پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (کھیل)  آل راؤنڈر فواد عالم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں آنے کے بعد ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، دوبارہ موقع ملنے کا منتظر ہوں، جب بھی گرین شرٹس کا حصہ بنا اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا

قومی کرکٹرز نے آف اسپنر سعید اجمل کے معاملے پر چپ سادھ لی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد عرفان، ناصر جمشید، فواد عالم اور رضا حسن نے نمک کے پہلے شفاخانے کا دورہ کیا اور وہاں کے علاج معالجے اورایکسرسائز کی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی سعید اجمل کے ایشو پرتبصرہ کرنے سے انکار کر دیا البتہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ کپ میں عوامی توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے کیلیے پر امید نظر آئے

اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اپنے بولنگ ایکشن کو قانون کے مطابق لانے کیلیے بھر پور محنت کر رہا ہوںاور مجھے بڑی امید ہے کہ میں اس مشکل سے باہر نکل آؤں گا، ایک سوال پر حفیظ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بیٹنگ پر ہی توجہ دی ہے، بولنگ تو میرے لیے پلس پوائنٹ رہا ہے، جس کا نہ صرف فائدہ مجھے بلکہ قومی ٹیم کو بھی ہوا ہے اور میں چاہوں گا کہ اپنے پرستاروں کو آل راؤنڈر کے روپ میں ہی دوبارہ دکھائی دوں۔

ایمزٹی وی (کھیل)  سابق کپتان نے کہا کہ  پاکستانی سائیڈ نے 2،3 ماہ کے دوران سخت کرکٹ کھیلی، اب پینٹنگولر کپ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔ قومی ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے سعید اجمل بولنگ ایکشن کے سبب مشکل میں پڑگئے، ماضی میں ان کا کارکردگی شاندار رہی، میگا ایونٹ میں ٹاپ آف اسپنر کی کمی محسوس ہوگی۔

سینئربیٹسمین  نے مزید کہاکہ پاکستان کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے مگر اس وقت کئی کھلاڑی انجریز کا شکارہیں، اس کے باوجود اگر پلیئرز مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں تو ٹیم میگا ایونٹ کا سیمی فائنل یا فائنل ضرورکھیلے گی۔ محمد عامر کےلئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہوگا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمان لکھوی کو  ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اب سے تھوڑی دیر پہلے انہیں اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا  گیا ہے جہاں پولیس کواِن کا ۲روزہ جسمانی رمانڈ دے دیا  ہے اس کے بعد انھیں ۲ جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔انھیں اسلام آباد  کی ایف ۸ کچہری میں  سخت سکیورٹی  کےحصار میں ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان اللہ کے سامنے پیش کیا گیا ۔پولیس کے مطابق محمد داود نامی شخص نے تھانہ گواٹراہ میں اپنے یہ رپورٹ درج کروائی تھی کہ اسکے نسبتی برادر کو ذکی الرحمان جہاد کے نام پر ورغلہ کر لے گیا ہے جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ۔ذکی الرحمان کو ممبئی حملوں کی منصوبہ سازی کے الزام میں وفاقی حکومت کی طرف سے تین ماہ کے لیے نظر بند کرنے  کا حکم دیا تھا جسے پیر کی شب اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا ۔نظر بندی کی معطلی کے حکم پر بھارت نے سخت تشویش کا اظہار کیا بھارتی حکومت نے اس سلسلے میں پیر کو نئی دہلی میںپاکستان کے ہائی کمشنر عبدلباسط کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ممبئی کیس کے سلسلے میں اِس کی ضمانت  گزشتہ ہفتے منظور ہو گئی تھی تاہم اسکے بعد انہیں۱۹۶ ایم پی او کے  تحت   انہیں اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا تھا

ایمز ٹی وی (لاہور ) پیر کی شب لاہور کی تجارتی عمارت میں  شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ،جس نے 13 جانوں کو نگل لیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں امدادی ٹیموں نے ڈھائی گھنٹے کی کاروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔آگ عمارت کی نچلی سطح پر داخلی راستوں میں موجود دکانوں پر لگی جس نے چند لمحوں میں ہی پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اطلاعات کے مطابق اُس وقت عمارت میں 25 سے 30 افراد موجود تھے جن میں ایک خاتون سمیت 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گی جبکہ زخمی افراد کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا زیادہ تر افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ۔دوسری جانب وزیر عالٰی پنجاب شہباز شریف نے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اعلیٰ حکام اور نمائندہ تاجروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی  کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے لواحقین کے لی پانچ پانچ لاکھ روپےامداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے