پیر, 09 ستمبر 2024


دہم جنرل گروپ کےسالانہ امتحانی فارم سال 2022 جمع کرانےکاشیڈول جاری

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولراورپرائیویٹ کےسالانہ امتحانی فارم سال 2022کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباء وطالبات جو نہم جماعت 2021، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2022 میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔ یہ فارم28فروری سے 5اپریل 2022تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق6اپریل سےآخری تاریخ گزرنے کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کواتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق ونئے الحاق شدہ اسکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر (100روپے) فی فارم کے ذریعے ایگزامینشن اسٹور سے اور بورڈ سے متصل بینکوں سے فارم حاصل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر نے کے بعد وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment