے تھے، ان میں 4 ففٹیز شامل رہیں، بعد ازاں کھیلے گئے 5میچز میں وہ 78.00 کی اوسط اور 91.76کے اسٹرائیک ریٹ سے 390رنز بنا چکے، اس میں2 ففٹیزاور اتنی ہی تھری فیگر اننگز شامل ہیں۔