ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)جونو مشن پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئی ہے اور اب تک یہ مشتری کے قریب ترین پہنچنے والا انتہائی جدید خلائی جہاز بھی ہے۔ سیارہ مشتری کے مدار میں داخل ہوکر وہاں کی حیرت انگیز تصاویراور معلومات زمین کی جانب بھیجے گا۔
ناسا کے ماہراور جونو پروگرام پر کام کرنے والے مرکزی سائنسداں کے مطابق اسے مشتری کے اندر کی معلومات کے لیے تیار کیا گیا ہے کیونکہ سیارہ ہماری زمین کی طرح ٹھوس نہیں اور مختلف گیسوں سے بنا ہے اور اسی بنا پر اسے ’ گیسی دیو‘ کہا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ ماہرین اس کے دبیز بادلوں کی اندر جھانک کر دیکھ سکیں گے کہ مشتری اصل میں کیسا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے 11 گنا بڑا ہے اور بعض ماہرین کے مطابق یہ ایک ناکام ستارہ ہے جو گیسوں میں لپٹا ہوا ہے اوراس کے اندر کی خبر جونو فراہم کرے گا۔ جونو مشتری کے بارے میں کئی نظریات تبدیل کرسکے گا اور اس کی تشکیل کے بارے میں بہت کچھ جاننے میں مدد ملے گی۔ جونو مشتری کی سطح پانی کی ممکنہ موجودگی کی چھان بین بھی کرے گا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی وفد سے ملاقات کو مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے دشمن مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی جب کہ امریکی وفد کو شمالی وزیرستان اورمیران شاہ میں امن وامان کی صورت حال دیکھ کر حیرت ہوئی۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہیں،پاک،امریکاپارٹنرشپ کو ٹریک پر رکھنے کیلیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے،جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن قائم رکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجان مکین کی سربراہی میں امریکی کانگریس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سینیٹر لنڈسے گراہم، سینیٹر جوزف ڈونیلی اور سینیٹر بنجمن ساسی شامل تھے۔ امریکی وفد نے دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سے ملاقات کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد بھی شریک تھے۔ وفد نے فوج کی کامیابیوں کے بارے میں آگہی حاصل کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ واپس جاکر کانگریس کو انسداد دہشتگردی اور معاشی ترقی کیلیے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا کہیں گے۔
امریکی سینیٹرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے مشیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر رابطوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات سے آگاہی کیلیے بالخصوص پارلیمانی تبادلے انتہائی مفید ہیں۔ جان مکین اور وفد کے دیگر ارکان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ کامیابیوں کو سراہا۔ وفد نے شمالی وزیرستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی فاٹا میں استحکام کیلیے شفاف عمل قابل تعریف ہے۔ امریکی وفد کے ارکان نے فاٹا میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی وزیر ستان میں کامیاب فوجی آپریشن کے نتائج کا خود مشاہدہ کیا، امریکی کانگریس کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلیے امداد جاری رکھنے کے بارے بریف کرینگے
امریکی وفد نے کہا کہ امریکی حکومت اور کانگریس پاکستان کی مسلسل ترقی اور استحکام کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر پاکستان اور امریکا کے درمیان ملکر کام کرنے اور قریبی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ جان مکین نے کہا کہ پاکستان سے مثبت پیغام لیکر جا رہے ہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات بھارت کے تناظر میں نہیں دیکھتے، ایف سولہ کا معاملہ سینیٹ میں ڈسکس ہوتا تو 100میں سے80 سینیٹرز حمایت کرتے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی وفد کو اسلام آباد اور تاشقند میں حال ہی میں افغان رہنمائوں سے ملاقات، پاک افغان بارڈر منیجمنٹ، افغان مہاجرین اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہیں، پاک امریکہ پارٹنرشپ کو ٹریک پر رکھنے کیلئے پاکستان مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن قائم رکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلیے پر عزم ہے، افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلیے عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، وفد کے دیگر ارکان میں سینیٹر لنڈسے گراہم اور جوئے ڈونلے شامل تھے۔ امریکی وفد نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں سے پاک کرائے گئے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں، کمیونیکیشن اور انفرااسٹرکچر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے پورے علاقہ کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے پر پاک فوج کی بھرپور تعریف کی۔ امریکی سینیٹرز نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے کیے گئے بحالی کے کام سے اپنے علاقے میں واپس آنیوالے قبائلیوں کی عز م و احترام سے دوبارہ بحالی یقینی بنائی جاسکے گی۔ وفد کو دہشت گردوں سے خالی کرائی گئی خفیہ پناہ گاہوں کا بھی دورہ کرایا گیا۔ وفد نے زخمی سپاہیوں اور افسران سے ملاقات کی جو آپریشن ضرب عضب کے پہلے مرحلے میں شدید زخمی ہوئے اور دوبارہ رضاکارانہ طور پر میدان جنگ میں آگئے ہیں۔ امریکی وفد نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے پائلٹس سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے تمام پاکستان فوجیوں کے عزم اور ان کی مادر وطن کیلیے بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ وفد نے آپریشن ضرب عضب کے شہداء کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔
ایمز ٹی وی (رائیونڈ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹی باتیں کرنا چھوڑدیں اور ان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر رائیونڈ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو، ملک کو لوٹنے والے آج ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں، احتساب کی باتیں کرنے والوں نے قوم کے پیسے لوٹے ہیں، ہمارے مخالفین نے ملک کو لوٹا اور پاکستان کوغریب بنایا، ان کے سوئس بینکوں میں پیسے پڑے ہیں، ان کے سرے محل اور دیگر جائیدادیں ہیں، ہمارے حساب کی باتیں کرنے والے اپنا حساب کرلیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے مریم نواز پر الزامات افسوس ناک ہیں، انہوں نے کسی قسم کی تصدیق کے بغیر مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈا کیا،عمران خان تنقید کریں لیکن جھوٹ کی سیاست نہ کریں، بیٹی کے خلاف بات کرنا اچھی بات نہیں۔ عمران خان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ چینی صدرنے اپنا دورہ موخرکردیا، اس دفعہ عوام خود دھرنا دینے والوں کا دھڑن تختہ عوام کردیں، ملک کامستقبل بہت تابناک ہے، وزیر اعظم جلد پاکستان واپس آنے والے ہیں، آئندہ برس ان دنوں میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی
ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران اینڈ کمپنی کوبغیرتحقیق بہتان تراشی کارویہ بدلنا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اس وقت خسارے میں ہے لیکن ہم اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ادارے میں لوٹ مار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ سیلاب کا خطرہ موجود ہے، سیلاب کے معاملے پر کسی کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیئے، خیبر پختونخوا حکومت کو جتنی بھی مدد کی ضرورت ہو گی وفاقی حکومت کرے گی۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے مریم نواز سے معذرت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان کوالزام لگاتےشرم نہیں آتی تو معذرت کرتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طیش اورنفرت میں بلاتحقیق مریم نوازپرالزام لگایا، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بغیر تحقیق بہتان تراشی کا رویہ بدلنا ہو گا، ہم مریم نواز سے عمران خان کی معذرت کے منتظر ہیں۔
ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری تنظیموں کے بھرتی کردہ گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی و عسکری تنظیموں کے بھرتی کردہ گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں، عوام سرکاری اداروں میں سیاسی،عسکری تنظیموں یا گھوسٹ ملازمین کی اطلاع دیں، یہ اطلاع واٹس ایپ نمبر 03162369996 اور This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر بھی دی جاسکتی ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر نہیں ہونے چاہئیں، سرکاری ادارے یقینی بنائیں کہ سیاسی یا عسکری تنظیم کے دفاتربند کیے جائیں، بصورت دیگر تمام ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) امریکی سینیٹر جان مک کین نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سینیٹر جان مک کین نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتوں کی تصاویر ٹوئٹ کیں۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی جس میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزبراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے بھی وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات مفید رہی۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد کئی نامور فلمسازوں کی جانب سے انہیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے جب کہ فواد خان پاکستان کی طرح بھارت میں بھی خواتین میں بے حد مقبول ہیں جس کے باوجود وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم اب ایک بار پھر فواد خان کے ہاں خوشیاں دستک دینے والی ہیں۔ میڈیا رپورٹس فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان کے ہاں رواں سال نومبر میں دوسرے بچے کی ولادت کا امکان ہے جب کہ اسی وجہ سے گزشتہ دنوں فواد خان اسپین میں ہونے والے بالی ووڈ کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈ کی تقریب کے فوری بعد لاہور کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)امجد صابری کی شہادت ہماری زندگی کا اتنا بڑا سانحہ اور المیہ ہے دل خون کے آنسو رورہا ہے اب تک یقن نہیں آرہا کہ امجد صابری اب ہمارے درمیان نہیں، اس المناک سانحہ نے ہماری تمام خوشیاں ہم سے چھین لیں، اس کی یادیں اب ہمارا اثاثہ ہیں،لہذا اس سال فنکار عید بہت سادگی سے منائیں گے۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے ان کے اہل خانہ کے ساتھ وقت زیادہ سے زیادہ وقت وقت گزاریں گے، یہ عید ہماری امجد صابری کی یادوں کے ساتھ گزرے گی، یہ بات اداکار اسلم شیخ، شہزاد رضا، سلومی، شہزاد علی خان، سلیم آفریدی، حسن جہانگیر،سلیم جاوید، نعیمہ گرج، عمر شریف، نذر حسین، علی حسن، شکیل صدیقی، رؤف لالہ، عرفان ملک، ارشد محمود، ایاز خان، ایم افراہیم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہی ان تمام فنکاروں نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو دن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپورکو فلم نگری کی سب سے زیادہ خوش و خرم ازدواجی زندگی گزارنے والی جوڑی قرار دیا جاتا ہے جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کی اداکارہ کرینہ کپور کی طرف سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اب چھوٹے نواب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور کرینہ کپور کے ہاں پہلے بچے کی ولادت رواں سال دسمبر میں متوقع ہے جس پرپورا خاندان خوش ہے جب کہ ہمارے بچے کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ کے ننھے اداکار جبران خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں شاہ رخ خان کے بیٹے’’کرش‘‘ کا کردار ادا کیا اور اپنی جذباتی اداکاری سے نہ صرف شہرت پائی بلکہ سب کو رونے پر مجبوربھی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ ’’کم کم‘‘ کا 4 سال بعد انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ جبران خان نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رشتے‘‘ میں انیل کپور کے بیٹے ’’کرن‘‘ کا کردار ادا کرکے ایک بار پھر اپنی اداکاری سے سب کو رونے پر مجبور کردیا تھا،جس کے بعد ننھے اداکار نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ فلم نگری کا یہ ننھا اداکار اب 23 سال کا نوجوان بن چکا ہے جسے پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ۔
23 سالہ جبران خان تعلیم کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور آج کل مکس مارشل آرٹ اورکارتھک کی تربیت حاصل کررہا ہے ۔
جبران خان نے کئی فلموں کے آڈیشن دیئے ہیں جس کے بعد جلد ہی کسی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔