Wednesday, 20 November 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) باکسنگ کے بادشاہ محمد علی کو خراج تحسین کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نیویارک کی ویسٹ تھری اسٹریٹ کا نام ’ محمد علی وے ‘ رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ باکسر محمد علی کے دنیا بھر میں موجود مداح انہیں طرح طرھ سے خراج تحسین پیش کرہے ہیں ۔ اس سلسلے میں نیو یارک کی مشہور اسٹریٹ کا نام بھی محمد علی کے نام پر رکھ دیا گیا ، نیو یارک میڈیسن اسکوائر گارڈن کتے باہر ویسٹ تھرٹی اب تھری اسٹریٹ اب محمد علی وے کہلائے گی ۔ نیویارک کے میئر بل ڈے بلاسیو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج محمد علی جیسے عظیم باکسر کو شہر کے دل میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ اس اسٹریٹ کے قریب واقع ایم ایس جی ارینا میں برسوں قبل محمد علی ایک یادگار فائٹ کا انعقاد ہوا تھا اور ان کی وفات پر اب اس اسٹریٹ کا نام باکسر کے نام پر رککھ کر ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ نہیں جانے دیتے جس سے ان کی دپیکا کے لیے دیوانگی کا اظہار نہ ہو، ایسا ہی کچھ رنویر کے ملازمین بھی کرتے ہیں تاکہ مالک کی خوشنودی حاصل رہے۔

رنویر کے ملازمین عام طور پر دپیکا کو ’’میم‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں، اس سے دپیکا کے ان کے مالک کے گھر میں مقام کا اندازہ ہوتا ہے لیکن رنویر کا ڈرائیور تو ان سے بھی آگے نکل چکا ہے اوروہ دپیکا پدوکون کو میم کے بجائے ’’بھابی جی‘‘ کہہ کر پکارتا ہے۔

ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پردپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یاناگواری کا اظہار نہیں کیا لیکن اس سے اس بات کا تو اندازہ ہوگیا کہ رنویر اور دپیکا کے درمیان دوستی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھارتی فلم نگری میں فنی کیرئیر کا آغاز2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں انہوں نے نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب فلم نگری کے سب سے بڑے اداکار کے ساتھ فلم نگری میں جلوہ گر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار فلم ’’واک اینڈ ٹاک‘‘میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ہدایتکارہ گوری شندے سر انجام دیں گی جب کہ پاکستانی اداکار فلم میں اہم کردار نبھائیں گے اور کنگ خان ماہر نفسیات کے روپ میں نظر آئیں گے۔ علی ظفر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جلد ہی بھارت جائیں گے جب کہ فلم رواں برس ہی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی گلوکارعلی ظفر گوندا، رنویر سنگھ ، عمران خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اینڈروئیڈ فون کے چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں اگر اس پر انٹرنیٹ چلتا رہے تو گوگل سے نہ صرف اس کا موجودہ مقام جانا جا سکتا ہے بلکہ اس میں موجود اپنا تمام ڈیٹا بھی حذف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود فون کو استعمال کرنے کے قابل رہتا ہے کیونکہ یہ آپشن صرف صارف کا ذاتی ڈیٹا حذف کرتا ہے اوراس میں موجود آپریٹنگ سسٹم بدستور کام کرتا رہتا ہے۔

لیکن اب گوگل نے چوری شدہ فون کو بالکل ناکارہ بنانے کے لیے ایک نئے نظام پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت گوگل اینڈروئیڈ میں ایسی سہولت دینا چاہتا ہے جس سے اینڈروئیڈ صارفین اپنے چوری شدہ فون کو بالکل ناکارہ بنا سکیں گے۔

اس نئے فیچر کو ’’کل سوئچ‘‘ یعنی موت کا بٹن کہا جائے گا۔ جب صارف اس آپشن کو استعمال کرے گا تو صرف اس کا ذاتی ڈیٹا ہی نہیں بلکہ فون میں آپریٹنگ سسٹم یعنی اینڈروئیڈ کی تمام فائلز بمع بوٹ وریکوری ڈرائیو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ یعنی جب کسی اینڈروئیڈ صارف کا فون چوری یا گم ہوجائے اور اسے محسوس ہو کہ اب وہ اپنا فون کبھی نہیں دیکھ پائے گا تو اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے فون کو ایک ناکارہ فون میں بدل سکے گا۔

اس زبردست آپشن کے تحت چوروں کے لیے اینڈروئیڈ فون چوری کرنا اب گھاٹے کا سودا ثابت ہو گا کیونکہ کل سوئچ کے ذریعے اینڈروئیڈ فون ایک کھلونا فون سے بھی بدتر ہو جائے گا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ائیرلائنز کے تمام جہاز آف شور کمپنیوں کے نام پر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شور کمپنیوں کے نام ہیں، جب کچھ غیر قانونی نہیں تو اپوزیشن رہنمائ کس بات کا شور مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شور مچانے والے ان رہنماﺅں کے اپنے پلے کچھ نہیں ہے

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز مدمقابل ہے، ہلیری کلنٹن اپنے حریف سے ووٹوں اور مندوبین کی حمایت کے حوالے سے بہت آگے ہیں، انہوں نے صدارتی انتخابات کے امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے۔

ہلیری کلنٹن کو عام مندوبین کے علاوہ پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب برنی سینڈرز نے اپنی مہم کو اگلے ماہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز کا کہنا ہے کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل مقابلہ ختم ہوجانے کا تاثر دینا جلد بازی ہے۔ وہ ان سپر ڈیلیگیٹس جنھوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہلیری کلنٹن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار منتخب ہوگئیں تو امریکا کی اہم ترین سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)امریکی ٹی وی سی بی ایس کے شو “فیس دا نیشن” میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی مسلمان جج کو ان کے مقدمات کی سماعت کا موقع ملے تو وہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔ شو کے میزبان جان ڈکرسن نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا آپ کو ایسا اس لیے لگتا ہے کہ آپ نے صدارتی مہم میں مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کا متنازع بیان دیا تھا، اس پر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ جی ہاں بالکل ایسا ممکن ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)برطانوی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں لندن کے میئرنے کہا کہ لوگوں کیلیے ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے کا سب سے بہترین طریقہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنا ہے۔ صادق خان نے لکھا کہ رمضان اس حوالے سے ایک اچھی مثال ہے کیونکہ کسی دوسرے فرد کے ساتھ کھانا، غیرمسلموں کو افطارکی دعوت دینا ثابت کرتاہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روزمرہ زندگی کا حصہ ہیںاور اس میں کوئی انہونی بات نہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)ایرانی مقامی میڈیا کے مطابق ملا اخترمنصوران رابطوں کے دوران طالبان اورایرانی حکام ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے اورمعلامات کرتے رہے تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے قطعی طورپرطالبان لیڈرکے ایران میں قیام کی تردید کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملا اختر منصور2 ماہ تک ایران میں ٹھہرے رہے،ان رابطوں میں ایرانی حکام نے ملا منصور کو تاکید کی تھی کہ وہ طالبان کو شدت پسند تنظیم داعش سے الگ رکھیں۔ ملا منصور نے بھی جواب میں یقین دہانی کرائی تھی وہ طالبان کی اپنی شناخت برقرار رکھیں گے، ایران کے ساتھ چھیڑ چھاڑنہیں کریں گے۔

ایمز ٹی وی(کوئٹہ )بیرسٹر امان اللہ گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، موقع پر دم توڑ دی

کوئٹہ میں پرنسپل لا ء کالج کے پرنسپل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، وکلاء واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، بیرسٹر امان اللہ گورنر بلوچستان اور محمود خان اچکزئی کے بھتیجے تھے ۔ پولیس کے مطابق کلی ترخہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بیرسٹر امان اللہ پر اس وقت فائرنگ کی جب اپنے گھر سے کالج جا رہے تھے ۔ فائرنگ سے پرنسپل لاء کالج شدید زخمی ہو گئے اور سول ہسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی دم توڑ گئے جس کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے سول ہسپتال پہنچی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق پرنسپل امان اللہ کو 5 سے 6 گولیاں لگی ہیں ۔ یونیورسٹی لا کالج کے پرنسپل امان اللہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور پشتوننخواء میپ کے رہنما محمود خان اچکزئی کے بھتیجے ہیں جو لاء کالج کے گزشتہ سال اپ گریڈیشن کے بعد بیک وقت گورنمنٹ لاء کالج کے پرنسپل سمیت لاء یونیورسٹی کا اضافی چارج بھی سنھبال رہے تھے ۔ واقعے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد احتجاج کرتے گورنر ہائوس کے سامنے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد سول ہسپتال کے انتظامیہ نے لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں