کراچی: پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے محبت کے پھولوں سے دامن بھرلیا جب کہ شین واٹسن نے دورے کو یادگار قرار دے دیا۔
پاکستان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپ بنانے اور یہاں کے شائقین کو کھیل کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنے دامن محبت کے پھولوں سے بھرلیے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور ٹیم مینجمنٹ کی کوششوں سے یہاں آنے پر راضی ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا۔ واٹسن پی ایس ایل فور میں سب زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی قرار پائے انھوں نے کئی میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی فتح کو اپنی بیٹنگ سے یقینی بنایا۔
Saying farewell to a few of the main men @TeamQuetta. It has been such an amazing 5 weeks or so with my time in Karachi being the absolute highlight. What a way to finish things off last… https://t.co/kLLEvmdcbG
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) March 18, 2019
Pakistan I'll be back.. thank you for all the love and support... Karachi was electric one of the best atmospheres I've played in. Great place to play cricket.. pic.twitter.com/g8RZDTsjVt
— Clara's Boy (@darensammy88) March 18, 2019
سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا ماحول بہترین ہے اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لیے شاندار جگہ ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور ویوین رچرڈز نے مداحوں ، پاکستان کے کرکٹ شائقین اور کراچی کے عوام کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے ٹیم کوئٹہ کے ہر ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔