ایمزٹی وی (کھیل) یورو کپ فٹ بال دوہزار سولہ کے میچ میں جرمنی نے یوکرین کو دوصفر سے شکست دے دی. تفصیلات کے مطابق یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جرمنی اوریوکرین کے درمیان میچ کا آغاز ہواتوجرمنی نے میچ کی آغاز سے ہی حریف ٹیم یوکرین کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے. میچ کے پہلے ہاف کے انیسویں منٹ میں جرمن کھلاڑی شوکوڈران مستفی نے فری کک پر ہیڈ لگاکر گول کیا اور جرمنی کو ایک صفر کی برتری دلادی.میچ میں یوکرین کی جانب سےگول کرنے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہیں،تاہم جرمن کھلاڑی بسٹین شوائن نے دوسرا گول اسکور کرکے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.
ایمز ٹی وی(بزنس)رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ملکی برآمدات 12 فیصد کمی سے 21 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ برآمدات 41 ارب 45 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اس طرح جولائی سے مئی کے دوران تجارتی خسارہ 19 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا۔ ماہرین کے مطابق مالی سال 16- 2015ء میں توانائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار متاثر ہوئیں، مگر آئندہ مالی سال میں ایل این جی درآمد سے صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی اور ایکسپورٹ ری فنانس کے لئے شرح سود کو 3 فیصد کئے جانے سے صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کا امکان ہے
ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو ٹی او آرز کمیٹی کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے یا بائیکاٹ سے متعلق پارٹی چیرمین سے ہدایت مانگی جس پر عمران خان نے انہیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ شاہ محمود نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حزب اختلاف میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی جب کہ تحریک انصاف کوتنہا کرنے کی حکومتی خواہش سے بخوبی آگاہ ہیں، کل حزب اختلاف کے قائدین سے مشاورت کے بعدآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ جب کہ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ دبانے کی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اگر اس معاملے پر کمیشن نہ بنا تو عید کے بعد سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ مایوس کن ہے جو احتساب سے بھاگ رہی ہے جب کہ حکومت ایک بار پھر شریف خاندان کی کرپشن اور ٹیکس چوری سے عوام کی توجہ ہٹانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹرمز آف ریفرنس طے کرنے کےلئے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی کے 7 اجلاس ہوچکے ہیں لیکن دونوں جانب سے ڈیڈ لاک برقرار ہے جب کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوگا
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)موبائل پر ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے یوٹیوب نے ایک اور آسان سہولت متعارف کروا دی۔ یوٹیوب نے ایک فیچر اسمارٹ آف لائن کو متعارف کرایا ہے جس کے تحت ویڈیوز کو کسی اسمارٹ فون پر انٹر نیٹ کنکشن کے بغیر رات بھر میں ڈاﺅن لوڈ کر سکیں گے اور انہیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی دیکھا جا سکے گا ۔ یوٹیوب نے یہ فیچر ابھی بھارت کے اسمارٹ فون صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ اس کے لیے یوٹیوب نے بھارت میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں ائیر ٹیل اور ٹیلی نار سے شراکت داری کی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق کہ اس فیچر کو جلد انڈیا بھر میں کام کرنے والے موبائل نیٹ ورکس تک توسیع دی جائے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر ممالک جیسے پاکستان میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔ نئے فیچر کو صرف وہی صارفین استعمال کر سکیں گے جو سیلولر ڈیٹا نیٹ ورک سے منسلک ہوں گے تاہم یہ آپشن وائی فائی پر نظر نہیں آئے گا اور یوٹیوب ویڈیوز پر گرے ایرو پر کلک کر کے کلپس کو آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کر سکیں گے۔ یوٹیوب کے مطابق صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز پر کلک کر کے رات کو سو جائیں اور اگلی صبح اٹھیں گے تو وہ ویڈیو آف لائن دیکھنے کے لیے تیار ہوں گی اور کسی قسم کی بفرنگ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ ویڈیوز اسمارٹ فون میں ویڈیوز کے فولڈر میں محفوظ ہوں گی اور صارفین ان ویڈیوز کو موبائل ایپ کی مدد سے اپنے فون میں محفوظ کر سکیں گے
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا ہے کہ گھریلو استعمال، طالب علموں اور تحقیق کرنے والوں کو انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز پر مزید استثنیٰ دیا جائے۔ انٹرنیٹ سروسز پر 2 ایم بی پی ایس تک کے استعمال کو ٹیکس کی چھوٹ 4ایم بی پی ایس تک بڑھادی گئی ہے اسی طرح پہلے 1500 روپے ماہانہ انٹرنیٹ بلوں کی ادائیگی پر ٹیکس عائد کیا جارہا تھا جو اب 2500 روپے ماہانہ کے بلوں پر عائد ہوگا اس طرح ماہانہ بلوں کی بنیاد پر بھی انٹرنیٹ پر ٹیکس کی چھوٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ماہرین کے مطابق اس تجربے میں ایک کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے اور 2 سال کی محنت کے بعد کارب فکس نامی تجربے کے ذریعے آئس لینڈ میں 540 میٹر گہرائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پتھر کو دبایا گیا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کرہ ارض کو گرم کررہی ہے ۔ ماہرین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں پانی ملایا اور اس کے زمین کے نیچے بیسالٹ چٹانوں کی مدد سے ماحول دشمن گیس پتھر میں تبدیل ہوگئی۔ اس عمل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پانی میں گھولا جاتا ہے اور اس مکسچر کو بیسالٹ نامی آتشیں چٹانوں پر ڈالا جاتا ہے۔ اس سے کیمیائی عمل ہوتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ ٹھوس کیلسائٹ میں تبدیل ہوجاتی ہے اوراس طرح ایک مضر گیس پتھر کے قید خانے میں بند ہوجاتی ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر اداروں نے کارب فکس پروگرام 2012 میں آئس لینڈ میں شروع کیا جہاں دنیا کا سب سے بڑا جیوتھرمل ( ارضی حرارتی) بجلی بنانے کا نظام موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نظام بہت تیزی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کیلسائیٹ میں تبدیل کردیتا ہے۔ 2 سال کے اندر 250 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو 1500 فٹ گہرائی میں چٹانوں پر ڈال کر انہیں پتھریلا بنادیا گیا اور 95 فیصد گیس کو بے ضرر پتھر کردیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس طریقے سے ماحول دشمن گیس کو بڑی تیزی سے پتھر بناکر مضر گیس کو ختم کیا جاسکتا ہے تاہم اسے بڑے پیمانے پر قابلِ عمل بنانے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی ۔ دوسری جانب اس عمل میں پانی کی خاصی ضروری ہوتی ہے اور فی ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے لئے 25 ٹن پانی درکار ہوتا ہے۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں افغان نژاد حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعدادپچاس ہوگئی، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، سوگ میں امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان نژاد حملہ آورعمر متین نے ریاست فلوریڈا کے شہر اولینڈو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں رات دو بجے گھس کر کئی لوگوں کو یرغمال بنالیا، حملہ آور کی فائرنگ سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور ترپن زخمی ہوگئے، حکام ہلاکتوں میں خدشے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ حملہ آور عمر متین اور نائٹ کلب کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملے سے پہلے عمر متین نے نائن ون ون پر کال کرکے دہشتگردانہ اقدام کا عندیہ دیا اور داعش سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا، پولیس نے عمر متین سے دوہزار تیرہ ،دوہزار چودہ میں پوچھ گچھ کے بعد ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا تھا۔ حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مار کر عمر کے زیراستعمال کمپیوٹر،لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء کو قبضےمیں لیکر تحقیقات کا آغازکردیا، تاہم حملہ آور کی کسی دہشتگرد تنظیم سے وابستگی ظاہرنہیں ہوئی۔ حملے پر امریکی صدر نے گہرے دکھ اورغم میں کہا کہ وہ مرنے والوں کیلئے دعاگو اور اورلینڈو کی عوام کیساتھ ہیں، سوگ میں امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) جنوب مغربی جرمنی میں ہزاروں افراد نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے امریکی ایئر بیس کے سامنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر پاکستان، افغانستان، عراق، شام اور یمن میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے کا انعقاد ’’اسٹاپ ریمسٹن، نو ڈرون وار‘‘ نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے مطابق ریمسٹن بیس امریکا میں موجود ڈرون آپریٹرز اور پاکستان، عراق، افغانستان، یمن اور شام میں موجود ڈرون جہازوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرتی ہے، پولیس کے مطابق امریکی ایئربیس کے قریب انسانی ہاتھ کی زنجیر بنانے میں 3 سے 4 افراد نے حصہ لیا جبکہ منتظمین کے مطابق مظاہرے میں 5 سے 7 ہزار افراد شریک تھے، جرمنی میں موجود یہ بیس یورپ میں امریکی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ریمسٹن کے ذریعے ڈرون کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا کی اجازت جرمنی کے آئین کے خلاف ہے جبکہ اس بیس کے سیٹلائٹ اسٹیشن کو بند ہونا چاہیے، ریمسٹن میں موجود امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ایمزٹی وی(پشاور) کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلم چیک پوسٹ پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے پشاور سے پنجاب جانے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس حوالے سے کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 پستول ، 2 کلاشنکوف اور مختلف بور کے 30 ہزار سے زائد کارتوس بھی شامل ہیں ۔ یہ تمام اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا، اس کی شناخت افغان شہری عمر متین کے نام سے ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’پلس اورلینڈو‘ نامی نائٹ کلب میں فائرنگ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمی و ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی تاہم پولیس کے مطابق نائٹ کلب پرحملہ کرنے والا مسلح شخص ماراگیا مسلح حملہ آور نے جسم سے بم باندھ رکھاتھا۔ فائرنگ کے بعد بحفاظت نائٹ کلب سے باہر نکلنے والے کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ایک مسلح شخص نے اچانک کلب میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اور کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنے جبکہ دیگر افراد کو اس علاقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد نائٹ کلب کے فیس بک پیج پر بھی انتظامیہ کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ ’تمام افراد کلب سے باہر نکل جائیں اور بھاگتے رہیں۔‘ گورنر نے اورلینڈو شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوئی۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص عمر متین افغان نژاد امریکی شہری ہے، واقعے کے بعد اورلینڈو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایف بی آئی نے صدر اوباما کو بریفنگ دی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میتن نے حملے سے قبل داعش سے وفاداری کا اظہار کیا تاہم ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ متین کے داعش سے رابطوں کے شواہد نہیں ملے، تحقیقات جاری ہیں۔ کرسٹینا گریمی کو کنسرٹ ختم ہونے کے بعد گولی ماری گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورکو ہلاک کردیا گیا ہے، گولی لگنے کے نتیجے میں گریمی زخمی ہوئی تاہم انھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔