ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)نیشنل ریکانسیئنس آفس (این آر او) نے این آر او ایل 37 نامی راکٹ کیپ کناورل فضائی اڈے سے خلا میں بھیجا ہے ۔ سیٹلائٹ کا کام نگرانی اور جاسوسی ہے اور اسے ڈیلٹا راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جو اب تک دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ بھی ہے۔ این آر او امریکا کے لیے جاسوسی سیٹلائٹ تیار کرتا ہے اور انہیں خلا میں بھیجتا ہے اور این آر او ایل 37 اس ضمن کا تازہ ترین سیٹلائٹ ہے جس کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں دی گئی بس اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ امریکی دفاع کے لیے ہے۔
ڈیلٹا فور راکٹ کی بلندی 232 فٹ ہے اور اس میں 3 راکٹ بوسٹر لگائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ 21 لاکھ پونڈ دھکیلنے کی قوت (تھرسٹ) پیدا کرتا ہے۔ لیکن اب بھی یہ سیٹرن فائیو راکٹ سے بہت پیچھے ہے جو انسان کو چاند پر لے گیا تھا جس کا تھرسٹ 75 لاکھ پونڈ کے برابر تھا۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)مائیکروسافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان کو 26.2 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس ڈیل کے بعد لنکڈ ان کے موجودہ سی ای او جیف وائینر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے تاہم وہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کو کمپنی امور میں رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے سی ای اور ستیا نڈیالا کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان نے بزنس حب کو دنیا بھر کے پروفیشنلز سے رابطے کا بہترین نیٹ ورک بنایا ہے تاہم ہم لنکڈ ان کے ساتھ مل کر اس نیٹ ورک کو مزید بہتر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ لنکڈ ان بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ ہے جس کو دسمبر 2002 میں بنایا گیا اور 2003 میں اس کو عام پبلک کے لیے لانچ کیا گیا تھا جب کہ لنکڈان کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 400 ملین کے قریب ہے جس میں سے 106 ملین افراد فعال صارف ہیں۔
ایمزٹی وی(آزادکشمیر)نیوسٹی اسلام گڑھ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ مخالفین کو اندازہ ہو گیا پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنانے جا رہی ہے ،مخالفین کی سازشیں اور گٹھ جوڑہمارا راستہ نہیں روک سکتے ، اقتدار پرستوں کے عزائم ناکام اور تمام ارمان ادھورے رہیں گے ،عوام نے وفاقی وزراء کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ،انھوں نے آزادکشمیر کو گلگت بلتستان سمجھ لیا تھا ، وفاقی وزراء کے ہوائی اعلانات پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی عقیدے اور نظیر یہ کی سیاست کر رہی ہے ، ہارس ٹریڈنگ کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں،دریں اثنا ء چکسواری میں افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کبھی کمپرو مائز نہیں کیا ،کسی کی غیر قانونی بات مانوں گا نہ کوئی ڈکٹیشن قبول کروں گا، سیاسی سوداگروں نے میرے خلاف جو گٹھ جوڑ بنا رکھے ہیں عوام کی طاقت سے ریت کے ان بتوں کو ریزہ ریزہ کر دیں گے ،جب تک زندہ ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ہماری موجودگی میں کوئی مائی کا لعل عوامی حقوق پر شب خون نہیں مار سکتا ۔ اس موقع پر سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق احمد ، سابق چیئر مین چوہدری سوار خان ، سابق ایڈ منسٹریٹر چوہدری خالد حسین ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم روپیال ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری ناظم حسن اور دیگر بھی موجود تھے
(چترال) ایڈونچرپسند سیاحوں کا ایک گروپ ان دنوں چترال میں موجود ہے، یہ گروپ موٹر سائیکل پر15 ہزارکلومیٹر کا سفرطے کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ’’کے ٹو ٹریول‘‘ نامی سیاحوں کا یہ گروپ موٹر سائیکلوں پر سفرکررہا ہے اور اب تک 9 ہزارکلومیٹر مکمل کرچکا ہے۔
گروپ کے ایک رکن نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چترال سے گلگت بلتستان جائیں گے اور وہاں سے آگے سفر کریں گے
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس علاقےکو اپنے سفرمیں رکھنے کےدو مقاصد ہیں ایک یہ کہ ہم موٹرسائیکل پر 15 ہزارکلومیٹر کا سفر کرکے عالمی ریکارڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں اور دوسرایہ کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات پرفضا اور انتہائی پرامن ہیں اورسیاحت کے لئے موضوع بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھرکے سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ چترال آئیں اوریہاں کے پرامن اورپرفضا ماحول کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن سے بھی لطف اندوزہوں
(کراچی) مالی سال 2015-16 ء کے پہلے گیارہ ماہ ( جولائی تا مئی 2015-16ء ) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، ، جبکہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 8فیصد زائد رہا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی 2014-15ء) کے دوران 21 ارب 85 کروڑ 90لاکھ ڈالرکی برآمدات کی گئیں ۔
جو رواں سال جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران2 ارب 70 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی سے 19 ارب15 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئیں ، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 12.37 فیصد کمی واقع ہوئی۔
دوسری جانب سے ملکی درآمدات گذشتہ سال کے ابتدائی گیارہ ماہ ( جولائی تا مئی 2014-15ء ) کے دوران 41 ارب 45کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں ، امسال جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران ایک ارب 13 کروڑ 70لاکھ ڈالر کم ہوکر 40 ارب 32کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں ، اس طرح درآمدات میں 2.74 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ جو 19 ارب 59کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا ، رواں سال کے دوران ایک ارب 56کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 21 ارب ایک 16کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، اس طرح تجارتی خسارے میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ایمز ٹی وی(لاہور) قائداعظم انٹرچینگ کے قریب تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق،جائے وقوعہ سے ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق قائداعظم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارنوجوان کو ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں رشید چوک کا رہائشی اٹھارہ سالہ شیراز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جس کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا.
مقتول شیراز کےلواحقین کا کہنا تھا کہ ٹرک کو اورنج لائن منصوبے میں استعمال کیا جا رہا تھا. پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا.
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’’پیپلز چوائس ایوارڈ 2016‘‘ اپنے نام کرنے کے بعد ’’ٹین چوائس ایوارڈ 2016‘‘ کے لیے بھی نامزد ہوگئی ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار فلم نگری کی ان صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث ایک الگ مقام بنایا ہے جب کہ اداکارہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں جس کے باعث اب ہالی ووڈ میں بھی ان پر ایوارڈز کی بارش شروع ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو امریکی ٹی وی سیریل ’’کوانٹیکو‘‘ میں بہترین اداکاری پر ’’ٹین ایوارڈ 2016‘‘ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے جس پر پریانکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کوانٹیکومیں اپنے اداکاری پر ٹین چوائس ایوارڈ کے لیے نامزدگی پرانتہائی پرجوش اور شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے ’’کوانٹیکو‘‘میں بہترین اداکاری پر پیپلزچوائس ایوارڈ 2016 اپنے نام کیا تھا۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)ہریتھک روشن اور سوزین خان کو بالی ووڈ کا خوش و خرم ازداواجی جوڑا مانا جاتا تھا اسی لیے دونوں کے درمیان طلاق نے سب کو حیران کردیا تھا لیکن دونوں نے ہی اس کی وجہ نہیں بتائی تھی تاہم اب سوزین نے اپنی زبان کھول دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ہریتھک روشن کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی اصل وجوہات سے کبھی پردہ نہیں اٹھایا گیا تھا جہاں کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سوزین خان اوراداکارارجن رامپال کی بڑھتی ہوئی دوستی نے ان کی ازدواجی زندگی کو نقصان پہچایا جب کہ ہریتھک روشن کوبھی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ جوڑا جارہا تھا لیکن سوزین نے خود ہی میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئے اپنے اور ہریتھک کے درمیان علیحدگی کی وجوہات کو بتادیا۔
سوزانے خان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی شدہ زندگی اس دوراہے پرپہنچ گئی تھی جہاں ہمیں محسوس ہوا کہ ہمارے لئے الگ ہونا ہی بہتر ہے کیونکہ ہم محبت سے عاری رشتہ برقرار رکھنا نہیں چاہتے تھے۔ طلاق کے باوجود ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، ہم ایک ساتھ نہیں رہتے تاہم پھر بھی ہمارے درمیان رابطے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کے حوالے سے ہم اپنے اختلافات ان کے سامنے کبھی نہیں لاتے تاکہ ہمارے بچوں میں عدم تحفظ کا احساس نہ پیدا ہو۔
ایمزٹی وی (بھمبھر)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ2016کا الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون حکومت بنائے گی سیاست غریب لوگوں کے حقوق اور بھمبر کی ڈویلپمنٹ کے لئے کرتا ہوں اگر میں سیاست میں نہ ہوتا تو میرا مخالف اور اس کے حواری پورے بھمبر کو ہڑپ کر جاتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسف منزل میں سٹی یوتھ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس حوالے سے طارق فاروق کا مزیدکہنا تھا کہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔