Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(پشاور) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختنونخوا وزرا کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے رپورٹ کے بعد وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ارکان سمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز نے صوبائی وزرا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر چیرمین پی ٹی آئی نے کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزرا کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے رپورٹ کے بعد وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اتحاد پیدا کرکے انتخابات کی تیار کریں کیوں کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر تک ٹہرنے والی نہیں ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) در مملكت ممنون حسین نے 22 ویں آئینی ترمیم كی منظوری دیتے ہوئے نادرا اور حلقہ بندیوں کے بل پر دستخط كر دیئے۔

ایوان صدر سے جاری بیان كے مطابق صدر مملكت ممنون حسین نے سینیٹ كی سمری اور وزیراعظم كی سفارش پر 22 ویں آئینی ترمیم پر دستخط كردیئے، صدر مملكت نے قومی اسمبلی كی سمری اور وزیراعظم كی سفارش پر نادرا بل 2016 اور حلقہ بندیاں بل 2016 پر بھی دستخط كردیئے۔ صدر مملكت نے الیكشن كمیشن كی سمری اور وزیراعظم كی سفارش پر حلقہ پی ایس 127میں ضمنی انتخابات كے حوالے سے ریٹرننگ افسران كے فیصلوں كے خلاف اپیلیں سننے كے لیے سندھ ہائی كورٹ كے جج جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل تشكیل دے دیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق 22 ویں آئینی ترمیم میں الیكشن كمیشن كے حوالے سے 8 شقوں میں تبدیلی كی ہے جس كے مطابق سپریم كورٹ كے حاضر سروس یا ریٹائر جج كے علاوہ اب كم سے كم 20 سالہ تجربہ كے حامل سركاری افسر یا ٹیكنوكریٹ بھی چیف الیكشن كمشنر مقرر ہوسكیں گے۔ الیكشن كمیشن كے اركان كے لیے صرف ہائیكورٹ كے حاضر سروس یا ریٹائر جج كی شرط ختم كردی گئی ہے جس کے بعد كوئی بھی سینئر سركاری افسر یا ٹیكنو كریٹ كمیشن كا ركن مقرر كیا جا سكے گا جب کہ چیف الیكشن كمشنر كی عمر كی حد 68 سال اور ركن كی عمر كی حد 65 سال مقرر كی گئی ہے، آئین كے 8 آرٹیكلز میں ترمیم كی گئی ہے۔

بل کے تحت الیكشن كمیشن كے 2 اركان 5 سال جب كہ باقی 2 اركان اڑھائی سال كے لیے منتخب ہوں گے، بل كے تحت اب الیكشن كمیشن كبھی تحلیل نہیں ہوگا اور مسلسل فعال رہے گا، الیكشن كمیشن كو مقامی حكومتوں كے انتخابات كے لیے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں كی تیاری كا اختیار بھی ہو گا۔ ترمیم كے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر كے متفق نہ ہونے كی صورت میں دونوں رہنما پارلیمانی كمیٹی كو الگ فہرست بھیجیں گے جو مجوزہ افراد میں سے كسی ایك كا انتخاب كرے

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کی بیہودہ زبان اور بدتمیزی پر انہیں الٹا لٹکا کر 25 جوتے صبح اور25 شام کو لگانے چاہئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی بیہودہ زبان اور بدتمیزی پر انہیں الٹا لٹکا دینا چاہیے جب کہ 25 جوتے صبح اور25 جوتے شام لگانے چاہئیں۔ واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیری مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا جس پر تحریک انصاف کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا۔

ایمز ٹی وی(بزنس)پیٹرولیم انڈسٹری کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2015سے مئی 2016 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 4فیصد کے اضافے سے 7 ملین ٹن رہی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مصنوعات کی خوردہ فروخت میں اضافے کا رجحان رہا، معاشی صورتحال میں بہتری اور نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اعدادوشمار کے مطابق 11 ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت 4 فیصد کمی سے 79لاکھ 48 ہزار رہی، بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کوایل این جی کی درآمد کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں بہتری فرنس آئل کی فروخت میں کمی کی وجہ قرار دی جارہی ہے۔ اس عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 4فیصد کے اضافے سے 70لاکھ 57ہزار ٹن رہی، پیٹرول کی فروخت میں 23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 11ماہ کے دوران پیٹرول کی فروخت 52 لاکھ 44 ہزار ٹن رہی، متفرق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 12فیصد اضافے سے 9لاکھ 98 ہزار ٹن رہی، اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 5فیصد اضافے سے 2کروڑ 12 لاکھ 48 ہزار ٹن رہی۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیردفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا جس پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا تو اجلاس کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا جس پر پی ٹی آئی ارکان اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اورشدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر انہیں اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے شیریں مزاریں پرطنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب میری بات کے دوران بولنے والی آنٹی کی آواز تو ٹھیک کرائیں، مردانہ آواز کو زنانہ کرائیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کو خاموش کرائیں، ان سے اپنا گھرسنبھالا نہیں جاتا اور یہ تبدیلی کی بات کرتی ہیں۔

اسمبلی میں خواجہ آصف کے اظہار خیال کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نو نو کے نعرے لگاتے رہے جس پر اسپیکرسردارایازصادق برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے بہت ڈکٹیشن سن لی آپ لوگوں کی، جب تک اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھیں گے خواجہ آصف کے الفاظ کارروائی سے حذف نہیں ہونگے، خواتین اس طرح کا سلوک کریں تو جواب بھی اس طرح ملنا چاہئے۔ اس موقع پرتحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری خواجہ آصف کے بیان پر آبدیدہ ہوگئیں اور ایوان سے اٹھ کر چلی گئیں جب کہ ایوان میں پی ٹی آئی رکن شفقت محمود کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اس طرح کی زبان خواتین کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیئے تھی اوروہ دباؤ میں آکرغیرشائستہ الفاظ استعمال کرتے ہیں جب کہ خواجہ آصف میں 50 سالہ کمزوری ہے اوراسی طرح کے الفاظ سے ان کی شخصیت میں کمی آتی ہے۔

تحریک انصاف کے اراکین خواجہ آصف کے بیان پراحتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اپنی نشتوں پر بیٹھے تو اسپیکر نے وزیردفاع کی جانب سے شیریں مزاری کے لئے ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی کے الفاظ اسمبلی کارروائی سے حذف کرنے کی رولنگ دے دی

ایمز ٹی وی(بزنس)اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیسرے دن بھی بے سمت تجارتی سرگرمیوں کے سبب ملا جلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 37426 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم آل شیئرانڈیکس میں کمی سے سرمایہ کاروں کے 6 ارب 77 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ بدھ کو کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 34.11 پوائنٹس اضافے سے37426.40 اورکے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 20.85 پوائنٹس اضافے سے 17759.20 ہو گیا، اس کے برعکس کے ایس ای 30 انڈیکس 48.95 پوائنٹس کمی سے 21371.28 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 90.89 پوائنٹس کی کمی سے 65915.32 ہو گیا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 1.93 فیصد زائد رہا اور 14 کروڑ30 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار 349 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں 118 کے بھاؤ میں اضافہ، 202 کے داموں میں کمی اور29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 
 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیوایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے آئین اور قانون نہیں توڑا لیکن ہم پرغیراعلانیہ سیاسی پابندی لگائی جارہی ہے لہٰذا آرمی چیف سمیت کورکمانڈر ہماری التجا پرتوجہ دیں۔

رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرے گھر کا غیرآئینی اورغیرقانونی محاصرہ کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ عشاکی نماز اورتراویح بھی نہیں پڑھ سکے تاہم گھرکا محاصرہ کیا گیا تو تلاشی بھی لی جانی چاہیے تھی اور اگر میرے گھر میں کوئی تھا تو رینجرز کو اندر آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ اپنی بے بسی کااعتراف کرلیں اور ادارے

چاہتے کیا ہیں، اس سے اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جب کہ آرمی چیف سمیت کورکمانڈر ہماری التجا پرتوجہ دیں اور آرمی چیف ملاقات کا موقع دیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون نہیں توڑا لیکن ہم پرغیراعلانیہ سیاسی پابندی لگائی جاری ہے، ہمارے خلاف جو بھی ایکشن ہوا ہم نے کوئی مزاحمت نہیں کی لیکن ہمارے صبر کا باربارامتحان لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جرائم پیشہ ہیں اور نہ ہی جرائم پیشہ عناصرکے سرپرست لیکن ہمیں جرائم پیشہ قراردے کرہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے، کالعدم تنظیمیں فطرہ جمع کررہی ہیں اور ہم پرپابندی ہے، ہم پاکستان بنانے والے پاکستان کو بچانے والے ہیں اور پاکستان کی بقا کی جنگ میں ہم ہراول دستہ ہیں۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے زبردستی کاروبار بند کرائے نہ زبردستی ہڑتال کرائی جب کہ دکانیں زبردستی بند تو نہیں ہوئیں لیکن رینجرز نے زبردستی دکانیں کھلوائیں، زبردستی دکانیں کھلوانا نہ ہی رینجرز کا اور نہ حکومت کا کام ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے اندر ہی اندر لاوا پک رہا ہے اور کارکنان کو روکنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

ایمز ٹی وی(بزنس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2015 میں بینک کھاتوں میں جمع شدہ رقوم کی مجموعی مالیت 89 کھرب 11 ارب 63 کروڑ روپے تھی جو مئی 2016 تک بڑھ کر 97 کھرب 44ارب 39 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ مالی سال یکم جولائی سے بینک کھاتوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد جولائی میں بینک کھاتوں میں جمع شدہ رقوم کی مجموعی مالیت 90کھرب 20 ارب 40کروڑ روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ دوسری جانب بینکوں کے ایڈوانسز 4کھرب 47ارب 71کروڑ روپے سے 50کھرب 43ارب 48کروڑ روپے ہوگئے، گزشتہ 1 سال کے دوران بینکوں کی مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت بھی 15 کھرب 33ارب 52کروڑ روپے بڑھ گئی، مئی 2015 میں بینکوں کی مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 55کھرب 95ارب 5کروڑ روپے تھی جو مئی 2016میں بڑھ کر 71 کھرب 28ارب 57کروڑ روپے کی سطح پر آگئی۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم محمد نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزارنے کاادارہ رکھتے ہیں اور عیدالفطرکے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ صحت یابی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے اورعمرے کیلیے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں ۔ یہ بات شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لندن سے واپسی پر سعودی عرب میں قیام کاارادہ ظاہر کیا ہے تاہم یہ ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔

ذرائع نے بتایا وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورامید ہے کہ انھیں ایک 2 ہفتوں میں فضائی سفرکرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا مقصدآرام کرنا اوررمضان المبارک کے باقی دن وہاں گزارنا ہے ۔ وزیراعظم کی صحت نے اجازت دی تو وہ اس دوران عمرہ بھی اداکریں گے

ایمز ٹی وی(بزنس)گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں عالمی بینک نے کہاکہ رواں سال عالمی معیشت 2.9 فیصد کے بجائے سال2015 کی طرح 2.4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، ترقی یافتہ معیشتوں میں شرح نمو کمزور جبکہ عالمی تجارت وسرمایہ کاری مایوس کن ہے، اس لیے معاشی نمو میں اضافے کے امکانات زیادہ نہیں بلکہ گروتھ کو لاحق خدشات سال کے آغاز سے ہی بڑھ گئے ہیں خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں کمپنیوں کے بڑے پیمانے پر قرض لینے سے وہ کریڈٹ بحران کی زد میں آسکتی ہیں کیونکہ گروتھ جمود کا شکار ہے۔ رپورٹ میں بعض ترقی پذیر ممالک میں شرح سود منفی کرکے اپنائی گئی جارحانہ زری پالیسی کے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے سودمند ہونے پربھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک گروپ کے صدر جم یونگ کم نے کہاکہ اقتصادی ترقی تخفیف غربت کا سب سے اہم محرک ہے اور اسی لیے ہمیں اشیا کی برآمد پر انحصار کرنے والے ممالک میںکم کموڈیٹی پرائسز کے باعث معاشی سست روی پر تشویش ہے۔ رپورٹ میں امریکی معاشی ترقی کی پیش گوئی پر نظرثانی کرتے ہوئے 0.8 فیصد کمی سے 1.9فیصد نمو کی امید ظاہر کی گئی جبکہ یورو ایریا 1.6فیصد، جاپان 0.5 فیصد اور چین میں معاشی ترقی کی رفتار 6.7فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے، اسی طرح بھارت میں گروتھ ریٹ بہتر رہنے تاہم برازیل، روس میں کسادبازاری اور نائیجیریا اور جنوبی افریقہ میں معاشی نمو انتہائی سست رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔