منگل, 03 دسمبر 2024


امن وامان کی وجہ سےسیاحوں کی بڑی تعدادگلگت بلتستان آرہی ہے

 

گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے۔ امن وامان کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان آرہی ہے۔ انفراسٹرکچر اور گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی سیکورٹی پر حکومت کروڑو روپے خرچ کررہی ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت اور پاور سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزیدکہا ہے کہ نیشنل گرڈ کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے منصوبے کی منظوری اور رقم فراہم کی ہے۔
گزشتہ چار سالوں سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ گلگت کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں تمام اضلاع میں بلاتفریق تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر اپنی روایات کا خیال رکھتے ہوئے عزت دی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ علمائے کرام ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ ہماری جماعت کا ایجنڈا امن اور تعمیر و ترقی ہے اسی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا۔ تعمیر و ترقی ،غربت کے خاتمے ، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور علاقے کے وسیع تر مفاد کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایاہے۔ تمام اداروں میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ کرپشن کے دروازے بند کردیئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کو5ارب سے بڑھا کر19ارب کردیا لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے 2ارب کی کٹوتی کی ہے۔
بارہا یقین دہانی کرانے کے باوجود بڑے منصوبوں کو فیڈرل پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا ہے۔ جن میں وومن یونیورسٹی کیمپس، میڈیکل کالج سمیت دیگر منصوبے شامل ہے۔ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جو 100فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کررہاہے اور جس کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ تقریباً برابر ہے۔
بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چائینز سرمایہ کاروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وفاقی حکومت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment