Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(راولبنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں ٹی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان کے ساتھ دن گزارہ اور افطاری بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں ٹی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث عارضی طور پر بے گھر افراد کے ساتھ دن گزارہ اور افطاری کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے ٹی ڈی پیز سے ان کے گھروں کو واپسی اور دوبارہ آباد کاری پر بھی بات کی

ایمز ٹی وی(بزنس)کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے موقع پر سی این جی کا ناغہ نہیں کیا جائے گا ، رواں ہفتے بدھ اور جمعے کو بھی گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے ۔ عید کے موقع پر عوام کی سستے ایندھن کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے سوئی سدرن نے رواں ہفتے بدھ اور جمعے کو سی این جی کا 24 گھنٹے کا ناغہ ختم کر دیا ہے ۔ صوبے کے عوام کے لیے منگل سے متواتر اتوار تک گیس اسٹیشنز کھلے رہیں گے ۔ ملک بھر میں گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے سوئی سدرن کی جانب سے سندھ بھر میں ہفتے میں 3 روز سی این جی کی بندش کی جاتی ہے

ایمز ٹی وی(بزنس)اسرائیل نے مغربی کنارے کے علاقے میں پانچ سو ساٹھ متنازعہ گھر بنانے کی منظوری دے دی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، مغربی کنارے پر مزید پانچ سو ساٹھ متنازعہ گھر بنا کر یہودی آباد کاروں کو بسانے کا حکم دیا ہے ۔ مشرقی بیت المقدس میں بھی دو سو چالیس نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے سعودی عرب میں خودکش حملے میں حملہ آور کے پاکستانی ہونے کے سعودی دعوے کی تحقیقات شروع کریں ، متعلقہ اداروں کو شناخت کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خود کش حملہ آور کی تفصیلات جاری کیے جانے کے پاکستان نے اپنے طور پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اپنے اداروں کے ذریعے سعودی دعویٰ کی تحقیقات کرے گا ، دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو عبداللہ خان گلزار کے حوالے سے معلومات کی تصدیق کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تحقیقات کا مقصد اس بات کا پتا لگانا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار حقیقت میں پاکستانی ہے بھی یا نہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار کی حتمی شناخت سامنے آنے تک مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔ پاکستان سعودی عرب میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے سعودی عرب میں خودکش حملے میں حملہ آور کے پاکستانی ہونے کے سعودی دعوے کی تحقیقات شروع کریں ، متعلقہ اداروں کو شناخت کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خود کش حملہ آور کی تفصیلات جاری کیے جانے کے پاکستان نے اپنے طور پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اپنے اداروں کے ذریعے سعودی دعویٰ کی تحقیقات کرے گا ، دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو عبداللہ خان گلزار کے حوالے سے معلومات کی تصدیق کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تحقیقات کا مقصد اس بات کا پتا لگانا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار حقیقت میں پاکستانی ہے بھی یا نہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عبد اللہ خان گلزار کی حتمی شناخت سامنے آنے تک مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔ پاکستان سعودی عرب میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی(بزنس)چین میں کچھ عرصے سے دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ بنائی جا رہی تھی جس کا کام اب مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کی منظوری چین کی نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے 2007 میں دی تھی اور کام دو ہزار گیارہ میں شروع کیا گیا تھا ۔ اس ٹیلی سکوپ کا ڈائیا 500 میٹر ہے

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ سلو میاں کی فلمیں بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی شوق سے دیکھی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گذشتہ عیدالفطر کو بھی سلومیاں کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ پاکستان میں ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا اوراس بار بھی عید پر ان کی فلم ’’سلطان‘‘ پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

عیدالفطر پر دبنگ خان کی فلم کے ساتھ 2 پاکستانی اور ہالی ووڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی تاہم فلم بینوں نے’’سلطان‘‘ کی باکس آفس پر ریکارڈبزنس کی پیش گوئی کی ہے۔

فلم ’’سلطان‘‘ کے پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کمپنی مانڈی والا انٹرٹینمنٹ کے مطابق فلم ملک بھر کے 55 سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی اور فلم کی نمائش سے قبل ہی 5 روز کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے ۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر فلم سائن کرنے سے پہلے اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے طویل عرصہ محنت کرتے ہیں۔ عامر خان کی متعدد فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا ہے تاہم اب پہلی بار انہوں نے اپنی فلموں سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلم کی کامیابی سے متعلق خوفزدہ رہتا ہوں جس کے باعث چھوٹی چھوٹی چیزوں پر پریشان ہوتا ہوں کیوں کہ پوری فلم مجھ پر انحصار کرتی ہے اور اگر مجھے کچھ ہوگیا تو پھر فلم کا کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی فلم کی تکمیل کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہتا۔

فلموں میں اپنی اداکاری کے حوالے سے بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ میں نے باقاعدہ طور پر اداکاری کی تعلیم کہیں سے حاصل نہیں کی لیکن 30 سالہ فنی کیرئیر میں اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا جس کی وجہ سے مجھے اپنی اداکاری کو نکھارنے کا موقع ملا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی فلم “ٹیوب لائٹ” میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کا نام سامنے آرہا تھا جب کہ اداکارہ ہدایتکار کے ساتھ مختلف مواقع میں بھی ساتھ ساتھ نظر آرہی تھیں تاہم فلم کے ہدایت کار نے اپنی فلم میں کترینہ کو کاسٹ کر نے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکارہ کا کردار کترینہ نہیں بلکہ کوئی اور ادا کرے گا جس کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ ہوگا جب کہ فلم میں سلمان خان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ہدایت کار کبیرخان اور سلمان خان نے ایک ساتھ دو فلمیں ْایک ساتھ “ایک تھا ٹائیگر” اور “بجرنگی بھائی جان” بنائی ہیں اور دونوں ہی بالی ووڈ کی 10 کامیاب ترین فلموں میں شامل ہیں۔