ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں چلنے والی تیز اور گرد آلود ہواؤں کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔ کراچی میں چلنے والی گرد آلود تیز ہواوں نے ہوائی سفر کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ تیز ہواوں کی وجہ سے جہازوں کی حافظت کو مد نظر رکھتے ہوئے چار غیر ملکی پروازوں کا رُخ دوسرے ائیرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر اترنے والے عرب امارت، ایران اور عمان کے جہازوں کا دیگر ائیر پورٹ پر اترنے کے احکامات دیئے گئے ہیں کیونکہ گرد کی وجہ سے پائیلٹس کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیر کنڑول لگاتار غیرملکی طیاروں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ جہازوں کی لینڈنگ کو محفوظ بنایا جا سکے ۔
ایمزٹی وی (کھیل) آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔60 سالہ واٹمور نے زمبابوے کے لیے مارچ سنہ 2015 کے اختتام تک کے معاہدے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔خیال رہے کہ واٹمور اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔واٹمور سنہ 1996 کا عالمی کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے کوچ تھے۔
واٹمور نے زمبابوے کا کوچ مقرر ہونےکے بعد کہا کہ وہ اس ٹیم کو جانتے ہیں جس نے پاکستان کو ایک روزہ میچ میں شکست دی تھی۔واٹمور سری لنکا میں پیدا ہوئے تاہم آسٹریلیا منتقل ہوجانے کے بعد انھوں نے سات ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔وہ سنہ 2003 میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ بنے تو ان کی کوچنگ میں ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف کارڈف کے ون ڈے میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔انھی کی زیرِ نگرانی بنگلہ دیشی ٹیم نے سنہ 2007 کے عالمی کپ میں بھارت کو ہراکر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم اس عالمی ایونٹ کے بعد واٹمور نے بنگلہ دیشی ٹیم سے تعلق ختم کر لیا تھا۔وہ انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے بھی کوچ رہے جس نے سنہ 1998 میں ون ڈے ٹورنامنٹس جیتنے کے علاوہ سنہ 1999 میں لیگ ٹائٹل جیتا۔
ایمزٹی وی (کھیل) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز کا کہنا ہے کہ روایتی حریف سے مقابلے میں کھلاڑیوں پر نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے مگر اب روایت بدل دیں گے یونس خان نے کہا کہ گذشتہ دنوں ون ڈے کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری بنائی مگر اب بڑا وقفہ نہیں آنے دوں گا،ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں تھری فیگراننگز سجانے کی خواہش ہے۔
یونس خان نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے سوال پرکہا کہ پی سی بی اور آئی سی سی سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے فعال کردار ادا کریں کیونکہ پاکستانی عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں، شاہد آفرید ی کی ورلڈکپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ پر انھوں نے کہا کہ یہ آل راؤنڈر کا ذاتی فیصلہ ہے جس کا احترام کرنا چاہیے۔ یونس خان نے کہا کہ میدان میں ہم سندھی، بلوچی، پٹھان یا پنجابی نہیں بلکہ پاکستانی کی حیثیت سے اترتے ہیں، کھلاڑیوں میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں، ہم غلطیاں کرتے اور ان سے سیکھتے بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ چھوٹے شہروں میں بھی کرکٹ کھیلنے کے یکسر مواقع فراہم کریں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیض احمد کے وکیل کی ایک درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔اس سے پہلے 24 دسمبر کو ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل آباد جیل کے سپریٹنڈنٹ کی درخواست پر احمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔وکیل عبدالخالق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فیض کی سزائے موت کے خلاف 2009 سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے لہذا ان کے ڈیتھ وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔سپریٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ احمد کو ننکانہ صاحب میں لائنس طارق محمود کے قتل پر 2006 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔بینچ نے سزا پر عمل درآمد روکتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کو جواب دینا ہو گا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کے باوجود اس نے ڈیتھ وارنٹ کیسے جاری کیے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) دستی بم حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا اور موٹر سائیکل سوار ملزمان لیاری کے کمیلہ اسٹاپ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ لاش اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔