پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (صحت) انسانی جسم میں 70 فیصد تک پانی پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے روزانہ اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت مند زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے۔پانی انسانی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کے بغیر انسانی زندگی کا تصور نہ صرف ناممکن ہے بلکہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے بھی اس کا باقاعدگی سے استعمال ضروری ہے جو کہ انسان کو بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور تندرست و توانا زندگی بھی فراہم کرتا ہے۔ انسانی جسم میں پانی کا بہاؤ نہ صرف توانائی پیدا کرتا ہے بلکہ اعصاب کو نقل و حرکت منتقل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق پانی انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو نمی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور جلد کو تازگی مہیا کر کے اسے نرم، ملائم اور خوب صورت بناتا ہے جب کہ خون کو تازہ آکسیجن کی فراہمی کے ذریعے چہرے کو شگفتگی بھی بخشتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے انسانی جسم سے روزانہ تقریبا 4 لیٹر پانی کا اخراج ہوتا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ اتنی ہی مقدار میں جسم کو روزانہ پانی فراہم کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچاجائے اور ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزاری جائے۔

ایمزٹی وی (کھیل) یلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹام لیتھم اور ہیمش ردرفورڈ نے 75 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 40 رنز بناکر ردرفورڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد کیوی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور 159 کے مجموعی اسکور پر اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور لنکن بولرز کو کسی کھاتے میں لائے بغیر کھیل کے اختتام تک ٹیم کے اسکور کو 253 پر پہنچادیا، کین ولیمسن 80 اور واٹلنگ 48 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ سری لنکا کے نووان پرادیپ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں کمار سنگاکارا کی شاندار ڈبل سنچری اور دنیش چندیمل کے 67 رنز کی بدولت 356 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کین ولیمسن کے 69 رنز کے باوجود 221 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکہ کے پہلے سیاہ فام سینیٹر ایڈورڈ بروک 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ایڈورڈ بروک 1966 میں میسی چیوسٹ سے کانگرس کے رکن منتخب ہوئے تھے اُس وقت ملک میں وسیع پیمانے پر نسلی بدامنی پائی جاتی تھی۔ایک قانون دان ہونے کے ناطے وہ پہلے افریقی امریکی تھے جنہوں نے کسی ریاست میں اٹارنی جنرل کی ذمہ داریاں بھی سنمبھالی ہوئی ہوں۔سینیٹر بروک سنہ 1979 تک سینٹ کے رکن رہے اور براک اوباما سمیت وہ اُن نو افریقی امریکیوں میں شامل ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔سنہ 2002 میں ان کو چھاتی کا سرطان ہو گیا۔چھاتی کا کینسر اکثر خواتین کو ہوتا ہے لیکن مردوں میں اس بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے سے انھیں ایک قومی ہیرو کی حیثیت حاصل ہو گئی۔

 ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) ترکی کے علاقائی گورنر نے سرکاری عمارتوں میں پہلی تین منزلوں تک پہنچنے کے لیے لفٹس کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔روزنامہ صباح کی ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی صوبے ’ایڈرن‘ کے گورنر علی شاہین درسن نے موٹاپا کے خلاف ایک مہم کے حصے کے طور حکم جاری کیا ہے کہ لوگ سیڑھیوں کا استعمال کریں۔اس پابندی سے ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز کی عمارتیں مستثنٰی ہوں گی جبکہ بیمار اور بوڑھے لوگوں کو بھی اس پابندی کا سامنا نہیں ہوگا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر پولیس نے اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ان کے دفتر میں نظر بند کر دیا ہے جب کہ ملک بھر میں کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دارالحکومت میں تمام احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے۔ خالدہ ضیا نے گزشتہ ہفتے حکومت سے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ خالدہ ضیا نے ایک بڑے حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت کرنے تھی لیکن ہفتے کی شام ان کو اپنے آفس سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ، کئی دفعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کافی کمی کے باوجود عام لوگوں کو ریلیف نہیں مل سکا ۔ حکومتی ادارے اور صوبائی وزراءصرف بیانات اور نوٹیفکیشن جاری کر کے غریب عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہیں ویسے تو کراچی شہر صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسائلستان بنا ہوا ہے اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ کیسے حکمران ہیں جنہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، کراچی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کراچی میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے دو دفعہ کرایوں کی کمی میں صرف نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن اس نوٹیفکیشن پر کسی بھی قسم کی عمل درآمد نظر نہیں آرہی ۔ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنا غریب شہریوں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ، صوبائی حکومت اگر اپنے آپ کو عوامی نمائندہ سمجھتی ہے تو فوری طور پر ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف ایکشن لیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں واضح حد کمی کی جائے ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ مافیا بھی ہوش کے ناخن لیں اور سی این جی کی بندش کے دوران عوام سے پورا کرایہ وصول کر کے انہیں آدھے راستے میں اتار نے والے ہتھکنڈوں سے باز رہیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹ مافیا کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا اور حالات کے خرابی کی تمام تر ذمہ داریاں ٹرانسپورٹ مافیا کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ پر عائد ہوگی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم سات مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح الوڑہ منڈی کے علاقے میں بغیر ہواباز کے جاسوس طیارے سے ایک مکان پر دو میزائل داغے گئے۔حملے میں یہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور یہاں موجود سات مشتبہ شدت پسند مارے گئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی لیکن مقامی ذرائع کے مطابق یہ مکان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کے زیر استعمال تھا۔گزشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں کم ازکم سات مشتبہ شدت پسند مارے گئے تھے۔ 2015ء میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پیش آنے والے واقعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق تقریباً ناممکن ہے۔گزشتہ دس سالوں سے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں ڈرون طیاروں سے حملے ہوتے رہے ہیں جن میں القاعدہ سے منسلک کئی اہم شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ سال ڈرون حملوں میں اس وقت تقریباً چھ ماہ کا تعطل دیکھا گیا جب پاکستانی حکومت نے ملک میں قیام امن کے لیے شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا۔پاکستان مشتبہ امریکی ڈرون طیاروں سے کی جانے والی کارروائیوں کو اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی بندش کا مطالبہ کرتا آیا ہے جب کہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔لیکن ان مذاکراتی کوششوں کے بے نتیجہ اور گزشتہ جون میں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن "ضرب عضب" شروع ہونے کے بعد ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو گیا۔امریکہ انسداد دہشت گردی کی جنگ میں ڈرون کو ایک مؤثر ہتھیار گردانتا ہے۔

 ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) لوئر اورکزئی کے مقامی فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان فٹ بال میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے مطالعاتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سال 2015 کے دوران ہر دوسرے ہفتے ایک کتاب پڑھا کریں گے۔فیس بک پر اپنے پیج “A Year of Books” میں انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کے لیے کتابیں پڑھنے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں ۔  انہوں نے  کتابوں کو ذوق کی تسکین کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتابیں انسان کو کسی بھی دوسرے میڈیا کے مقابلے میں کسی بھی موضوع کو مکمل طور پر سمجھنے اور کھنگالنے میں مدد دیتی ہیں اور میں کسی بھی دوسرے میڈیا پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی توجہ کتابوں کے مطالعے کی طرف مرکوز کر رہا ہوں ۔وہ اپنے ریڈنگ چیلنج کے حوالے سے پرجوش ہیں۔مارک کے فیس بک پیج پر ان کتابوں کی فہرست بھی دی گئی ہے جو ان کے ریڈنگ پروگرام کا حصہ ہیں۔