Wednesday, 20 November 2024
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی متعدد کمپنیاں روایتی اسلامی ملبوسات بنا کر آج کل مختلف تجربےکر رہی ہیں۔ ڈیزائنرز کی دنیا میں حجاب کافی شہرت پاتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے ايک خطرہ يہ بھی ہے کہ کہیں حجاب کا اصل مقصد ختم ہی نہ ہو جائے۔
8
 
ملبوسات کے مغربی برانڈز کی جانب سے خواتین کے لیے اسلامی حجاب یا عبایا کو اب فیشن ایبل ہیڈ اسکارفس کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں معروف اطالوی ڈیزائنر ڈولچے اينڈ گبانا بھی پیش پیش ہيں۔ سویڈش کمپنی ایچ اینڈ ایم کی پاکستانی اور مراکشی نژاد ایک برطانوی نوجوان لڑکی ماریا ادریسی ایک اسلامی ماڈل کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہے۔ ایچ اینڈ ایم کی ماڈل ماریا ادریسی کے مطابق، ’’وہ قرآن پر ایمان رکھتی ہیں۔ تمام مردوں اور عورتوں کو پردہ کرنا چاہیے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہيں کہ ان کے خیال میں حجاب کو نارمل ہونا چاہیے۔ ماریا کے بقول اس مقصد کے لیے حجاب کا پر کشش دکھائی دینا بھی ضروری ہے۔
mari
مینگو نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ماہ رمضان کے لیے خصوصی ملبوسات متعارف کرائے ہیں۔ اسی طرح ’ڈی کے این وائی‘ نے بھی اسلامی طرز کی ملبوسات پر توجہ دینی شروع کر دی ہے جبکہ مارک اینڈ اسپینسر اپنی مسلم خواتین صارفین کے لیے بُرکینی فروخت کر رہی ہے۔ اس کے ذریعے جسم کو مکمل طور پر ڈھک کر سوئمنگ کی جا سکتی ہے۔
 
11
جرمن فیشن ڈیزائنر وولفگانگ یوپ ایرانی دارالحکومت تہران میں اپنی ایک دکان کھولنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی نظر میں اسلامی لباس خواتین کی آزادی کا عکاس ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’’ میرے لیے مشرقی لباس، ثقافت اور اِن کا انداز انتہائی پرسرار اور جنسی حوالے سے بہت پر کشش ہے۔‘‘
 
maria
ڈیزائنرز کی جانب سے جدید مسلم خواتین کو فیشن ایبل اسکارفس کی پیشکش بہت ہی پرکشش ہے۔ ایسے اسکارفس کا یہ فائدہ ہو گا کہ سر ڈھانپنے کے رجحان کو مغربی دنیا کے لیے قابل قبول بنایا جا سکے گا تاہم اس فائدے کے لیے کچھ قیمت بھی چکانا پڑے گی۔ ان جدید اسکارفس کا بنیادی مقصد یہ ہو گا کہ خواتین زیادہ جاذب نظر اور خوبصورت نظر آئیں حالانکہ یہ چیز اُن بنیادی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، جن میں حجاب کا اصل مقصد قدرتی حسن کو چھپانا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دور میں حجاب واقعی مغربی طرز زندگی کا ایک حصہ بن جائے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہو گا، جب حجاب کے جمالیاتی پہلو کو زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اورمشہور بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لینے کے لیے 2014ء میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔ آج باہمی رضامندی سے دونوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی ہے جسے بچوں پر خرچ کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمہ ہوں گے جبکہ شادی کے زیورات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت ہونگے۔ معاہدے کے مطابق بچے اپنی والدہ کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزار سکیں گے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اس سٹیکر کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے لگانے کے بعد آپ ایک سے زیادہ ڈیوائسز انتہائی پتلے پیڈ پر لگا کر چارج کر سکیں گے ۔ اس سٹیکر کو موبائل کی پشت پر لگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بیٹری کے ساتھ براہ راست منسلک ہو جاتا ہے اور جب اسے پیڈ پر رکھا جاتا ہے تو یہ چارجنگ شروع کر دیتا ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میں سے الیکٹرو میگنیٹک شعاعیں بھی نہیں نکلتیں اور پانی سے نقصان بھی نہیں پہنچتا۔ جب اسے استعمال نہ کیا جا رہا ہو تو یہ بجلی صرف نہیں کرتا اور توانائی بھی ضائع نہیں ہوتی۔ یہ منصوبہ پری انڈسٹریلائزیشن کے فیز میں ہے اور اس کے کئی پروٹو ٹائپس لوگوں میں تقسیم بھی کئے جا چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اس چارجر کو 106ڈالر میں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں ایک چارجنگ پیڈ اور پانچ سٹیکرز دئیے جائیں گے جن پر موبائل رکھ کر اسے چارج کیا جا سکتا ہے

ایمزٹی وی(کھیل) یورو کپ دوہزار سولہ کے گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے بیلجئیم کو دوصفر سے شکست دے دی. تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں کھیلے جانے والے یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 کےگروپ ای کے ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے. میچ کے میں اٹلی کی جانب سے پہلا گول ایمونیل گیاچرنی نے کھیل کے اکتیسویں منٹ میں اسکور کیاجس کے بعد اٹلی کی ٹیم کھیل کے اختتام تک بیلجیئم پر حاوی رہی. میچ میں ملنے والے انجری ٹائم میں اٹلی کے کھلاڑی گرازینیو پیلے نے پن پوائنٹ کراس پرگول اسکور کرکے اٹلی کی برتری کو مستحکم کردیا. بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد اٹلی گروپ ای میں اپنا پہلا ہی میچ کھیل کر تین پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے.

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)طورخم بارڈر پر افغان فورسز نے دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ کی ، دو روز میں پانچ اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افغان فورسز دہشتگردوں کی نقل و حرکت کیخلاف تعمیر کئے جانے والے گیٹ کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ دہشتگردوں کو روکنے کیلئے طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے پر افغانستان آپے سے باہر سرحد پر دوسرے روز بھی افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افغان سیکورٹی فورسز زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کر رہی ہیں ۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت چیک کرنے کیلئے یہ گیٹ پاکستانی علاقے میں بارڈر سے 37 میٹر اندر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان نے واقعہ پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے کہا گیا کہ افغان حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے آگاہ کرے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغانستان کو مستقبل میں ایسے واقعات سے باز رہنے کی وارننگ بھی دی گئی ۔ افغان ناظم الامور پر واضح کیا گیا ۔ طورخم پر پاکستانی اقدامات سرحدوں پر دہشتگردی خلاف انتظامات موثر بنانے کی کارروائیوں کا حصہ ہیں ۔ سرحد پر کشیدگی کے بعد طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ ہے ، کئی دیہات بھی خالی کرالئے گئے ہیں ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اورلینڈ و نائٹ کلب میں حملے کے سبب امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، انہیں پہلے ہی نفرتوں کا سامنا ہے، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کومسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا ایک اورموقع مل گیا کہتے ہیں کہ ان ممالک کے لیے امیگریشن پالیسی ختم کردوں گا جہاں سے دہشت گردی کا تعلق ثابت ہوگا۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ثابت ہوگیا کہ میری مسلمان مخالف تقاریر درست ہیں،بوسٹن دھماکے کا حملہ آور اپنی بیوی کو سعودیہ عرب سے ساتھ لایا، اورلینڈو فائرنگ میں شخص کا گھرانہ افغانستان سے امریکا آیا اسی طرح سینٹ برڈینو حملے میں ملوث شخص پاکستان سے آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکا میں رہائش پذیر بڑی تعداد میں صومالی باشندے داعش میں شامل ہوئے، صدر بنا تو امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کروں گا اوران ممالک کے شہریوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے باشندے دہشت گردی میں ملوث پائے جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اورلینڈو کا واقعہ اسلامی شدت پسندی کا واقعہ ہے، شدت پسند امریکا، ہم جنس پرستوں اور عورتوں کے خلاف ہیں، ہمیں شدت پسند اسلام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی کیوں کہ اسلامی شدت پسندی امریکا کے لیے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے ہمیں اسلامی شدت پسندی سے سختی کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اورلینڈو حملہ آور کا والد ٹی وی پر بیٹھ کر طالبان کی حمایت کرتا ہے،ایسی شدت پسندانہ سوچ کے خاندان کو امریکا آنے کی اجازت ہی کیوں دی گئی، ہیلری کلنٹن اسلامی شدت پسندی کے الفاظ استعمال کرنے سے گھبراتی ہیں۔ صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ امریکا کا امیگریشن سسٹم خرابیوں سے بھرا پڑا ہے،سان برناڈینو، بوسٹن اور کلیو لینڈ کا مسلم خاندان امیگریشن سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کرتا ہے،مسلم امیگرینٹس کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوگی، اوباما انتظامیہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کو صحیح طرح کام کرنے نہیں دے رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید ہرزہ سرائی کی کہ شامی مہاجرین کو امریکا آنے کی اجازت دینا ایک اور بڑی غلطی ہوگی،امریکا کے پاس غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کا موثر نظام موجود نہیں، شامی مہاجرین کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)  اورلینڈو نائٹ کلب حملے کے بعد صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے صدراوباما سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ امریکی صدربراک اوباما نے اورلینڈو نائٹ کلب میں فائرنگ کو دہشتگردی اور نفرت انگیز عمل قراردیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ کے بعد صدربراک اوباما سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا، ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹ میں صدراوباما کو کمزور حکمران قرار دیا۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی متوقع صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہلیری کلنٹن اگر اسلام کو ریڈیکل نہیں کہتیں تو انہیں صدارتی انتخابات سے دستبردارہو جانا چاہیئے۔ ہلری کلنٹن نے اورلینڈوفائرنگ کے بعد بدھ کو وسکونسن میں انتخابی مہم ملتوی کردی، انتخابی مہم میں صدربراک اوباما کو بھی شرکت کرنا تھی۔ دوسری جانب اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پچاس افراد کی ہلاکت کو صدربراک اوباما نے دہشتگردی اورنفرت کا عمل قراردے دیا، اوباما نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری امریکی قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو شہر کے ایک نائٹ کلب میں حملہ کرنے والے مسلح شخص کی شناخت عمر متین کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 29 سالہ عمر متین امریکی شہری تھا اور وہ اورلینڈو کے جنوب میں سینٹ لوسی کاؤنٹی کے علاقے فورٹ پیئرس کے رہنے والے تھے۔ حکام کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو ان کے بارے میں سنہ 2013 سے معلومات تھی۔ اتوار کی شب کو متین کے پلس نائٹ کلب پر حملے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوئے ہیں۔ ایف بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ’حملہ آور متین بنیاد پرست اسلامی نظریات کی جانب مائل تھا۔‘
 
2
ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ عمر متین نے حملے سے پہلے ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کیا تھا اور خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا تھا۔ بعد میں اس تنظیم نے کہا کہ ان کے ’جنگجو‘ نے حملہ کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ اس میں براہ راست شامل تھی یا محض دعویٰ کر رہی ہے۔
 3
ایف بی آئی ایجنٹ رونالڈ ہوپر نے کہا کہ ایجنسی کو پہلی بار متین کے بارے میں سنہ 2013 میں پتہ چلا تھا جب انھوں نے اپنے ساتھیوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا تھا اور شدت پسندوں سے روابط کا دعویٰ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد معاملے کی پوری تحقیقات کی گئی تھی لیکن بعد میں کیس کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان سے سنہ 2014 میں منیر محمد ابو صالحہ سے تعلق کے بارے میں گفتگو کی گئی لیکن اس کے ’خاطر خواہ شواہد‘ نہیں ملے۔ ایف بی آئی کے ریڈار پر ہونے کے باوجود متین کو باضابطہ دہشت گردی کی واچ لسٹ میں نہیں رکھا گيا تھا اور فلوریڈا کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق اسے اسلحہ رکھنے کا لائسنس دیا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متین جی فور ایس کے لیے مسلح سکیورٹی افسر کے طور پر سنہ 2007 سے کام کر رہے تھے۔
 
4
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر متین ایک خود کار رائفل، ایک ہینڈ گن اور کچھ دھماکہ خیز مادہ سے لیس تھا۔ متین کی پیدائش نیویارک میں ہوئی تھی۔ ان کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اور بعد میں یہ لو فورٹ پیئرس منتقل ہو گئے۔ متین کی سابق اہلیہ ستارہ یوسفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متین پرتشدد اور خلل دماغ کے مرض کا شکار تھا اور اسے پر متعدد بار تشدد کیا۔ ان کی شادی سنہ 2009 میں انٹرنیٹ پر بات چیت کے بعد ہوئی تھی لیکن خاتون کے والدین کو جب مار پیٹ کا علم ہوا تو انھوں نے متین سے علیحدگی کروا دی۔
 
5
اس سے پہلے متین کی سابق اہلیہ نے واشنگٹن پوسٹ اخبار کو بتایا کہ ’متین بہت مذہبی نہیں تھا‘ اور جب وہ اس کے ساتھ تھی تو وہ پابندی سے جم میں ورزش کیا کرتے تھے۔انھوں نےکہا: ’وہ مستقل مزاج نہیں تھا۔ وہ مجھے مارتا تھا۔ وہ آتا اور مجھے کسی بات پر بھی پیٹنے لگتا جیسے کہ کپڑے ابھی تک کیوں نہیں دھلے یا کوئی کام کیوں نہیں ہوا۔‘

ایمزٹی وی (بلوچستان)کوئٹہ ، ائیر پورٹ روڈ پر پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. پولیس اور خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ چشمہ اچوزئی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے جس پر حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں پہنچیں جنہیں دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 7 دستی بم ، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، 2 دیسی ساختہ بم ، 3 کلاشنکوف ، 2 پسٹل اور مختلف راؤنڈز بھی ملے۔ دہشت گردوں میں ایک گورنمنٹ سائنس کالج کا طالب علم نکلا ، اس کے قبضے سے عبدالخالق کے نام کا کارڈ برآمد ہوا ۔ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے ہیں،واقعہ کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں،تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم جائے حادثہ کا تعین اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں دوران پرواز فوجی طیاروں کے تباہ ہونے یہ واقعہ پہلا نہیں ہے،ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کی مکمل تفصیلات بھی مہیا نہیں کی گئی ہیں یادرہے اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم اس وقت بھی سانحہ کی وجوہات، جگہ اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام پوشیدہ رکھے گئے تھے۔