Wednesday, 20 November 2024

ایمزٹی وی(تعلیم)حبیب یونیورسٹی کے 8 طلباء اسٹین فورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے زیراہتمام منعقدہ اسٹین فورڈسمرانٹرنیشنل آنرزپروگرام میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ۔یہ پروگرام 2 ماہ تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا کے 14 ممالک کی 20 یونیورسٹیوں کے 100 طلباء شامل ہوں گے ۔ حبیب یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے طلباء کو اسٹین فورڈ سمر انٹرنیشنل پروگرام میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف ممالک کے طلباء کو یکجا کرکے ان کو ایک دوسرے کی تہذیب اور ایک دوسرے کے خیالات سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وفد کے ہمراہ امام کعبہ شیخ ڈاکٹرصالح بن الحمید سے ملاقات کی جس میں عالم اسلام کے استحکام و اتحادِ امت کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اسلامی ممالک میں بہت اہمیت کاحامل ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مسالک کی تفریق کے بغیر سب کو مل کر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا کہ پاکستان بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم اقدامات کررہا ہے، علما ومشائخ کونسل کا قیام تمام مسالک کو اکٹھا کرنے کی ایک کاوش ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے حجاج کو بہتر سے بہترسہولتوں کی فراہمی پرمشکور ہیں۔ سردار یوسف نے امام کعبہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جس پر انھوں نے کہا مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) امریکا میں 2014-15ء تعلیمی سال کے دوران پڑھنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 2013-14 کی نسبت 2014-15 کے دوران امریکا میں تعلمی اداروں میں پڑھنے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر 5354 ہوگئی، گزشتہ روزاوپن ڈورز کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوشگوار ہے اور توقع ہیں کہ اس رجحان میں مزید اضافہ ہو گا۔ امریکا میں پڑھائی کے لیے جانے والے پاکستانی طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر ڈینئل ایس میتھرن نے کہا کہ پاکستانی طلبا امریکا میں دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور اقدار کو بھی فروغ دے رہے ہیں ۔ امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے 70 پاکستانی طلبا نے روانگی سے قبل ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام ایجوکیشن یو ایس اے نے کیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ملالہ یوسفزئی کو ان کی کتاب کی مد میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی اب اپنی کتاب کی رقم اور تقاریر کے معاوضے سے کروڑ پتی بن چکی ہیں اور ان کی کتاب ’’آئی ایم ملالہ‘‘ کی لاکھوں کاپیوں کی فروخت سے انہیں 11 لاکھ برطانوی پاؤنڈ آمدنی ہوئی ہے جو ٹیکس ادائیگی کے بغیر ہے جب کہ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ 4 سال قبل سوات میں قاتلانہ حملے کا شکار ہونے والی 18 ملالہ یوسفزئی اس وقت برطانیہ میں مقیم اور ایجبیسٹن ہائی اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ سالارزئی لمیٹڈ کمپنی کے حصص میں شریک ہیں اور گزشتہ اگست تک ان کے والدین کے اکاؤنٹ میں 22 لاکھ پاؤنڈ کے برابر رقم موجود تھی۔ تاہم اگلے سال ملالہ برطانیہ میں ٹیکس کی مد میں 2 لاکھ پاؤنڈ کی رقم ادا کریں گی۔ ملالہ کے خاندان کے مطابق ان کی کتاب کی آمدنی سے حاصل شدہ رقم سے 10 کروڑ روپے پہلے ہی عطیہ کیے جاچکے ہیں۔ اپنی خطابت کی صلاحیت کی بنا پر ملالہ یوسفزئی کو پوری دنیا سے تقاریر کے لیے بلایا جاتا ہے اور وہ ایک تقریر کے ایک لاکھ 14 ہزار پاؤنڈ لیتی ہیں جو ایک کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے 2013 میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایک عالمی فنڈ بھی قائم کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت اور اس پر بلاگ لکھنے کے پاداش میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم زندگی اور موت کی کشمکش میں انہیں دماغی سرجری کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں پر زمین تنگ کردیں گے اور ان کے لیے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی جب کہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم دہشت گردوں اور انتہا پسندوں پر زمین تنگ کردیں گے کیونکہ ان لوگوں کے لیے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کل بھی فائرنگ کے دو واقعات میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جب کہ آج بھی ایف سی اہلکاروں پر حملے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایمانداری اورمحنت کی قجہ سے ’مصالحہ ایوارڈ‘، برطانیہ میں ’’بیفٹا فلم ایوارڈ‘‘، امریکا میں ’’نیویارک فلم ایوارڈ‘‘ اورآسٹریلیا میں ’’آسٹریلین فلم ایوارڈ‘‘ دیا گیا اور اس کے علاوہ ایشیاء کی پرکشش ماڈل واداکارہ کے ایوارڈ اوراعزازت بھی مجھے ملے۔ یہی نہیں ’’ڈبلیوڈبلیو ایف‘‘ جیسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے میری شہرت اورمقبولیت کودیکھتے ہوئے مجھے پاکستان میں اپنا سفیرمقرر کیا۔ ان سب کامیابیوں مجھے کولفظوں میں بیان کرنا میرے لیے مشکل ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا پاکستان میں مجھے بہترین کام کا موقع ملا اوراس کی وجہ سے ہی میری شہرت کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچے اورپھر مجھے فلموں میں کام کی پیشکش شروع ہوئی۔ بالی ووڈ میں تھوڑا مگربہترین کام کیا اوراس وقت پاکستان میں اپنے انٹرنیشنل معیارکے پروجیکٹس کی شوٹنگزمیں مصروف ہوں۔ کچھ پروجیکٹس مکمل ہونے والے ہیں اورکچھ کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی کمرشلز، فوٹوشوٹس اورفیشن شوزمیں پرفارمنس کے لیے ملک اوربیرون ملک آتی جاتی رہتی ہوں، جس کی وجہ سے فلموں کی شوٹنگ کووقت نہیں دے پاتی۔ ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں کا تمام ترکریڈٹ اپنی ماں کی دعا اورفیملی کی سپورٹ کودیتی ہوں، اگریہ سب لوگ میری رہنمائی نہ کرتے اورمیرے ہراچھے برے فیصلے میں میرے ساتھ نہ ہوتے توآج میں کامیابی کی پہلی سیڑھی بھی نہ چڑھ پاتی۔ میں یہ مانتی ہوں کہ کامیابی کے لیے سخت محنت ضروری ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیملی کی سپورٹ اگرمل جائے توپھرانسان زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے اداکار ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعے سے چند گھنٹے قبل وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ ان سے کنیکٹنگ فلائیٹ چھوٹ گئی تھی جس کے بعد انہیں دوسری فلائٹ کے لئے صبح تک انتظار کرنا تھا لیکن وہ حملے سے صرف چند گھنٹے قبل دوسری پرواز کی اکانومی کلاس کا ٹکٹ لے کر وہاں سے روانہ ہوئےتھے۔

اداکار ہریتھک روشن نے اتاترک ائیرپورٹ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اور ان کے بچوں کو اکانومی کلاس کا ٹکٹ جاری کیا جب کہ اداکار نے سانحے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لیے سندھ نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے

سندھ پولیس نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے لیے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سندھ پولیس کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن چیزوں پر سندھ پولیس نے ہم سے مدد مانگی ہے اس پر ہم ان کی مدد کررہے ہیں جب کہ ہماری انٹیلی جنس شیئرنگ بھی ہوتی رہتی ہے اور سندھ سے جو ناکے پنجاب سے ملتے ہیں ان ناکوں پر بھی سخت چیکنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو کچھ روز قبل کراچی سے دن دہاڑے اغوا کیا گیا جس پر وزیراعظم سمیت وزیرداخلہ اور سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کا حکم دیا تاہم اویس شاہ کی تلاش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارراوائیوں میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)کرینہ کپورنے کہا کہ لوگ ان سے اکثرسوال کرتے ہیں کہ وہ پریانکا یا دیپکا کی طرح کب ہالی ووڈ کی فلموں میں نظر آئیں گی ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ میری اپنی زندگی اور ترجیحات ہیں مجھے ہالی ووڈ جانے کا از خود کوئی شوق نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ وہ دنیا کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں، میں شادی شدہ ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ زندگی اور وقت گذارتے ہوئے اپنی فیملی شروع کرنا چاہتی ہوں بلا شبہ پریانکا بہت اچھا کام کر رہی ہے اور وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ 35 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ یہاں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر لاس اینجلس نہیں جا سکتیں، شاید میں زیادہ جدوجہد کرنے کی عادت نہیں رکھتی اور سست الوجود ہوں بس مجھے اپنی چھوٹی سی دنیا درکار ہے جہاں میں سکون سے رہ سکوں۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)گلیمرس کی دنیانوجوانوں میں خاصی مقبول ہوتی ہے اور ہر نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے اس دنیا میں قسمت آزمائی کرے لیکن اس چکا چوند میں کئی لوگ اپنا فلمی سفر شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کردیتے ہیں اور زندگی مشکلات میں اس قدر گھر جاتی ہے کہ اپنے خونی رشتے بھی آنکھیں پھیر دیتے ہیں یہی کچھ فلم نگری میں قدم رکھنے والی ادکارہ علیشاہ کے ساتھ ہوا۔

بھارتی ماڈل اور اداکارہ علیشاہ خان نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’’آئینہ‘‘سے فنی سفر کا آغاز کرنا ہے لیکن ان کا فلمی سفرشروع ہونے سے قبل ہی وہ گھر سے بے دخل ہوگئی ہیں جس کے بعد وہ دہلی کی سڑکوں اور مندروں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی غیراخلاقی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ان کی والدہ اور بھائی نے ان سے ہمیشہ کے لیے منہ پھیرلیا اور گھر سے نکال دیا ہے جس کے بعد اداکارہ مندروں اور دوستوں کے گھر رہنے پر مجبور ہے ۔

اداکارہ علیشاہ خان کا کہنا تھا کہ دوست نے سوشل میڈیا پرغیراخلاقی ویڈیو شیئر کی جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرانے گئی توماں اور بھائی نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میرا کیرئیرداؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے بے دخل ہونے کے بعد دہلی کی سڑکوں، مندروں اور دوستوں کے گھر زندگی گزار رہی ہوں جس کے باعث جان کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیشاہ کئی نامور کمپنیوں کے اشتہارت اور بالی ووڈ فلم ’’مائی ہسبینڈ وائف‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔