بدھ, 27 نومبر 2024

نیشل ڈیفننس یونیورسٹی اسلام آباد اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے کل پاکستان انٹر  یونیورسٹٰی مباحثے  میں :علامہ اقبال شیلڈ:  ایوارڈ حاصل کیا ۔سلانہ مقابلے کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کیا تھا۔

جسٹس ناصرہ جاوید اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں ۔انہونے اعٰلی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اندرون مملک و بیرون مملک اعلیتعلیم کے مواقع  فراہم کرنے کے لیے ایچ ای سی  کے کردار کو سراہا ۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب فدا حسین ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی (ایچ ای سی ) نی کہا مباحثہ کا انعقاد نونیورسٹی ڈگری دینے والے اداروں کے کیمپس کی سطح پر غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ  کے لئے ایچ اس سی کے اقدامات کا حصہ ہے اس کا مقصد برداشت،عدم تشدد اور دوسروں کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبا میں کمیونیکیشن  مہارتوں کی ترویج اور تنقیدی سوچ کو اجاگر کرنا ہے ۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) لاہور ہائیکوٹ نے وزارت تعلیم کو پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں ماہانہ فیسوں کی وصو لی روکنے کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے وزارت تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی سے منع کیا گیا۔مگر اس کے باوجود پرائیویٹ اسکول مالکان بچوں سے موسم گرما کی تعطیلات میں فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ ای ڈی او نے عدالت کو بتایا کہ اسکولوں کو فیس وصول کرنے سے روکا۔ شکایت پر متعلقہ اسکول کے خلاف کاروائی کریں گے، عدالت نے قرار دیا کہ یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔ محکمہ تعلیم اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کے ساتھ اسکولوں کے باہر نوٹس چسپاں کروا کر دو جون کو رپورٹ پیش کے

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی785 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر مقرر ہو گئیں۔زرائع کے مطابق پروفیسر لوئزے رچرڈسن ہارورڈ یونیورسٹی میں استاد رہ چکی ہیں وہ سکاٹ لینڈ یونیورسٹی کی وائس چانسلر بھی رہ چکی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی 1230ء میں قائم ہوئی تھی۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) اسلامی نظریہ کونسل کا اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہوا، اسلامی نظریہ کونسل نے ملک میں ابتدائی تعلیم سے متعلق سفارشات پیش کردیں، کونسل کے مطابق مکتب کی تعلیم کو سکولوں کی تعلیم کے ساتھ جوڑا جائے، ابتدائی تعلیم علاقائی زبانوں میں دینے کا اہتمام کیا جائے، ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے، تدریس اور مدارس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔