اتوار, 25 فروری 2024


جنوبی افریقا کے بولنگ کوچ ایلین ڈونلڈ نے بالاخر استعفیٰ دے دیا

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)ایلین ڈونلڈ 2011 میں جنوبی افریقا کے بولنگ کوچ مقرر ہوئے اور ان 4 سال کے دوران پروٹیز کی بولنگ لائن میں تیز رفتار بولرز کے علاوہ اسپن اٹیک میں بھی مضبوطی دیکھنے میں آئی لیکن مضبوط بولنگ اٹیک کے ہوتے ہوئے بھی پروٹیز ٹیم ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ کرسکی۔ ایلین ڈونلڈ نے استعفی دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ گزارے 4 سال زندگی کے سب سے بہتر تھے تاہم ٹیم کو ورلڈ کپ 2015 کا چیمپئن دیکھنا چاہتا تھا لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکے تاہم اب مزید ٹیم کے ساتھ نہیں رہ سکتا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment