Wednesday, 20 November 2024

(کراچی) صوبہ سندھ کا 8 کھرب 69 ارب 12 کروڑ روپے کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے، بجٹ خسارہ 14.50 ارب روپے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے آئندہ مالی سال 2016-2017 کے لیے سینئر وزیر خزانہ ، منصوبہ بندی و ترقیات ، زراعت اور توانائی سید مراد علی شاہ 8 کھرب 69 ارب 12 کروڑ روپے کا آج سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے،جس میں صوبے کی کل آمدنی کا تخمینہ 8 کھرب 54 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جب کہ بجٹ خسارہ 14 ارب 62 کروڑ روپے متوقع ہے۔

یاد رہے سندھ بجٹ کے حوالے سے جمعہ کو سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں چیف منسٹر ہاوٴس میں منعقد ہوا تھا،جہاں باہمی مشاورت کے بعد کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

265ارب کا ترقیاتی بجٹ

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے صوبے کا کل ترقیاتی بجٹ 265 ارب روپے ہو گا،جس میں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 225 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جب کہ بجٹ میں 40 ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے،پولیس محکمے میں 20 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔

سندھ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

سندھ کے بجٹ برائے مالی سال 2016-2017 کے لیے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں وفاقی حکومت کی طرح 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ مختلف اسامیوں کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا ۔ صوبائی محصولات میں اضافہ کا طریقہ کار

بعض صوبائی ٹیکسوں کی شرحوں میں اضافہ اور ردوبدل بھی کیا جائے گا ۔ ان میں انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ، پروفیشنل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس شامل ہیں ۔ خدمات پر سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع کی جائے گی اور خدمات کے مختلف شعبوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی طرف حاصل آمدن

وفاقی حکومت سے سندھ کو اپنے حصے کی رقم کے طور پر 5 کھرب 61 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ۔ اس میں قابل تقسیم محاصل سے حاصل ہونے والی رقم کا تخمینہ 4 کھرب 93 ارب 17 کروڑ روپے براہ راست منتقلیوں کا تخمینہ 54 ارب روپے اور آکٹرائے اینڈ ضلع ٹیکس کے بدلے ملنے والی گرانٹس کا تخمینہ 13 ارب 25 کروڑروپے لگایا گیا ہے۔

صوبائی محصولات سے متوقع آمدنی

دوسری جانب صوبے کو اپنے محصولاتی اور غیر محصولاتی ذرائع سے ہونے والی ریونیو آمدنی کا تخمینہ ایک کھرب 66 ارب روپے لگایا گیا ہے،اس میں سے خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 78 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا جائے گا ، جو رواں مالی سال کے 61 ارب روپے کے ہدف سے 17 ارب روپے زیادہ ہے۔

دیگر ذرائع سے حاصل آمدن کا تخمینہ

دیگر ٹیکسوں سے76 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ غیر محصولاتی ذرائع سے 12 ارب روپے کی آمدنی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔ دیگر ذرائع سے تقریبا ایک کھرب 17 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے ۔ ان میں سرمایہ جاتی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی ، غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے متوقع آمدنی ، وفاقی حکومت کے تعاون چلنے والے منصوبوں کے لیے ملنے والی رقم ، رواں بجٹ کا کیری اوور کیش بیلنس اور صوبے کے پبلک اکاوٴنٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے ۔

بجٹ اخراجات کا تخمینہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریونیو اخراجات کا تخمینہ 5 کھرب 60 ارب روپے لگایا گیا ہے ،جو رواں سال کے نظرثانی شدہ بجٹ 5 کھرب ایک ارب روپے کے مقابلے میں 59 ارب روپے زیادہ ہے ۔ حکومت سندھ کے سرمایہ جاتی ( کیپٹل )اخراجات کا تخمینہ 26 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل

بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے آئندہ سال کے لیے کل ترقیاتی بجٹ 265 ارب روپے ہو گا ۔اس میں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 2کھرب25 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔اس میں سے صوبائی اے ڈی پی کے لیے2 کھرب روپے اور اضلاع کے اے ڈی پی کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

غیرملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کا تخمینہ

غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 28.25 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے سندھ میں منصوبوں کے لیے 12 ارب روپے ملنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ آئندہ سال کے بجٹ میں انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس

پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ پروفیشنل ٹیکس میں بھی خاطرخواہ اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ خدمات پر سیلز ٹیکس کا دائرہ ان خدمات تک بھی وسیع کیا جائے گا،جو اب تک اس دائرے میں نہیں آتی ہیں،انفرا سٹرکچر سیس کی شرحوں میں 5.2 سے 10 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رجسٹریشن فیس اور اسٹیمپ ڈیوٹی پر نظرثانی اور نئی ویلیو ایشن ٹیبل بنائی جائے گی ۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد رعایت اور تاخیر سے ادائیگی کرنے والوں کو 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

کراچی میگا پروجیکٹس

بجٹ میں کراچی کے ایک درجن سے زیادہ میگا پروجیکٹس کے لیے رقوم بھی مختص کی گئی ہیں ۔ ان میں ”کے ۔ 4 “ ، ایس ۔ 3 ، اورنج لائن بس پروجیکٹ ، فلائی اوورز اور انڈر پاسز کے منصوبے شامل ہیں،سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے مجموعی طور پر 2 کھرب 43 ارب روپے مختص کیے جائیں گے،جو کل بجٹ کا تقریبا 28.5 فیصد ہو گا۔

محکمہ تعلیم

محکمہ تعلیم کے لیے 164 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، جس میں سے 151 ارب روپے کے غیر ترقیاتی اور 13 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات شامل ہوں گے۔

تعلیم کے شعبے میں جو نئے اہم منصوبے شروع کیے جائیں گے،ان میں میمن گوٹھ کراچی میں انجینئرنگ کالج کے قیام ، 25 او لیول اسکولز اور 25 کمپری ہینسو اسکولز کے قیام کے منصوبے بھی شامل ہوں گے ۔ سکھر میں خواتین کی یونیورسٹی کے لیے بھی بجٹ مختص کیا جائے گا ۔

محکمہ صحت

محکمہ صحت کے لیے 79 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، جس میں سے 65 ارب روپے کے غیر ترقیاتی اور 14 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات شامل ہیں ۔ صوبے میں امن وامان کے لیے مجموعی طور پر 80ارب روپے مختص کیے جائیں گے ، جو رواں سال کے نظرثانی شدہ بجٹ سے تقریبا 22 فیصد زیادہ ہے۔

محکمہ صحت میں 7 تعلقہ اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے ساحلی علاقوں میں تیمر کے جنگلات لگانے کے لیے پونے 3 ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی ۔ گورکھ ہل کی ترقی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

محکمہ آب پاشی

محکمہ آب پاشی کے لیے 31.96 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزکی گئ ہے جس میں سے 19.18 ارب روپے کا غیر ترقیاتی اور 12.78 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔

محکمہ زراعت

محکمہ زراعت کے لیے 17.13 ارب روپے مختص کیے جائیں گے ، جس میں سے 6.35 ارب روپے کا غیر ترقیاتی اور 12.78 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔

محکمہ ورکس اینڈ سروسز

محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے لیے 26.09 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا ، جس میں سے ترقیاتی بجٹ 11.50 ارب روپے شامل ہیں ۔ وفاقی حکومت کے اشتراک سے چلنے والے منصوبوں کے لیے میچنگ گرانٹ کے طور پر 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سندھ میں پینے کے پانی ،بجلی اور گیس کے منصوبے

کراچی کے پانی کے منصوبے کے ۔ 4 کے لیے سندھ حکومت اپنے حصے کی رقم میں سے 6 ارب روپے مختص کرے گی ۔ آئندہ سال تھر کول فیلڈز کے لیے پینے کے پانی کی اسکیموں کے لیے سندھ کے بجٹ میں 10 ارب روپے کا خصوصی بجٹ رکھا جائے گا۔

یاد رہے رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے لیکن اس بجٹ میں 60 کروڑ روپے کی کٹوتی کر دی گئی ہے ۔ رواں مالی سال میں اس مد میں نظرثانی شدہ بجٹ 2.4 فیصد ہے ۔بجٹ میں تھر میں مزید 50 آر او پلانٹس کی تنصیب کے لیے بھی رقم مختص کی جائے گی،سندھ کے دیہات کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے پونے 3 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سندھ کے بلدیاتی اداروں کے لیے مختص بجٹ

حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے بلدیاتی اداروں کے لیے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بلدیاتی حکومتوں کو اپنے اخراجات کے لیے 65 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی طرف سے آکٹرائے اینڈ ضلع ٹیکس کے بدلے 11.30 ارب روپے کی گرانٹ ملنے کی توقع ہے ۔ یہ رقم بلدیاتی اداروں کو براہ راست منتقل کر سکیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے کیااور خوب شہرت حاصل کی جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں بڑھ رہی تھیں اور دنوں اداکار ایک ساتھ ہی کئی مقامات پر دیکھا گیا تھا تاہم اب دونوں ادکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے طویل عرصہ دوستی کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ رہائش بھی ختم کردی ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے بھی کردی ہے جب کہ اپنی دوستی کی ناکامی سے دلبرداشتہ اداکار سدھارت ملہوترا فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے 2 ہفتے قبل ہی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا ونچر کی قربتیں بالی وڈ میں ہر جگہ زیربحث ہیں، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور لولیا اس سال کے آخر میں شادی کرلیں گے تاہم سلمان خان نے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔

نئی اطلاع کے مطابق لولیا ونچراپنے بوائے فرینڈ کے زیادہ سے زیادہ قریب رہنے کے لیے ان کے گھر کے قریب اپنا گھر خریدنے کا پروگرام بنارہی ہیں۔ لولیا نے سلمان کے گھر کے قریب نیا فلیٹ ڈھونڈنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات درست ہوئی تو پھر ان دونوں کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)کوئٹہ میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں سے بائیکاٹ پر ہیں ۔ وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے ،جسکی وجہ سے سائلین تیسرے روبھی مشکلات سے دوچار ہیں ، تمام عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔ بلوچستان کی وکلاء تنظمیوں کی جانب سے تین روز کے بائیکاٹ اور سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے 8 جون کو گھر سے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مقابلے میں اس سال پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے نے کامیابی حاصل کرلی، انھوں نے کا کہا یہ اعزاز میرے ملک پاکستان کا ہے انھوں نے کہا کہ میرے بے شمار پرستاروں کی بے لوث دعاؤں سے مجھے مسز پاکستان ورلڈ 2016 کا اعزاز ملا ہے، اس سے میرے فن میں مزید نکھار آئے گا، یہ اعزاز صرف میرا نہیں میرے ملک پاکستان کا ہے۔ مسکان جے کا مزید کہنا ہے کہ میں مستقبل بھی اس طرح کے کئی اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہوں گی، انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک بڑے پروجیکٹ کی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے ،جس کا آغاز جلد ہوگا ۔

 
ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی میں پرائیویٹ کے امتحانات میں نتائج تبدیلی کا سب سے بڑا اسکینڈل پکڑا گیا ہے ،جامعہ کراچی میں بی کام پرائیویٹ کے 251 طلبہ کے نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاکھوں روپے کے عوض نتائج تبدیل کرنے والے خود جامعہ کراچی اور کالجز کے اساتذہ نکلے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوث اساتذہ کے خلاف جامعہ انتطامیہ نے کوئی موثر کارروائی نہیں کی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار ایجنٹوں نے نہیں بلکہ استادوں نے یہ کام سرانجام دیاہے ۔جامعہ کراچی نے بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج چند ہفتے قبل جاری کیے تھے ،نتائج جاری ہونے کے بعد جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کو چند طلبہ نے نتائج کے حوالے سے شکایت کی تو ناظم امتحانات ڈاکٹر ارشدا عظمی نے تمام پیپرز کی ازسر نو تحقیقات کا حکم دیا ۔تحقیقات کے نتیجے میں جامعہ کراچی میں پرائیویٹ کے امتحانات میں نتائج تبدیلی کا سب بڑااسکینڈل پکڑا گیا ۔ذرائع کے مطابق نتائج کی تبدیلی میں نہ صرف نقل مافیا کے ایجنٹ ملوث رہے بلکہ کئی اساتذہ نے بھی نقل مافیا کے ساتھ مل کر بی کام پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج تبدیل کیے ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق اساتذہ نے بی کام پرائیویٹ کے پیپرز اکنامک آف پاکستان، ایڈوانس اکاؤنٹنگ، پرنسپلز آف مینجمنٹ کے نتائج تبدیل کیے اور جامعہ کی انتظامیہ کو اس بات کے بھی ثبوت مل گئے ہیں کہ نقل مافیا اور اساتذہ نے نتائج کی تبدیلی کے لیے امیدواروں سے لاکھوں روپے وصول کیے ہیں۔ جامعہ کراچی انتظامیہ نے غیر قانونی طورپر 251طلبہ کے نتائج تبدیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج تبدیل کرنے والے اساتذہ کو آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ جامعہ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ارشد اعظمی کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ نے نتائج تبدیل کیے ان کے بل بھی روک لیے ہیں،انہیں ائندہ امتحانات سے متعلق کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا اپنے کرئیرکے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی وقت تھا جب وہ محض ایک ہی فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن یقین نہیں آتا کہ انڈسٹری میں 11 برس بیت گئے اور متعدد فلمیں بھی کر ڈالیں اور اس دوران وہ مختلف قابل لوگوں سے بھی ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اتنے عرصے میں بے شمار بہترین مواقع ملے اوراپنی اداکاری کے حوالے سے انہوں نے بے پناہ تعریفیں بھی سمیٹیں جس کے لئے وہ خواد کوخوش قسمت بھی سمجھتی ہیں۔

اپنی نئی آنے والی مراٹھی فلم ایک البیلہ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ مراٹھی فلم میں کام کر نے کی بھی خواہش رکھتی تھیں. اداکارہ نے سب بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کر نے کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کی دلچسپی کا اظہار نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچتی ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ جس کسی کے بھی ساتھ اور جس طرح کا بھی کام کر رہی ہیں وہ بہتر ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکارہ اپنے کرئیر میں اب تک اکشے کمار، جان ابراہم، ابھیشیک بچن، عمران ہاشمی، سنجے دت اور سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی) مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں منی لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ کیخلاف گاڑی چھیننے، فراڈ او دھوکہ دہی سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نےسرفرازمرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

عدالت نے سرفرازمرچنٹ گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس جون تک ملتوی کردی، سرفرازمرچنٹ کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

گزشتہ سماعت میں بھی کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 11جون کو پیش کیا جائے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرون ملک ہے اس لیے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، جس پرعدالت نے ملزم کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کاحکم دیا تھا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیكشن كمیشن نےغیر ملكی فنڈز كیس میں تحریك انصاف سے فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات طلب كرتے ہوئے سماعت 18جولائی تك ملتوی كردی ہے۔
الیكشن كمیشن میں چیف الیكشن كمیشنر سردار محمد رضا كی سربراہی میں 3 ركنی بنچ نے كیس كی ان كیمرہ سماعت كی جس میں دونوں جانب سے دلائل سننے كے بعد الیكشن كمیشن نے تحریك انصاف كو ہدایت كی كہ وہ غیرملكی فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات الیكشن كمیشن كو پیش كرے جس كے بعد سماعت 18 جولائی تك ملتوی كردی گئی ہے۔
سماعت كے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے درخواست گزار اكبر ایس بابر نے كہا كہ الیكشن كمیشن نے یقین دہانی كروائی ہے كہ مزید تاخیربرداشت نہیں كی جائے گی، اسلام آباد ہائیكورٹ میں معاملہ زیرالتواہے، اگر 18 جولائی كو ہائیكورٹ نے فیصلہ نہ دیا تو الیكشن كمیشن باقاعدہ سماعت كرے گا۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے

میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں سے بائیکاٹ پر ہیں ۔

وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے ،جسکی وجہ سے سائلین تیسرے روبھی مشکلات سے دوچار ہیں ، تمام عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔

بلوچستان کی وکلاء تنظمیوں کی جانب سے تین روز کے بائیکاٹ اور سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے 8 جون کو گھر سے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا