Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(بزنس)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے لیے سبسڈائزڈ اشیا کے نرخوں میں مزید کمی کر دی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام اسٹورز پرکر دیا گیا ہے، دال مونگ (دھلی) کی قیمت3روپے، دال ماش (دھلی) کی قیمت 3 روپے فی کلو، جام شیریں 1500ملی لیٹر بوتل 5 روپے اور 800ملی لیٹر بوتل پر 4 روپے جبکہ سپر باسمتی چاول اور سپر سیلہ چاول کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر عوام کی سہولت کے لیے وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کا کامیاب آغاز ہو چکا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا، اس پیکیج کے نتیجے میں 22اشیائے خوردونوش پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے جس میں چینی ، گھی آئل، آٹا، چاول، مشروبات، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

اس پیکیج میں عوام کو مزید سہولت دینے کے لیے کچھ اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے جس میں دال مونگ (دھلی) کی قیمت 148سے کم ہوکر 145روپے فی کلو، دال ماش (دھلی) 273سے کم ہوکر270روپے فی کلو، جام شیریں 1500ملی لیٹر بوتل 265سے کم ہو کر 260، جام شیریں 800ملی لیٹر بوتل 152 سے کم ہوکر148روپے، سپر باسمتی چاول اور سپر سیلہ چاول کی قیمت 72روپے فی کلو سے کم ہوکر 69 روپے ہو گئی ہے، رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور کسی قسم کی کوئی قلت نہیں، شفافیت اور نگرانی کے لیے ویجیلنس اور آڈٹ کی ٹیمیں مختلف زونز، ریجنز کے اسٹوروں کی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ رمضان پیکیج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔

ایمز ٹی وی(بزنس)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی اجتماعی ترقی کے لیے کثیرملکی پروجیکٹ کا حامی ہے، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری اسی سلسلے کی کڑی ہے ، یہ منصوبہ خطے کی معاشی تقدیر بدل دے گا۔

اس سے نہ صرف پاکستان اور چین مستفید ہوں گے بلکہ جنوبی ایشیا، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کی معیشتوں کو بھی منسلک کرنے کا باعث ہوگا، گلوبلائزیشن کے اس دور میں لازم ہے کہ مشترکہ مسائل کے اجتماعی حل تلاش کیے جائیں اور اجتماعی دانش کے ذریعے خطے کے معاشی مسائل کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے۔ چین کے شہر کنمنگ میں چوتھی چین جنوبی ایشیا ایکسپوکے عالمی پیداواری صلاحیت میں تعاون سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایکسپو میں شامل ممالک کے لیے ایک دوسرے کے معاشی تجربات سے استفادے کے لیے بہت سی مثالیں موجود ہیں خصوصاًچین کی معاشی کارکردگی جو گزشتہ 4 دہائیوں سے معاشی میدان میں نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبہ سازی کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پیش کردہ معاشی بنیاد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سرمایہ کاری میں پہل کریں، حکومت پاکستان انھیں ترجیحی سہولتیں فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے ایکسپو کے دوران’ ایک پٹی ایک سڑک اور صنعتی تعاون‘ کے فورم سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ چینی حکومت کے اس پروجیکٹ اور سی پیک کے ذریعے خطے کے اربوں لوگ معاشی طور پر خوشحال ہوں گے۔

سی پیک کے ذریعے پاکستان اور چین کے معاشی تعاون کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ، اس منصوبے کے ذریعے چین کے مضبوط فنانشل سیکٹر اور تکنیکی جدت کو پاکستان کے وسائل کی بہتات اور سستی لیبر کے ساتھ یکجا کرنے میں مدد ملے گی جس کی بدولت خطے میں نئی معاشی تحریک پیدا ہو گی اور علاقے کے غریب عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

وفاقی وزیر نے چین کے صوبہ ینان کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری لی جی ہینگ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کے اعلیٰ افسران کا وفد بھی موجود تھا،چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد، چینگ ڈو میں پاکستان کی قونصل جنرل آمنہ بلوچ اور بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر عرفہ اقبال بھی موجود تھیں، ملاقات میں باہمی معاشی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ایکسپو کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا جنھوں نے پاکستان کو 234بوتھ فراہم کیے جو ایکسپو میں کسی بھی دوسرے ملک سے زائد تھے، اس ایکسپو کا آغاز 2007میں بیجنگ میں جنوبی ایشیا ٹریڈ فیئر کے نام سے ہوا، 2008 سے یہ کنمنگ میں چین امپورٹ ایکسپورٹ فیئر کے نام سے منعقد کیا جانے لگا جبکہ 2013 میں اس کا نام تبدیل کرکے چین جنوبی ایشیا ایکسپو رکھ دیا گیا۔

اس سال یہ ایکسپو 12 تا 17 جولائی تک منعقد کی جا رہی ہے جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

(کراچی) سندھ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے نام بھٹو سے لے کر فریال تالپور اور آصفہ بھٹو کے ناموں سے منسوب کردیئے اور بانیان پاکستان کے نام نظرانداز کردیئے گئے۔

سندھ حکومت نے مالی سال 17-2016 کے ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ کوئی منصوبہ آصفہ بھٹو کے نام پرہے تو کوئی اسپتال رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے نام سےمنسوب لیکن کسی چھوٹے بڑے منصوبے کا نام بانیان پاکستان کے ناموں سے منسوب نہیں کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے ناموں میں مادر جمہوریت کا ذکر ہے لیکن مادر ملت کا نام تک نہیں۔ سندھ حکومت کے 200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں 2 ہزار 773 منصوبے شامل ہیں جن میں سے اکثر پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے ناموں سے منسوب کئے گئے ہیں۔

مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نام سے منصوبے بھی سندھ کے بجٹ میں ہیں۔ ان میں بیگم نصرت بھٹو انڈر پاس اور گرلز کالج شامل ہے لیکن مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کے نام سے کوئی اسکیم نہیں۔ فریال تالپور کے نام سے بھی کارڈیک سرجری کمپلیکس تعمیر کیا جارہاہے، بجٹ میں شامل 2 ہزار 773 منصوبوں میں سے ایک منصوبہ قائداعظم ہاؤس میوزیم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے ہے لیکن اس اسکیم کی اب تک منظوری نہیں دی گئی۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)سائنس و ٹیکنالوجی میں ہونے والی حیران کُن پیش رفت کی بہ دولت بہت سی ایجادات پردۂ سیمیں سے نکل کر حقیقت کا رُوپ دھار چکی ہیں۔ اور اب جلد ہی روبوٹ پولیس اہل کار یعنی ’ روبوکوپ‘ بھی حقیقی دنیا میں جرائم کی بیخ کنی کرتے نظر آئیں گے۔ دبئی کے محکمہ پولیس میں 2020ء تک روبوٹ پولیس اہل کاروں کا دستہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چار برس کے بعد دبئی میں عالمی نمائش ( ایکسپو 2020) منعقد ہوگی۔ اس موقع پر روبوٹ پولیس اہل کار بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کے پہلے روبوٹ اولمپکس کا انعقاد بھی آئندہ برس دبئی میں ہوگا۔

روبوکوپس کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دبئی پولیس کے اسمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد رزوقی نے تفصیلات فراہم کیں۔ انھوں نے کہا،’’ روبوٹ مخصوص صورت حال میں پولیس افسر کی ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔‘‘ تاہم ڈائریکٹر جنرل نے ان ذمہ داریوں کی وضاحت نہیں کی۔

دبئی کے محکمہ پولیس کو جدیدترین ٹیکنالوجی کا ساتھ ہمیشہ سے حاصل رہا ہے۔ قیام امن، اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے دنیا کے کسی بھی خطے میں وضع ہونے والی مفید ٹیکنالوجی یہاں فوراً اپنا لی جاتی ہے۔ دو سال قبل پولیس افسران نے گوگل گلاس کا استعمال شروع کردیا تھا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپ بھی جاری کی تھی جس کے ذریعے عام شہری قانون شکنی سے متعلق ویڈیوز پولیس تک پہنچاسکتے تھے۔

گذشتہ اکتوبر میں، دبئی میں ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ہفتہ طویل کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔ اس کانفرنس کے دوران محکمۂ پولیس نے روبوٹ پولیس اہل کار کا اصل بمطابق نقل نمونہ ( پروٹوٹائپ) پیش کیا تھا۔ مگر ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے اس انسان نما روبوٹ میں پولیس افسروں والی کوئی صلاحیت دکھائی نہیں دے رہی تھی، سوائے اس کے کہ اس کے سر پر پولیس کی مخصوص کیپ موجود تھی۔ اس ضمن میں رزوقی کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ روبوکوپس کی تیاری کے لیے کسی کمپنی سے معاہدہ کرے گا، اور ’ فائنل پروڈکٹ‘اس نمونے سے کہیں بہتر ہوگی۔ ہیومنائیڈ روبوٹ کی تیاری کے بعد اس میں مصنوعی ذہانت ’ جگانے‘ کے لیے اسمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی گوگل اور آئی بی ایم سے بات چیت جاری ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے اداکار شاہد کپور کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں لفظ ’’پنجاب‘‘ سمیت 89 مناظر پر اعتراض کیا تھا اور سنسر بورڈ کے چیرمین کی جانب سے فلم پروڈیوسر پر عام آدمی پارٹی کے فنڈز سے فلم بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت میں ایک نئی سیاسی بحث نے جنم لیا تھا جب کہ فلم پروڈیوسر کی جانب سے سنسربورڈ کے اقدام کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا جس نے فلم کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کو 13 مناظر کی کمی کے ساتھ نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کیا جس پرممبئی ہائی کورٹ نے سنسر بورڈ کے 12 اعتراضات کو خارج کرکے فلم کو ایک کٹ کے ساتھ پاس کرنے کاحکم دیا ہے جب کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جس کی بنیاد پر فلم کے مناظر کی کمی کی جائے لہٰذا فلم کو 48 گھنٹوں میں اے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔

دوسری فلم کے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے نے فیصلے پراظمینان کا اظہار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں شاہد کپور، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کو 17 جون کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کردیا تھا جس پر انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب فلم میں پہلوان کی نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں کمی بھی کرلی ہے جس کے بعد ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرلی ہے جس کے بعد انہوں نے فلم میں نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جب کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے روپ کی تصویر جاری کرکے سب کو حیران کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کے نئے روپ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘روں برس دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(کھیل)  پشاورزلمی نے روٹھے شاہد آفریدی کو منالیا ہے جس کے بعد پی ایس ایل فرنچائز کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے آل راؤنڈر نے ’’سب ٹھیک ہے ‘‘کا اعلان کر دیا۔ شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے اولین ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے،مگر بعدازاں ان کے ٹیم اونر جاوید آفریدی سے تعلقات میں دراڑ آ گئی،اسی لیے وہ اگلا سیزن کسی اور فرنچائز کیلیے کھیلنا چاہتے تھے، گذشتہ روز ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں بھی آل راؤنڈرکا کہنا تھا کہ میں ایک پروفیشنل کرکٹر ہوں، جو فرنچائز بھی میری خدمات حاصل کرنا چاہے دستیاب ہوں، صرف پشاور زلمی کا پابند نہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ میری موجودہ ٹیم پشاور زلمی ہے لیکن اس تعلق کو آگے بڑھانے کیلیے مجھے جاوید آفریدی کے ساتھ کچھ معاملات طے کرنا ہیں۔ فرنچائز بنانے کا مقصد صرف پاکستان سپر لیگ کھیلنا نہیں بلکہ کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری لانا بھی تھا، زلمی کے منتظمین کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انھوں نے کھیل کے فروغ کیلیے پشاور اور خیبر پختونخواکے دیگر مقامات پر ٹورنامنٹس اور کیمپس کا اہتمام کیا تاہم کچھ مسائل حل طلب ہیں۔ بعد ازاں شاہد آفریدی کے تیور دیکھتے ہوئے پشاور زلمی نے انھیں منا لیا اور معاملات طے ہونے لگے، رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر نے صلح صفائی کا پیغام دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز کا ماحول قابل تحسین ہے جس کو میڈیا کو بھی سراہنا چاہیے، میں پشاور زلمی کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف نے فلمی کیرئیر کاآغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری سے سب کو گرویدہ بنالیا جب کہ کیرئیر کی دوسری فلم ’’باغی‘‘ کی کامیابی نے نوجوان اداکار کوشہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جس کے بعد انہیں کئی فلموں کی پیش کش کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کو ہدایتکارریموڈی سوزا نے اپنی ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار کی پیش کش کی ہے جس پر نوجوان اداکار نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جب کہ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے پرخوشی ہوگی ۔

واضح رہے کہ فلم ’’اے بی سی ڈی 2‘‘میں نوجوان اداکار ورن دھون اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ اداکاراپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود ماہ صیام کی رحمتیں سمیٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فلم نگری میں بھی افطارپارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس میں مختلف اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہےجب کہ گزشتہ روز بھی اداکار عمران خان کی جانب سے اپنے ماموں اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے اعزازمیں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں اداکار عامر خان نے مصروفیات کے باوجود شرکت کی اور افطار پارٹی میں خاندان کے افراد بھی شریک تھے تاہم عامرخان روزہ افطارکے فوراً بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)اداکارہ وینا ملک نے اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ پر مشتمل حمد کی ریکارڈنگ کرائی ۔ معروف قوال شیر میانداد اور وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ وینا ملک ، شیر میانداد ، اسد خٹک اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ کا ورد کرتے ہوئے رب العزت کی حمد ، ایمان کی تازگی وینا ملک کا ریکارڈ نگ میں بھرپور فنی صلاحیتوں کا اظہار ۔ معروف قوال شیر میانداد بھی اس سعادت میں وینا ملک کے ساتھ رب العزت کے پیارے نام اور اخلاص بھری ادائیگی وینا ملک کے خاوند اسد خٹک نے بھی خوب برکتیں سمیٹیں اور ہمنوائی کی وینا ملک کا کہناہے کہ حمد کی ریکارڈنگ کا آئیڈیا ذہن میں آنے کے بعد اس وقت سکون ِقلب نہیں ملا جب تک ریکارڈنگ نہیں کرا دی