Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر نیا کامیڈی شو آن ائیر ہونے جا رہا ہے جس میں انڈین سپنر ہربھجن سنگھ اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ مذاق لیگ نامی اس کامیڈی سو میں جج بننے کیلئے ہربھجن نے تو اس شو کیلئے حامی بھر لی ہے لیکن شعیب اختر سے بات چیت جاری ہے

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد فلموں اور اشتہارات میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے دپیکا نے 3 دن کام کا معاوضہ 8 کروڑ روپے طلب کیا جس کے بعد وہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی شخصیات شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کے برابر آ گئی ہیں تاہم دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر تشہیری کمپنی کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)90ء کی دہائی میں بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کو کون بھول سکتا ہے۔ دونوں کی جوڑی کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ روینہ ٹنڈن نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن تھیں تو اکشے کمار نے خواتین کے خوابوں میں بسیرا کیا ہوا تھا۔ اکشے اور روینہ کی جوڑی نے نہ صرف کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ ان پر فلمائے ہوئے سینکڑوں گانے بھی بے پناہ مقبول ہوئے۔ ان میں ٹپ ٹپ برسا پانی اور تو چیز بڑی ہے مست مست قابل ذکر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہ دور تھا جب روینہ ٹنڈن اپنے ساتھی اداکار اکشے کمار کے عشق میں پاگل ہو چکی تھیں۔ فلم مہرہ کی ریلیز کے وقت دونوں کے درمیان یہ تعلق انتہائی گہرا ہو چکا تھا۔ ہر کوئی اسے پیار کی مکمل کہانی قرار دیتا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں، یک جان دو قالب ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ بالی ووڈ میں اکشے اور روینہ کے درمیان محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی اور سب ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب روینہ ٹنڈن نے فلمیں ہی سائن کرنا چھوڑ دیں کیونکہ اکشے کمار نہیں چاہتے تھے کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام کریں۔

بعد ازاں 1999ء میں بھارتی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ اکشے کمار ان سے شادی کیلئے پرعزم ہیں حتیٰ کہ دونوں منگنی بھی کر چکے ہیں لیکن اکشے اسے میڈیا کے سامنے ابھی نہیں لانا چاہتے کیونکہ اس سے ان کے فلمی کیریئر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آپ سوچ رہے ہیں اتنی محبت کے باوجود یہ بھارتی فلمی جوڑا آخر شادی کے بندھن میں کیوں نہ بندھ سکا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی وجہ اداکارہ ریکھا تھیں۔ روینہ ٹنڈن کو شک تھا کہ اکشے اور ریکھا کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں، جو ان سے برداشت نہ ہو سکے اور انہوں نے کھلاڑی سے کنارہ کر لیا۔ اکشے کمار کے ساتھ بریک اپ کے بعد روینہ ٹنڈن نے میڈیا کو کئی شاکنگ انٹرویوز دیئے جن میں اس نے بتایا کہ وہ اکشے سے سوائے وفاداری کے اور کچھ نہیں چاہتی تھی۔ ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے الزام لگایا کہ اکشے کمار دل پھینک عاشق تھے، وہ جس لڑکی سے ملتے اسے پرپوز کر دیتے تھے۔ غرض بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اکشے اور روینہ کی شادی تو نہ ہو سکی لیکن فلم بین پردہ سیمیں پر ان کی جاندار اداکاری اور کیمسٹری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عرب میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دفاتر ، تعلیمی اداروں ، کارخانوں اور عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہو گی اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اداروں کو 20ہزار ریال تک جرمانے کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اس حیرت انگیز کور کو تیار کرنے کے لیے ڈیولپر نے سب سے پہلے اینڈروئیڈ مارش میلو کا ایک خاص ورژن تیار کیا اور اسے خصوصی طور پر تیار کردہ سرکٹ بورڈ میں منتقل کیا۔ اس بورڈ کو بیٹری، بوسٹ کنٹورٹر اور ریزیسٹر سمیت ایک تھری ڈی تکنیک سے تیار کردہ کور میں نصب کرنے کے بعد ایک عام دکھائی دینا والا کور تیار کیا۔ لیکن یہ کوئی عام کور نہیں تھا بلکہ اس سے جڑی تار کو آئی فون میں لگانے کے بعد آئی فون پر اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم چل جاتا ہے۔ ڈیولپرنے آئی فون 6 پراس کور کے ذریعے اینڈروئیڈ چلانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہی نہیں اس کور کے ذریعے آئی فون میں اضافی خوبیاں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ مثلاً اس میں یو ایس بی اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹس کے علاوہ ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔

ڈیولپر ایپل کے لیے پہلے بھی کئی کامیاب ایپلی کیشن بنا چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ ایپل واچ پر ونڈوز95 چلا کر بھی دنیا کو حیران کر چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)کچھ برس قبل بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنویرکپورنے سلمان خان اورکترینہ کیف کے درمیان دراڑیں ڈال کر اپنی نئی پریم کہانی شروع کی تھی لیکن پھریہ پریمی جوڑا بھی ٹوٹ گیا لیکن اب تک رنبیرکو کسی سے دوبارہ محبت نہیں ہوئی تاہم چند روزقبل ان کا نام سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت کے ساتھ جوڑا گیا، یہ یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اتنی مقبول ہوئی کہ ٹوئٹر پر رنبیر کنگنا کا ہیش ٹیگ گردش کرنے لگا۔ کنگنا سے محبت کی خبروں پر رنبیرکو پہلے تو حیرت ہوئی لیکن خبریں یہ ہے کہ وہ انتہائی غصے میں ہیں۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ رنبیر یہ بات بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس قسم کی خبریں پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے لیکن فی الحال رنبیر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریزکررہے ہیں ۔ اگر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ان خبروں کو بڑھاوا دیا تو پھر وہ اپنی زبان بند نہیں رکھیں گے اوراس واقعے میں ملوث افراد کو کھری کھری سنائیں گے۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان دھواں دار عشق اب عداوت میں بدل چکی ہے اور دنوں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بعد اپنے نجی معاملات عدالت میں لے آئے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)راج کندرا اداکارہ کوان کے پسندیدہ ریسٹورینٹ لے کرگئے جہاں انھوں نے سب سے پہلے انھیں پھول کا گلدستہ اور کارڈ پیش کیا، پھر ان کے پسندیدہ پکوان کے لیے آرڈر دیے اور کیک بھی کاٹا، اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے دن کی مناظر کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہیں۔ شلپا نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے شوہر ان سے اتنا پیار کرتے ہیں، وہ بھی اپنی فیملی سے بے حد پیار کرتی ہیں،ان کی فیملی ہی ان کی اولین ترجیع ہے۔

ایمزٹی وی(صحت)ڈاکٹر قولان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران افطار کے فوری بعد سگریٹ پینے والے افراد میں جسمانی جھٹکوں، ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کیوں کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جب کہ ایسے افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے تاہم افطار کے تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پرایسا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹرقولان کا کہنا ہے کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے جب کہ طبی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل کے امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اوراسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے مہینے سے فائدہ اٹھا کر سگریٹ نوشی ترک کی جاسکتی ہے، اگر جسم کو 12 سے 16 گھنٹے تک تمباکو نوشی سے دور رکھا جاسکتا ہے تو یہ عمل سال بھر بھی ہوسکتا ہے اس لئے رمضان المبارک کے دوران اگر تمباکو نوشی سے اجتناب کیا جائے تو اس سے مکمل جھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)دوری جدول میں شامل ہونے والے نئے 4 عناصرمصنوعی ہیں جنہیں تجربہ گاہ میں 2 چھوٹے ایٹمی مراکز کو مدغم کر کے تیار کیا گیا ہے، ان چار نئے کیمیائی عناصرکے نام تجویز کیے گئے ہیں جو جنوری میں دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں شامل کیے گئے تھے۔ اب تک ان عناصرکو صرف ان کے ایٹمی وزن سے یاد کیا جاتا تھا، یعنی علی الترتیب 113، 115، 117 اور 118 تاہم اب ان کے نام نِہونیم (nihonium)، موسکوویم (moscovium)، ٹینیسین (tennessine) اور اوگانیسن (oganesson) رکھ دیئے گئے ہیں۔ 2011 کے بعد پہلی بار دوری جدول میں عناصرشامل کیے جا رہے ہیں اور اس طرح جدول کی ساتویں قطار مکمل ہو جائے گی۔ یہ نام 5 ماہ تک مشورے کے لیے کھلے رہیں گے اور 8 نومبر 2016 تک کوئی نیا نام سامنے آنے پر ان عناصر کے ناموں کی تبدیلی کی جاسکتی ہے تاہم مقررہ مدت کے بعد ان عناصر کے ناموں کو مستقل کردیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ فزکس اورانٹرنیشنل یونین آف پیوراینڈ اپلائیڈ کیمسٹری کریں گے۔ نِہونیم: یہ عنصر جاپان میں دریافت کیا گیا تھا اس لیے اس کا نام جاپان کے جاپانی نام پر رکھا گیا ہے۔ ماسکوویم: یہ ماسکو کے نام پر رکھا گیا ہے کیوں کہ اسے وہاں دریافت کیا گیا تھا۔ ٹینیسین: امریکی ریاست ٹینیسی کے نام پر رکھا گیا۔ اوگانیسن: ایٹمی ماہرطبیعیات یوری اوگانیسین کے نام پر رکھا گیا جنھوں نے نئے عناصر کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی، جس کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھ کر 21 ہزار 200 میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، جبکہ اس وقت بجلی کی پیداوار 16 ہزار 548 میگاواٹ ہے۔

وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی بجلی کی پیداوار 17 ہزار 120 میگاواٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ سال تک 16 ہزار 866 میگاواٹ تھی، ملک میں بجلی کی طلب 17 ہزار 900 میگاواٹ ہے جس کے بعد بجلی کا شارٹ فال 900 میگاواٹ سے بھی کم رہ گیا ہے۔

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، تاہم انہوں نے بجلی کی فراہمی کو مستحکم کرنے میں مدد کے طور پر صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں ایئر کنڈیشنرز نہ چلانے کی درخواست کی۔

تاہم اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) بار بار راولپنڈی کے چند علاقوں جیسے چکلالہ اور کورال میں، آپریشنل مشکلات کے باعث پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے اپڈیٹس جاری کرتی رہتی نظر آرہی ہے۔

اسی طرح پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے صارفین کو بھی رمضان کے پہلے دو روزوں کے دوران بجلی کے طویل تعطل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں پشاور کے لیے رمضان سے قبل والے لوڈشیڈنگ شیڈول کو بحال کرنا پڑا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح تک بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار 829 میگاواٹ جبکہ طلب 19 ہزار 787 میگاواٹ تھی، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 950 میگاواٹ تھا۔

لیکن صورتحال اس وقت بدلی جب دوپہر تک پیداوار 16 ہزار 548 میگاواٹ جبکہ طلب 21 ہزار 153 میگاواٹ تک جاپہنچی، جس کے باعث شارٹ فال بھی بڑھ کر 4 ہزار 605 میگاواٹ ہوگیا۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابس شیر علی کا بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

رکن قومی اسمبلی میاں عتیق شیخ کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ صرف ان علاقوں میں کی جارہی ہے جہاں کا ریکوری ریٹ کم ہے، جبکہ جن علاقوں کا ریکوری ریٹ 60 فیصد سے کم ہے وہاں 18 گھنٹے تک کی بھی لوڈ شیڈنگ کی جاسکتی ہے۔